مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے اور

ملتان

کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے جارہا ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک

جمنے والے کرکٹ میلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام میچز براہ راست ٹی وی پر لائیو دکھائے جائیں گے،

یاد رہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی

جب کہ کرکٹ کے قومی ہیروز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،کرکٹ کپ میں نادرن،خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں،

سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں بھی کرکٹ کپ میں حصہ لیں گی۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت نیشنل ٹی20 کپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،آبگینے خان،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

،
واسا،کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے انتظامات کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،ٹریفک پولیس وی آئی پیز اور آفیشلز کیلئے

پارکنگ کے انتظامات کریگی،کرکٹ میچز کے دوران سول ڈیفنس فورس پولیس کی معاونت کرے گی،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کی

سڑکوں پر صفائی کی ذمہ داری نبھائے گی،محکمہ صحت اور ریسکیو1122 اسٹیڈیم میں کیمپ لگائیں گے،میپکو اسٹیڈیم میں اسٹیڈیم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی

،
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹیڈیم جانے والے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس بحال کرے گی جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر میں ڈینگی سپرے بھی کیا جائے گا۔


 

ملتان

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے زیرو ویسٹ آپریشن گزشتہ روز بھی جاری رہا جب کہ

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر سے تمام ویسٹ اٹھانے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے،اس بارے میں سی ای او عبدالطیف خان نے حکم جاری کیا ہے کہ

پارکنگ یارڈ سے تمام مشینری کو فیلڈ میں بھیجا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں ہر یونین کونسل میں صفائی کو چیک کرونگا،تمام خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھایا جائے،

فلائی اوورز اور شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کے اطراف میں صفائی پر توجہ دی جائے،سی ای او نے ورکرز کو شہر میں نصب300 ویسٹ بِن کو اندر اور باہر سے صاف کرنے کا ٹاسک بھی دیا ہے،

سی ای او نے مزید کہا ہے کہ منیجر آپریشنز اور تمام ڈپٹی منیجرز ڈیوٹی اوقات کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں،صفائی کی بھرپور مانیٹرنگ کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے،

صفائی کی مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے کمپنی کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں،

شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانا کمپنی کا اولین ٹارگٹ ہے۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے عوامی شکایت پر یوٹیلٹی سٹور پر ناقص اشیاءضروریہ فروخت کرنے کانوٹس لے لیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے

غلہ منڈی کے قریب واقع یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے دال مونگ کی ناقص کوالٹی کی فروخت پر برہمی کا اظہار کیا

اور ریجنل منیجر کو ملتان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز سے دال مونگ فوری اٹھانے کی ہدایت کی،

ساتھ ہی انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر دال مونگ کی اعلیٰ کوالٹی کی فروخت یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔


ملتان

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بوسن روڈ بائی پاس سے نانڈلہ چوک کے درمیان بھرپور شجر کاری جاری ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی

ہیوی مشینری سائیٹ پر مصروف ہے اور ہیڈ محمد والا روڈ کے دونوں طرف تمام ویسٹ اٹھایا جارہا ہے،کمپنی کے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز کے ذریعے طویل بیلٹ کو ہموار کیا جارہا ہے۔

سیوریج کے سلج کیرئیراور سڑک کے درمیان طویل بیلٹ پر گھنی شجر کاری کی جارہی ہے۔دوسری طرف پی ایچ اے کا عملہ پلکن کے 600 تیار درخت لگانے میں مصروف ہے۔

اس کے علاوہ پی ایچ اے نے پرائیویٹ نرسریوں سے مزید تیار پودے خریدنے کا پراسیس بھی مکمل کر لیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے حالیہ دورہ کے

موقع پر ہیڈ محمد والا روڈ پر شجر کاری کا حکم دیا تھا جب کہ کمشنر جاوید اختر محمود پہلے ہی نادرن بائی پاس کو پلکن ایونیو کا نام دے چکے ہیں۔اس تمام پراسیس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کر رہی ہیں۔


ملتان

ضلعی انتظامیہ نے سموگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں

اور ان انسداد سموگ کمیٹیوں کو ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد طیب خان نے کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کیا

جس میں26 سے زائد محکموں کے افسران موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان بھی اجلاس میں موجود تھیں۔محمد طیب خان نے کہا کہ

حکومت کی سموگ پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے دھواں چھوڑنے والی صنعتوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں فصلوں اور پارکوں میں گھاس اور درختوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔محکمہ ریونیو،جنگلات،

زراعت اور پی ایچ اے پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے،حکومت کی ہدایت ملنے پر سموگ کا باعث بننے والے پرانی طرز کے بھٹوں کو بند کرادیا جائے گا،

صرف زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کی پولیس کارروائی کرے گی۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے،سڑکوں پر اڑنے والی دھول مٹی کے خاتمہ کے لئے پانی کے چھڑکاﺅ یقینی بنایا جائے۔سموگ کے نقصانات بارے عوام کو آگاہی دینے کے لئے

واک کا اہتمام کیا جائے۔سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بھی اجلاس میں موجود تھے


ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے جنرل بس اسٹینڈ اور پناہ گاہ کا اچانک دورہ اور انتظامات کا جائزہ کیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

کورونا کم ہوا ہے،ختم نہیں ہوا،اس لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ایس او پیز کو فالو کریں۔کمشنر نے عارضی پناہ گاہ میں سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی حقیقی تعبیر کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔

لاچار طبقے کی فلاح کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بعدازاں کمشنر ملتان نے مستقل پناہگاہ کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔


ملتان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرملتان ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ڈویژنل انتظامیہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے سرگرم نظر آئی۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے

انسداد پولیو مہم بارے اپنا ویڈیو بیان بھی جاری کردیا جبکہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے جنرل بس سٹینڈ کا بھی اچانک دورہ کیا

اور شہریوں سے انسداد پولیو مہم بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 23 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے

قطرے پلائے جائیں گے، 5 ہزار سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اپنے پچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کیخلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ پولیو سے بچاو¿ کے قطرے محفوظ ہیں،عوام منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انہیں پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر ملتان نے کہا کہ 2017 سے ملتان ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا جو کہ خوش آئیند ہے۔ بعد ازاں کمشنر جاوید اخترنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے بھی پلائے۔


ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اخترمحمود اولیاءکرام کی دھرتی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن،پی ایچ اے کو شہر کی تزین و آرائش کا ٹاسک سونپتے ہوئے

کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کہا کہ کارپوریشن شہر کے مختلف چوکوں پر کلسٹر لائٹس لگائے ،شہر بھر میں خراب لائٹس فوری تبدیل کی جائیں۔

شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے اندھیرے میں کرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔جبکہ روشن شہر خوبصورتی کیساتھ تحفظ کا بھی احساس دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کارپوریشن شہر کے اہم چوکوں کی تزین وآرائش بارے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ

گرین کلین ملتان ڈویژن میرا مشن ہے۔شہر میں صفائی کی حالت بہتر کرنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔جبکہ ڈویژن بھر میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔

علاوہ ازیں کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر سٹریٹ لائٹس،چوکوں کی تزین و آرائش کا آغاز کر دیا گیا شہر میں فلائی اوورز، اہم مقامات پر خوبصورت لائٹس نصب کرنے کا کام جاری ہے۔


ملتان

گرین کلین ملتان ڈویژن مہم کے تحت ڈویژن بھر میں سڑکوں،چوکوں کی تزین وآرائش، شجرکاری بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس سلسلے میںکمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے مظفرآباد پارک میں پودا لگایا

اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ موجود اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر جاوید اختر محمد نے اس موقع پر کہا کہ ڈویژن بھر میں سایہ دار،پھلدار لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔اس سے شہر کی آب و ہوا میں بھی خوشگوار تبدیلی محسوس ہوگی۔

کمشنر نے شہریوں سے گرین کلین ملتان مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم جاری ہے۔

یہ صرف سرکاری مہم نہیں ،ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر نے کہا کہ شجرکاری مہم ہمارا قومی فریضہ ہے۔

پودوں کی حفاظت کا میکنزم بنانا بہت ضروری ہے تاکہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ملتان کی شناخت آم کے 4 درخت ہر پارک میں لگائے جائیں گے

ملتان کی خوبصورتی اور موسم کی سختی کم کرنے کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شجر کاری کر رہی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے بھی پودا لگایا ۔


ملتان

پھٹُی کی اچھی قیمت حاصل کرنے کے لئے چنائی پر خصوصی توجہ دی جائے:ڈاکٹر زاہد محمود
ملتان! ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان نے کہا ہے کہ کپاس کی چنائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

کاشتکاروں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کپاس کی چنائی میں بے احتیاطی اور لاپرواہی کی وجہ سے کپاس کا معیار متاثر ہوتا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کے نرخ بہت کم ملتے ہیں۔

یہ بات عام مشاہدہ میں آئی ہے کہ کپاس کی چنائی کے دوران بے احتیاطی اور اسے صاف ستھری جگہ پر نہ رکھنے کی وجہ سے اس میں نمی، کچے ٹینڈے، سانگلی، انسانی بال، سگریٹ کے ٹکڑے،

ٹافی کے ریپرز، مٹی، رسیاں، پولی تھین بیگ کے ٹکڑے، پلاسٹک کی اشیاء کے ٹکڑے اور سوتلی وغیرہ شامل ہوجاتے ہیں۔ ان اشیاء کو پھٹی میں شامل نہ ہونے دیں۔

علاوہ ازیں نمی والی کپاس سٹور کرنے سے اس کی رنگت میں تبدیلی آجاتی ہے جس سے نہ صرف روئی کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے بلکہ دھاگہ اور کپڑے کا معیار بھی گر جاتا ہے اور اس کے ساتھ بنولے میں موجود تیل کا تناسب بھی کم ہوجاتا ہے۔

اس لئے کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ اعلیٰ معیار کی روئی حاصل کرنے کیلئے چنائی تقریباً دن کے 10بجے کے بعد شروع کی جائے تاکہ فصل پر پڑی شبنم خشک ہوجائے، چنائی پودے کے نیچے والے حصہ سے اوپر کی طرف کی جائے۔

ایک چنائی سے دوسری چنائی کا درمیانی وقفہ 20دن سے کم نہیں ہونا چاہئے۔ چنی ہوئی پھٹی تڑپال یا سوتی کپڑے کی چادر جوصاف اور خشک جگہ پر بچھا کررکھنی چاہئے۔ پھٹی کے ڈھیر زیادہ بڑے نہیں لگانے چاہیں بلکہ مخروطی شکل میں تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر رکھنے چاہئیں تاکہ

ان میں ہوا کا گزر آسانی سے ہو سکے، آخری چنائی کو پہلی اور دوسری چنائی سے الگ رکھنا چاہئے۔ کپاس کو ایسے سٹوروں میں رکھنا چاہئے جو ہوادار اور خشک ہوں۔ اگر کھلے میدان میں رکھنا

مقصود ہو تواونچی جگہ پر رکھنا چاہئے اور بارش سے بچاؤ کیلئے تڑپالوں کا بندوبست ہونا چاہئے۔دوران ذخیرہ یا باربرداری کپڑے کی چادریں یا سوتی بوریاں استعمال میں لائی جائیں، پٹ سن، پولی
تھین کے تھیلے یا ٹاٹ وغیرہ استعمال میں نہ لائے جائیں۔


ملتان

۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تمام پبلک دفاتر کے ملازمین کے کررونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں

اور کسی بھی فرد میں کرونا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کرونا فری یونیورسٹی بن گئی ہے۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے

حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس سال داخل ہونے والے نئے طلبہ ء کی کلاسز کیمپس میں شروع کروا ددی گئی ہیں۔


 

ملتان

وہاڑی روڈ پر مخدوم رشید موٹر سائیکل سوار کی نامعلوم گاڑی سے ٹکر

کالر کی کال کے مطابق ایک نامعلوم گاڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گئی ہے

جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے

ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیے۔


ملتان

پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رضوان ہانس کی رہائش گاہ پر کاٹا گیا اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اور جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے زرداری، جئے زرداری، بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل، جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی،

سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین خان ودیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں جو آئندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے

اے پی سی سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کے مایہ ناز سیاستدان ہیں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اے پی سی کے فیصلوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں

بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر حکمران ریت کا ڈھیر کی دیوار ثابت ہوں گے مقررین نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں سے قوم تنگ آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم اے پی سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کر رہی ہے اب موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے

پوری قوم کو بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہو گا پیپلز پارٹی کے کارکن حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے لئے مکمل تیاری کر چکے ہیں پیپلز پارٹی کے جدوجہد کا کوئی قوت راستہ نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد کو پوری قوم جانتی ہے

اس موقع پر پارٹی عہدیداران و کارکنوں نے آصف علی زرداری،بلاول بھٹو کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔تقریب میں عبدالرؤف خان لودھی،مرزا نزیر بیگ،ضیاء انصاری،امین ساجد،شہباز ڈوگر،قاسم کھوکھر سمیت نوجوان جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ملتان

گرین کلین ملتان ڈویژن مہم کے تحت ڈویژن بھر میں سڑکوں،چوکوں کی تزین وآرائش، شجرکاری بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اس سلسلے میںکمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے مظفرآباد پارک میں پودا لگایا

اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ موجود اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر جاوید اختر محمد نے اس موقع پر کہا کہ ڈویژن بھر میں سایہ دار،پھلدار لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔اس سے شہر کی آب و ہوا میں بھی

خوشگوار تبدیلی محسوس ہوگی۔کمشنر نے شہریوں سے گرین کلین ملتان مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم جاری ہے۔

یہ صرف سرکاری مہم نہیں ،ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر نے کہا کہ شجرکاری مہم ہمارا قومی فریضہ ہے۔

پودوں کی حفاظت کا میکنزم بنانا بہت ضروری ہے تاکہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ ملتان کی شناخت آم کے 4 درخت ہر پارک میں لگائے جائیں گے۔

ملتان کی خوبصورتی اور موسم کی سختی کم کرنے کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شجر کاری کر رہی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے بھی پودا لگایا ۔


ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر صارفین کے مسائل اور شکایات کے حل کے لئے اعلیٰ افسران نے سب ڈویژنوں کے شکایات مراکز/کسٹمرسروسزسنٹرز کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

صارفین کی شکایات کے اندراج،فوری اور بروقت ازالے کے لئے میپکو ہیڈ کوارٹرز کے جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کی جانب سے آپریشن سرکلوں،

آپریشن ڈویژنوں اور آپریشن سب ڈویژنوں کے کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرزمیں دن اور رات کے اوقات میں چیکنگ کرکے صارفین کے لئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر سید خالد علی چشتی نے گلگشت اور حسن آباد سب ڈویژنوں کے شکایات مراکز کادورہ کیا اور شکایات رجسٹرز چیک کئے۔

ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ کمپلینٹ سنٹرز میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اور صارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے۔

انہوں نے شکایات درج کروانے والے صارفین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شکایات کے اندراج و ازالے بارے دریافت کیا۔

چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈگرڈز میپکوانجینئرعبدالرحیم سومرو نے ممتازآباداور غلہ منڈی سب ڈویژنوں کے کمپلینٹ سنٹرز کی اچانک چیکنگ کی اور شکایات رجسٹر چیک کیا۔

انہوں نے ڈیوٹی شفٹ پر موجود لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی چیک کی اور انہیں ہدایت کی کہ سیفٹی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فیلڈ میں خدمات سرانجام دی جائیں۔


ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے 3ارب روپے سے زائد واجبات/بقایاجات ادا کرنے کے لئے سرکاری اداروں /محکموں کو 30ستمبر 2020ء تک ڈیڈلائن دیدی ہے۔ آپریشن سرکلوں کی جانب سے

جنوبی پنجاب میں وفاقی و صوبائی اداروں /محکموں کو واجب الادا رقوم اداکرنے کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں وفاقی اداروں میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ذمہ 40کروڑ26لاکھ روپے،

موٹروے پولیس نے 10 لاکھ60 ہزار روپے، موٹروے پٹرولنگ پولیس نے 34لاکھ90ہزارروپے، ریلوے نے 39لاکھ70ہزارروپے، وزارت قانون نے 60لاکھ50ہزارروپے، محکمہ فوڈ اینڈ لائیوسٹاک نے 10 لاکھ30ہزارروپے، نادرا نے 9لاکھ20ہزارروپے، محکمہ انکم ٹیکس نے 45لاکھ50ہزارروپے، پوسٹل سروسز نے 13لاکھ80ہزارروپے،

پی ڈبلیوڈی نے 2لاکھ90ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن نے 13کروڑ16لاکھ روپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2کروڑ94لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 87لاکھ50ہزارروپے، سوئی نادرن گیس نے 87لاکھ90ہزارروپے،

سٹیٹ لائف انشورنس نے 8لاکھ10ہزارروپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ نے 22لاکھ60ہزارروپے، پی ٹی وی نے 30لاکھ20ہزارروپے، نیشنل بینک نے 46لاکھ50ہزارروپے، پاکستان ٹیلی کام سروس نے 2کروڑ85لاکھ روپے، کنٹونمنٹ بورڈ نے ایک کروڑ40لاکھ روپے اور دیگر وفاقی اداروں کے

ذمہ ایک کروڑ11لاکھ روپے واجبات ہیں۔ صوبائی اداروں /محکموں میں محکمہ سکارپ نے 48لاکھ20ہزارروپے، ایری گیشن نے 2کروڑ15لاکھ روپے، عدالتوں نے 6کروڑ79لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے نے 51لاکھ80ہزارروپے، محکمہ پولیس نے 84لاکھ80ہزارروپے، جیل خانہ جات نے 5کروڑ77لاکھ روپے، محکمہ زراعت نے 60لاکھ روپے،

محکمہ خوراک نے 21لاکھ30ہزارروپے، محکمہ صحت نے 6کروڑ42لاکھ روپے، پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 83لاکھ50ہزارروپے، سلائین زون نے 76کروڑ95لاکھ روپے، سیڈ کارپوریشن نے 72لاکھ20ہزارروپے، ایم ڈی اے نے 44لاکھ70ہزارروپے، واساملتان نے 61کروڑروپے،

اسلامیہ یونیورسٹی نے ایک کروڑ28لاکھ روپے، بی زیڈیو نے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے 55کروڑ57لاکھ روپے، ٹی ایم اے نے 13کروڑ76لاکھ روپے اور دیگر صوبائی اداروں نے 7کروڑ33لاکھ روپے کے واجبات / بقایاجات اداکرنے ہیں۔


ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے رواں ماہ میں ریجن بھر میں 2211بجلی چور پکڑ لئے۔28 لاکھ33ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر4 کروڑ79لاکھ97 روپے جرمانہ عائد۔75مقدمات درج۔یکم تا19ستمبر 2020ء کے دوران ملتان میں 471گھریلو،کمرشل،

صنعتی،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو 661954 یونٹس چوری کرنے پر11399413 روپے جرمانہ عائدکیا گیااور 10 مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈی جی خان میں 306گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو363795یونٹس چوری کرنے پر5745197روپے جرمانہ اور8مقدمات درج

،وہاڑی میں 216گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو 312865یونٹس چوری کرنے پر 5558872روپے جرمانہ اور 11ایف آئی آرز درج،بہاولپور میں 240 گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو373376یونٹس چوری کرنے پر6455547 روپے جرمانہ اور14 ایف آئی آرزدرج،

ساہیوال میں 316 گھریلو،کمرشل،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو335955یونٹس چوری کرنے پر5642368 روپے جرمانہ اور 6 مقدمات درج، رحیم یار خان میں 302 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو336044یونٹس چوری کرنے پر5756250 روپے جرمانہ اور7مقدمات درج،

مظفرگڑھ میں 169گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو176370یونٹس چوری کرنے پر2687213 روپے جرمانہ اور8مقدمات درج،بہاولنگر میں 120گھریلو،کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو148519یونٹس چوری کرنے پر1980983 روپے جرمانہ اور11مقدمات درججبکہ خانیوال میں 71 گھریلواورکمرشل صارفین کو124370یونٹس چوری کرنے پر2771245روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔


ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 62ارب 79کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی ہیں جس سے شرح 101.60فیصدرہی ہے۔

گھریلو صارفین سے 60ارب 60کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 102.83فیصد اور سرکاری اداروں /محکموں سے 2ارب 19کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 76.33فیصدرہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر میپکوریجن میں صارفین کے میٹروں کی درست /استعمال شدہ یونٹس کے حساب سے بلنگ کی جارہی ہے اور ریڈنگ کی تصاویر بلوں پر شائع کی جارہی ہیں۔ صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کے پیغامات بھی موبائل نمبرز پر بھیجے جارہے ہیں۔

رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران ملتان سرکل کی 13ارب91کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100فیصد سے زائد رہی۔

ڈی جی خان سرکل کی 4ارب 56کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.64 فیصد،وہاڑی سرکل کی5ارب 25کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 102.52فیصد، بہاولپور سرکل کی 7ارب 96کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 101.49فیصد، ساہیوال سرکل کی 8ارب34کروڑروپے وصولیوں کے

ساتھ شرح 103.56فیصد، رحیم یار خان سرکل کی 6ارب 99کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101.13فیصد، مظفرگڑھ سرکل کی 7ارب10کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح101.55فیصد، بہاولنگر سرکل کی 3ارب 84کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 103فیصد اور خانیوال سرکل کی 4ارب 79کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 101.74فیصدرہی۔


ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں 23ستمبر 2020ء کو بند رہے گی

اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVبوسن فیڈر سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، 11KVجہانگیر آباد، شاخ مدینہ،

رائل آرچرڈI، رائل آرچرڈII، اولڈ ڈیہڑ اور وویمن یونیورسٹی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز اور محمودکوٹ فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVالکرم، سٹی اور خواجہ خدایارفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے

ساڑھے گیارہ بجے دن تک،بہاولپور سرکل کے11KVواٹرورکس، الطاہر، اولڈ حاصل پورفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے

ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVشاہ پور، ستلج، فتح شاہ اور منگوانی فیڈرزسے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک، 11KVسالسدرفیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تک، 11KVہتھیجی، ڈیرہ نواب، عباسیہ، ایم ای ایس آرمی اور خانپورفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دوپہر تک،

رحیم یار خان سرکل کے 11KVگھمن والی، جانگی، محمد نگر، کوٹ سمابہ، نظام آباد، دین پور اور باغ و بہار فیڈرزسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہرتک،

وہاڑی سرکل کے 11KVنیازپور، ارشاد خان، شکر گنج، ککری خورد اور جلہ فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک، ڈی جی خان سرکل کے 11KVحاجی پور، جپسم، ناری، نظام آباد اور شاہ سلیمان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر تک،

ساہیوال سرکل کے 11KVنظام حیات، بیاس، جعفرشاہ، نورپور، ستلج اور اقبال شہیدفیڈرز سے سا ت بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک، خانیوال سرکل کے 11KVچک شیر خان، سٹی کبیروالہ، مسعو د فیبرکس، مسعود سپننگ ملزII، سردارپور، وہاڑی روڈ، 17اے ایچ، کولڈ سٹوریج،

ابراہیم سٹی اور جدید فیڈزفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک،مظفرگڑھ سرکل کے 11KVسن ریز ٹیکسٹائل ملز، انڈس ڈائنگ ملز، محمود ٹیکسٹائل ملز، مسعود ٹیکسٹائل مل یونٹ 1، اپولو ٹیکسٹائل مل، ٹیوب ویل تھری اور

مراد آبادفیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک، 11KVرنگ پورسٹی، ہیڈ محمد والا اور ایشیاء پولٹری فیڈفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہر تکبجلی کی فراہمی بند رہے گی۔


ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے گلیسکی میٹرز کی تبدیلی کے لئے آپریشن سرکلوں کو 470تھری فیز سٹیٹک میٹرز فراہم کردئیے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میاں جاوید اقبال کے

مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان کی ہدایت پر صارفین کی سہولت کے لئے جلنے اور خراب ہونے والے میٹرز ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کئے جارہے ہیں۔

میپکو ملتان سرکل کو 40، ڈی جی خان سرکل کو40، وہاڑی سرکل کو150، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور ساہیوال سرکلوں کو 40،40تھری فیز میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔


ٹکرز

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے زیرویسٹ آپریشن آج بھی جاری رہے گا

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر سے تمام ویسٹ اٹھانے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی

ملتان:پارکنگ یارڈ سے تمام مشینری کو فیلڈ میں بھیجا جائے،سی ای او عبدالطیف خان کا حکم

ملتان:ہر یونین کونسل میں صفائی کو چیک کرونگا،عبدالطیف خان

ملتان:تمام خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھایا جائے،سی ای او

ملتان:فلائی اوورز اور شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کے اطراف میں صفائی پر توجہ دی جائے،سی ای او

ملتان:سی ای او نے ورکرز کو شہر میں نصب300 ویسٹ بِن کو اندر اور باہر سے صاف کرنیکا ٹاسک بھی دے دیا

ملتان:منیجر آپریشنز اور تمام ڈپٹی منیجرز ڈیوٹی اوقات کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں،سی ای او

ملتان:صفائی کی بھوپور مانیٹرنگ کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے،عبدالطیف خان

ملتان:صفائی کی مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سی ای او

ملتان:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے کمپنی کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں،سی ای او

ملتان:شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانا کمپنی کا اولین ٹارگٹ ہے،عبدالطیف خان

 

ٹکرز

 

ملتان۔گرین کلین ملتان ڈویژن مہم زور و شور سے جاری

ملتان۔ڈویژن بھر میں سڑکوں،چوکوں کی تزین وآرائش، شجرکاری مہم جاری

ملتان۔کمشنر ملتان نے مظفرآباد پارک میں پودا لگایا۔

ملتان۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ موجود

ملتان۔سایہ دار،پھلدار لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔کمشنر ملتان

ملتان۔کمشنر کا شہریوں سے گرین کلین ملتان مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل

ملتان۔وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم جاری ہے۔ جاوید اختر محمود

ملتان۔شجرکاری مہم ہمارا قومی فریضہ ہے۔ سلیم لابر

ملتان۔پی ایچ اے تمام پارکوں میں آم کے 4 درخت لگائے گی۔ اعجاز جنجوعہ

ملتان۔ملتان کی خوبصورتی اور موسم کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شجر کاری کر رہی ہے۔ اعجاز جنجوعہ

ملتان: پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنا رہے ہیں. ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس

ملتان شجر کاری کو بھرپو ر فروغ دے رہے ہیں. روبینہ کو ثر

اس موقع پر ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر چوہدری غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہا رٹی کلچر ز سعد قریشی اور نعیم عباس بھی موجود تھے

 

ٹکرز

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے زیرویسٹ آپریشن آج بھی جاری رہے گا

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر سے تمام ویسٹ اٹھانے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی

ملتان:پارکنگ یارڈ سے تمام مشینری کو فیلڈ میں بھیجا جائے،سی ای او عبدالطیف خان کا حکم

ملتان:ہر یونین کونسل میں صفائی کو چیک کرونگا،عبدالطیف خان

ملتان:تمام خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھایا جائے،سی ای او

ملتان:فلائی اوورز اور شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کے اطراف میں صفائی پر توجہ دی جائے،سی ای او

ملتان:سی ای او نے ورکرز کو شہر میں نصب300 ویسٹ بِن کو اندر اور باہر سے صاف کرنیکا ٹاسک بھی دے دیا

ملتان:منیجر آپریشنز اور تمام ڈپٹی منیجرز ڈیوٹی اوقات کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں،سی ای او

ملتان:صفائی کی بھوپور مانیٹرنگ کے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے،عبدالطیف خان

ملتان:صفائی کی مانیٹرنگ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سی ای او

ملتان:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے کمپنی کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں،سی ای او

ملتان:شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانا کمپنی کا اولین ٹارگٹ ہے،عبدالطیف خان

ٹکرز

 

ملتان۔حکومت پنجاب کی ہدایت پرملتان ڈویژن میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

متان۔ڈویژن بھر میں 23 لاکھ 43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کمشنر

ملتان۔ڈویژن میں 5 ہزار سے زائد انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئ ہیں۔ جاوید اختر محمود

ملتان۔2017 سے ملتان ڈویژن میں پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا۔ جاوید اختر محمود

ملتان۔پولیو کے قطرے محفوظ،عوام منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔ کمشنر

ملتان۔اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ کمشنر کی اپیل

ملتان۔کمشنر کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کارروائی کا حکم

ٹکرز

ملتان:بوسن روڈ بائی پاس سے نانڈلہ چوک کے درمیان بھرپور شجر کاری جاری

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی ہیوی مشینری سائیٹ پر مصروف

ملتان:ہیڈ محمد والا روڈ کے دونوں طرف تمام ویسٹ اٹھایا جارہا ہے

ملتان: کمپنی کے فرنٹ بلیڈ ٹریکٹرز کے ذریعے طویل بیلٹ کو ہموار کیا جارہا ہے

ملتان:سیوریج کے سلج کیرئیراور سڑک کے درمیان طویل بیلٹ پر گھنی شجر کاری کی جارہی ہے

ملتان:پی ایچ اے کا عملہ پلکن کے 600 تیار درخت لگانے میں مصروف

ملتان:پی ایچ اے نے پرائیویٹ نرسریوں سے مزید تیار پودے خریدنے کا پراسس بھی مکمل کر لیا

ملتان:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے حالیہ دورہ کے موقع پر ہیڈ محمد والا روڈ پر شجر کاری کا حکم دیا تھا

ملتان:کمشنر جاوید اختر محمود پہلے ہی نادرن بائی پاس کو پلکن ایونیو کا نام دے چکے ہیں

ملتان:اے سی سٹی عابدہ فرید شجر کاری کی نگرانی کر رہی ہیں

ٹکرز

ملتان۔گرین کلین ملتان ڈویژن مہم زور و شور سے جاری

ملتان۔ڈویژن بھر میں سڑکوں،چوکوں کی تزین وآرائش، شجرکاری مہم جاری

ملتان۔کمشنر ملتان نے مظفرآباد پارک میں پودا لگایا۔

ملتان۔ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ موجود

ملتان۔سایہ دار،پھلدار لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جارہے ہیں۔کمشنر ملتان

ملتان۔کمشنر کا شہریوں سے گرین کلین ملتان مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل

ملتان۔وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شجرکاری مہم جاری ہے۔ جاوید اختر محمود

ملتان۔شجرکاری مہم ہمارا قومی فریضہ ہے۔ سلیم لابر

ملتان۔پی ایچ اے تمام پارکوں میں آم کے 4 درخت لگائے گی۔ اعجاز جنجوعہ

ملتان۔ملتان کی خوبصورتی اور موسم کیلئے پی ایچ اے جنگی بنیادوں پر شجر کاری کر رہی ہے۔ اعجاز جنجوعہ

 

ٹکرز

ملتان۔ڈویژنل انتظامیہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے سرگرم

ملتان۔کمشنر جاوید اختر محمود کا انسداد پولیو مہم مانیٹرنگ کیلئے جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ

ملتان۔کمشنر نے شہریوں سے انسداد پولیو مہم بارے دریافت کیا۔

ملتان۔اپنے پچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کیخلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ کمشنر کی شہریوں سے گفتگو

ملتان۔کمشنر جاوید اختر نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔

 

ٹکرز

ملتان:یوٹیلٹی سٹورز پر دال مونگ کی ناقص کوالٹی کی فروخت بارے عوامی شکایت کا معاملہ

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ناقص اشیاء ضروریہ فروخت کرنے کانوٹس لے لیا

ملتان:اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کاغلہ منڈی کے قریب واقع یوٹیلٹی سٹور کا اچانک معائنہ

ملتان:اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا

ملتان:دال مونگ کی ناقص کوالٹی کی فروخت پر برہمی کا اظہار

ملتان:ریجنل منیجر کو ملتان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز سے دال مونگ فوری اٹھانے کی ہدایت

ملتان:یوٹیلٹی سٹورز پردال مونگ کی اعلیٰ کوالٹی کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

 

 

ٹکرز

ملتان۔کمشنر جاوید اختر محمود کا جنرل بس اسٹینڈ، پناہگاہ کا اچانک دورہ

ملتان۔کمشنر کا جنرل بس اسٹینڈ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کا حکم

ملتان۔کمشنر نے عارضی پناہ گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا

ملتان۔کمشنر نے مستقل پناہگاہ کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔

ملتان۔پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔جاوید اختر محمود

ملتان۔وزیراعظم کے فلاحی ریاست کے خواب کی حقیقی تعبیر کیلئے محنت کریں۔ کمشنر کی ہدایت

ملتان۔لاچار طبقے کی فلاح کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہداری ہے۔ جاوید اختر محمود

 

ٹکرز

ملتان۔۔۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہاوس میں جشن آزادی اور سمر پیس فیسٹیول کی اختتامی تقریب

ملتان۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی بطوع مہمان خصوصی شرکت

ملتان:سبین گل ایم پی اے، اے ڈی سی جی قمر الزمان قیصرانی،سی ای او ایجوکیشن ریاض خان کی بھی شرکت

ملتان:شاکر حسین شاکر،محمد سلیم انجم،ملک محمد حسن،میڈم رخسانہ بھی تقریب میں۔موجود

ملتان۔۔۔ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی ،سمر فیسٹول کی یہ تقریبات ایک ماہ جاری رہیں

ملتان۔۔جشن آزادی تقریبات اور سمر پیس فیسٹیول سے ملک میں قیام امن،رواداری اوربھائی چارے کے فروغ میں کامیاب رہے،سبین گل خان

ملتان۔۔قائد اعظم کے فرمان کے مطابق "ہم سب آزاد ہیں” پر عمل کرکے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا،سبین گل خان

ملتان۔۔امن سیمنار،وال پیٹنگ،امن مشاعرہ،امن تھیٹر پرفارمنس،امن میوزیکل پروگرام،سٹالز سمیت تمام ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر سرکاری محکموں،سول سوسائٹی اور این جی اووز کی شکر گزار ہوں،سبین گل خان

ملتان۔۔جشن آزادی تقریبات اور سمر پیس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر سبین گل،قمر الزمان قیصرانی اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

ملتان۔۔ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالنے کے نصب العین کو اپنایا اور ملتان میں دن رات کام کیا،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

ملتان۔۔تحمل و برداشت ،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کو آگے آنا ہوگا،عامر خٹک

ملتان۔۔ملتان شہر کی خدمت کے لیے مجھے اچھی ٹیم ملی، بڑا خوش قسمت ہوں کہ ہم سب نے مل کر یہاں کے مسائل حل کر رہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک

ملتان۔۔ضلعی انتظامیہ ملتان جشن آزادی اور سمر پیس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد گراؤنڈز آباد کرنے کے لیے متحرک ہو گی،عامر خٹک

ملتان۔۔موسم تبدیل ہوتے ہی سپورٹس سر گرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ گراؤنڈز میں ہوں گا،عامر خٹک

ملتان۔۔سپورٹس اور کلچرل ایونٹس کے ذریعے ملتان کے پرامن تہذیب کو عالمی سطح پر روشناس کرائیں گے، عامر خٹک

ملتان۔۔ٹی ہاؤس کی تزئین وآرائش کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر

ملتان۔۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

ٹکرز

ملتان:سموگ کی روک تھام کے لئےاقدامات کا آغاز کردیا گیا

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انسداد سموگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ملتان:انسداد سموگ کمیٹیوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ملتان:اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان کا کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب

ملتان:26 سے زائد محکموں کے افسران موجود

ملتان:اے سی صدر آبگینے خان کی اجلاس میں شرکت

ملتان:حکومت کی سموگ پالیسی پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے گا،محمد طیب خان

ملتان:اے ڈی سی ریونیو کا دھواں چھوڑنے والی صنعتوں اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم

ملتان:کھیتوں میں فصلوں اور پارکوں میں گھاس اور درختوں کی باقیات جلانیوالوں کے خلاف کاروائی ہو گی،طیب خان

ملتان:محکمہ ریونیو،جنگلات،زراعت اور پی ایچ اے پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے،اے ڈی سی ریونیو

ملتان:حکومت کی ہدایت ملنے پر سموگ کا باعث بننے والے پرانی طرز کے بھٹوں کو بند کرادیا جائے گا،طیب خان

ملتان:صرف زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی،اے ڈی سی ریونیو

ملتان:حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کی پولیس کاروائی کرے گی،محمد طیب خان

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کوڑا جلانیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لے،اے ڈی سی ریونیو

ملتان:سڑکوں پر اڑنے والی دھول مٹی کے خاتمہ کے لئے پانی کے چھڑکاو یقینی بنایا جائے،محمد طیب خان

ملتان:سموگ کے نقصانات بارے عوام کو آگاہی دینے کے لئے واک کا اہتمام کیا جائے،اے ڈی سی ریونیو

ملتان:سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بھی اجلاس میں موجود

 

ٹکرز

ملتان:جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر

ملتان:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے کو تیار

ملتان:نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا

ملتان:30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جمنے والے کرکٹ میلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے

ملتان:تمام میچ براہ راست ٹی وی پر لائیو دکھائے جائیں گے

ملتان:کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی

ملتان:ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی

ملتان:کرکٹ کے قومی ہیروز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

ملتان:کرکٹ کپ میں نادرن،خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی

ملتان:سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں بھی کرکٹ کپ میں حصہ لیں گی

ملتان:اے ڈی سی جی قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت نیشنل ٹی20 کپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

ملتان:اے سی سٹی عابدہ فرید اور اے سی صدر آبگینے خان کی شرکت

ملتان:اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی شرکت شرکت

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،واسا،کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران کی شرکت

ملتان:اے ڈی سی جی نے انتظامات کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں

ملتان:ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،قمرالزمان قیصرانی

ملتان:ٹریفک پولیس وی آئی پیز اور آفیشلز کیلئے پارکنگ کے انتظامات کریگی،اے ڈی سی جی

ملتان:کرکٹ میچز کے دوران سول ڈیفنس فورس پولیس کی معاونت کرے گی،قمرالزمان قیصرانی

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر صفائی کی ذمہ داری نبھائے گی،اے ڈی سی جی

ملتان:محکمہ صحت اور ریسکیو1122 اسٹیڈیم میں کیمپ لگائیں گے،قمرالزمان قیصرانی

ملتان:میپکو اسٹیڈیم میں اسٹیڈیم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی،قمرالزمان قیصرانی

ملتان:میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹیڈیم جانے والے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس بحال کرے گی،اے ڈی سی جی

ملتان:کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر میں ڈینگی سپرے کیا جائے گا،عامر خٹک

%d bloggers like this: