مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ اے پی سی اس مشکل میں گھری عوام کیلئے سود مند ثابت ہوگی،اس وقت عوام مشکل میں ہیں اور پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ حزب اختلاف کچھ کرے، اے پی سی میں حزب اختلاف کا متفقہ لائحہ عمل بنے گا،

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں عوام کی بہتری کے لیے بہت کچھ ہو گا،پاکستان کے عوام معاشی مشکلات کا شکار ہیں

اور آج عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے، اس ملک میں اگر جمہوریت نہیں ہو گی تو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے گا،انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتیں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنے کیلئے حتمی لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے،

حکومت کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے کہ اسے اپنے اقدامات کا پتہ ہے،حکومتی ورزاء وہی گزشتہ دو سالوں والی گھسی پٹی اور فضول باتیں کررہے ہیں،حکومت کے لوگوں کی ہیجانی کیفیت سمجھ میں آرہی ہے،

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ یہ حکومت ہر شعبے میں فیل ہوگئی ہے،حکومت نے عوام کی زندگی اور معیشت مشکل کردی ہے، اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے تاکہ اس حکومت سے پاکستان کی جان چھڑائی جاسکے، سہارے حکومت کو نہیں بچاسکتے،

سہارا صرف عوام کاہوتا ہے،قبل ازیں لیگی رہنما ہارون خان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے کے لیے پرانے

کارکنوں سے رابطے پر کام زور و شور سے جاری ہے،کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انہیں بے یارو مددگار نہیں چھوڑا جاسکتا، اس سلسلے میں تنظیم سازی بھی کی جارہی ہے، اجلاس میں ہارون خان، ظہیر احمد انصاری،عبدالحمید انصاری،

سجاد خان، مختیار رحمانی،قیصر انصاری، چوہدری طاہر، نعیم جاوید چوہدری، مرزا عارف غفار، اشرف رحمانی،اویس خان اور محمد سلیم بھٹی سمیت دیگر کارکنان بھی شریک تھے

%d bloggers like this: