اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومتی اقدامات ناکافی ٹھہرے،، اسموگ کا خطرہ روز بروز بڑھنے لگا

لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو اسی ریکارڈ کیا گیا ہے

حکومتی اقدامات ناکافی ٹھہرے،، اسموگ کا خطرہ روز بروز بڑھنے لگا

لاہور دنیا بھر کے دس آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا،، کراچی میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو پنسٹھ تک جا پہنچا

باغوں کے شہر میں آلودگی کے ڈیرے

لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس ایک سو اسی ریکارڈ کیا گیا ہے

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے کی جاری فہرست کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ شہروں میں لاہور کا دوسرانمبر ہے

جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں میں فیصل آباد پہلے نمبر پر ہے، جہاں آئی کیو اے ایک سو ننانوے ہے

لاہور میں سب سے زیادہ آلودگی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی

کلمہ چوک، اپر مال، شملہ پہاڑی چوک کے علاقے بھی دھوئیں کی لپیٹ میں ہیں،، شہریوں کا کہنا ہے کہ

متعلقہ ادارے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں تاکہ اسموگ سے نمٹا جا سکے

شہری، حکومت سردی سے پہلے اسموگ کے خطرے سے نمٹے، تاکہ شہری پریشانی عوام سے بچ سکیں

عالمی سطح پر دوسواٹھارہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ بھارت کا شہری دہلی سرفہرست ہے

کراچی تیسرے،، ڈھاکہ چوتھے جکارتہ پانچویں نمبر پر ہے۔

%d bloggers like this: