اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے 52 ہزار اسکولز میں 4ہزار200بنیادی سہولیات سے محروم

ان میں سے بیالیس اسکولز صرف ایسے ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

پنجاب کے باون ہزار سرکاری اسکولوں میں سے بیالیس سو اسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

سرکاری دستاویزات کے مطابق دو فیصد اسکولز میں بجلی تین فیصد کی باونڈری وال اور ایک فیصد اسکولز جن کی تعداد پانچ سے زائد ہے وہاں پینے والا کے لیے پانی ہی موجود نہیں ہے

پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرامز کی سالانہ اسکولز شماری کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صوبے بھر کے اسکولز کی تعداد باون ہزار ہے

اور ان میں سے بیالیس اسکولز صرف ایسے ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایک فیصد اسکولز جنکی تعداد پانچ سو بنتی ہے

ان میں پینے والا پانی موجود نہیں۔ جبکہ پانچ سو سے زائد اسکولز میں ٹوائلٹ اور بارہ سو میں بجلی کا کنکشن ہی نہیں۔

محکمہ اسکولز پنجاب کے مطابق سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اکتیس اکتوبر کو دوبارہ سکول شماری ہوگی۔

والدین کی تنخواہ بچوں کا ب فارم،اساتذہ کی تربیت اور انکا ڈیٹا دکھایا جائے گا۔

جبکہ گیارہ اضلاع میں ماڈل اسکولز بنائے جارہے ہیں جن میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ماڈل سکولوں کی طرز پر دیگر سکولوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: