اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سبزیاں عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گئیں

لاہور میں سبزیاں عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گئیں

ایک ماہ کے دوران سبزیوں کے نرخ دس سے پندرہ روپے بڑھ چکے

ٹماٹر پھر سینچراس کراس کر گیا

آلو اور گوبھی پکانی ہے تو جیب میں اٰڑھائی سو روپے لازمی رکھیں،، کیونکہ سبز مصالحہ جات سمیت اب کوئی بھی سبزی ایسی نہیں جو پچاس روپے کلو تک مل سکے

بازاروں میں سبزیوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں سن کر ہر شہری پریشان ہے،، ادرک بدستور ساڑھے سات سو روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے

اگست میں دو سو اسی سے تین سو روپے میں فروخت ہونیوالا لہسن اب چار سو

پیاز اور آلو ساٹھ سے بڑھ کر اسی، ٹماٹر بیس روپے اضافے سے ایک سو بیس روپے کلو ہو چکا ہے

مٹر دو سو بیس، بھنڈی ایک سو بیس، گوبھی ستر سے اسی روپے کلو ہے
پہلے آلو مختلف سبزیوں میں مکس کر لیتے تھے لیکن یہ بھی پہنچ میں نہیں

دو کلو سبزی پکانی ہو تو پانچ سو روپے لگ جاتے ہیں۔

دکاندار ایک ہی کہانی سناتے دکھائی دیتے ہیں کہ سبزیاں مہنگی ملتی ہیں

سستی کیسے فروخت کریں
دکاندار، ہم تو بہت کم اپنا مارجن رکھتے ہیں۔ سیزن بھی ختم ہو رہا ہے۔۔۔

مہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو کم از کم سبزیوں کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنا چاہئے تاکہ ان کو کچھ تو ریلیف مل سکے۔

%d bloggers like this: