اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کا گرینڈ آپریشن،متعدداشتہاری مجرمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطا بق ڈی پی او بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے

ایلیٹ فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کرتے ہو ئے 53ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں 3اے کیٹیگری سمیت 37مجرمان اشتہاری اور5عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔

پولیس نے 21مختلف مقامات پر آپریشن کیا جن میں کچی آبادی،ہوٹلز،سرائے اور دیگر مشکوک مقامات شا مل ہیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 09ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے06عددپسٹل،2عددبندوق 12بوراور ایک عدد رپیٹر 12بوربرآمد ہوئیں۔منشیات کے12 مقدمات میں 542لیٹرشراب معہ70لیٹر لاہن و آلات کشید چالو بھٹی اور 1120گرام چرس برآمدہوئی۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی،

متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔


بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

سٹی ہارون آباد پولیس کی کاروائی،8گھنٹے کے قلیل وقت میں 9/10سالہ مغوی بچہ بحفاظت بازیاب،

ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کالونی کا رہائشی محمد احمد بعمری9/10سالہ گھر سے

گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے گیا جو گھر واپس نہ پہنچا۔مغوی کے والد کی اطلاع پر تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ درج ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے مغوی کی بازیابی اورمقدمہ میں ملوث ملزمان کی

گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ 8

گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے ریلوے اسٹیشن کے قریب کوارٹر سے گرفتارکرکے مغوی محمد احمد کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ملزم قبل ازیں بھی بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں

تین سال سزا کاٹ چکا ہے۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو

شاباش دی۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے بہاولنگر پولیس ہروقت سرگرم عمل ہے۔

 

%d bloggers like this: