اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے ایک ارب سے زائد سرنجیں درکار ہوں گی

جس کے لیے سرنجیں ذخیرہ کرنا شروع کر دی گئیں ہیں، اقوام متحدہ نے اعلان کردیا۔

کورونا وائرس ویکسین لگانے کے لیے ایک ارب سے زائد سرنجیں درکار ہوں گی

جس کے لیے سرنجیں ذخیرہ کرنا شروع کر دی گئیں ہیں، اقوام متحدہ نے اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ آئندہ برس تک کووڈ انیس کے انسداد کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

جس کے لیے بڑی تعداد میں سرنجوں کی ضرورت ہوگی۔

عالمی ادارے نے یہ بھی بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں سرنجیں جمع کرنے کا سلسلہ ابھی سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گوداموں میں رواں برس کے اختتام تک پانچ سو بیس ملین سرنجیں جمع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یونیسیف کے مطابق انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کسی ایک بیماری کے خلاف ویکسین دی جائے گی۔

%d bloggers like this: