اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ نے پولیو وائرس کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنرز،محکمہ صحت کو مہم کی کامیابی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو پولیو سے پاک کرنا

حکومت پنجاب کا عزم ہے۔
پولیو ٹیمیں بچوں کو سکول جاکر بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان نے پولیو مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پولیو مہم کے بعد سب کی کارکردگی کا ازخود جائزہ لوں گا۔اس مہم میں کوئ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈبلیو ایچ او ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن میں جاری گرین کلین ملتان ڈویژن مہم میں سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں اوپن مقامات کی کمی کے باعث سرکاری عمارات میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

اسطرح چار دیواری میں پودے لگانے سے انکی حفاظت اور نشونما ہو سکے گی۔
کمشنر ملتان نے سپورٹس کمپلیکس میں سکھ چین کے پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت ہماری قومی زمہداری ہے۔ نسل نو کے بقا کیلئے ہر شخص کو اپنے حصےکا پودا لگانا ہوگا۔

کمشنر نے جمنیزیم اور ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور لائیبریری میں آنے والے افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ

مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے مطالعہ کی عادت کو ترک کر دیا ہے

طلباء و طالبات کو ای لائبریری سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس افسر رانا ندیم انجم،ضلعی سپورٹس افسر عدنان نعیم،

تحصیل سپورٹس افسر فاروق لطیف ،افراد باہم معذوری اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کے ملتان میں قیام کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ رہی جب کہ ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی ہدایت پر متعلقہ ادارے صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے

انتظامات کے لئے سرگرم عمل رہے۔ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی بڑی شاہراہوں اور ائرپورٹ جانیوالے روٹس کی بھرپور صفائی میں مصروف رہے

اورشاہراہوں پر پانی کا مسلسل چھڑکاو بھی کیا گیا۔تمام ورکرز کو یونیفارم جیکٹ پہننے کی ہدایت کی گئی تھی جب کہ اہم سڑکوں پر کمپنی کے انفورسمنٹ ونگ کا

عملہ بھی تعینات رہا،ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور کمپنی انتظامیہ کی طرف سے صفائی کی موثر مانیٹرنگ بھی جاری رہی،

میٹروپولیٹن کا عملہ دن بھر سٹریٹ لائٹس کی مرمت میں مصروف رہا جب کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور گھنٹہ گھر چوک میں لائٹس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ گزشتہ روز ایک روزہ دورہ پر فاضلہ کچھ اور بارتھی کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ضلع ملتان میں پولیو کے خلاف پانچ روزہ مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی،اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر،

اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالا مدثر ممتاز،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈی ایچ اووز اور محکمہ صحت، پولیس،تعلیم کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے

بھرپور مانیٹرنگ کی جائے،میں فیلڈ میں جاکر خود ٹیمیں کو چیک کروں گا،پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

ویکسین کو محفوظ بنانے کے لئے کولڈ چین کے انتظامات کو مربوط بنایا جائے۔سی ای او ہیلتھ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران9 لاکھ سے زائد بچوں کو

پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،تمام ایریاز کو کور کرنے کے لئے100 فیصد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،تمام پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہے اور پولیو ورکرز 100 فیصد نتائج دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل کے بیمار قیدی کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے

دوران محمد حنیف نے علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔محمد حنیف حسن کو چند ماہ پہلے طبیعت خراب ہونے پر جیل انتظامیہ نے چیک کروایا

مگر علاج شروع نہیں کروایا جا سکا۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر قیدی نے علاج شروع کروانے کی اپیل کی تھی

جس پر وزیراعلی پنجاب نے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کو قیدی کو کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر ملتان نے دل کے عارضے میں مبتلا قیدی کو اپنی نگرانی میں ہسپتال منتقل کرادیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ

کارڈیالوجی سنٹر میں محمد حنیف کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم قیدی محمد حنیف کا معائنہ کررہی ہے۔سزا یافتہ مجرموں کا بھی صحت کی سہولیات پر مکمل حق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کیلئے ٹھنڈے پانی سمیت تمام سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے اگست 2020 کے مقابلے میں ستمبر میں کم از کم 1کروڑ روپے زائدریکوری کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے

اور شعبہ ریکوری کو نادہندگان کے

خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرکے سوا چار کروڑ روپے کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے گزشتہ روز ریکوری افسران کا واسا ہیڈآفس شنمس آباد میں

اجلاس طلب کرکے رواں مہینے کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اجلاس میں ڈائریکٹر ریکوری ملک غلام فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر بلال رؤف سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز

اور سرکل انچارج شریک تھے انہوں نے اس دوران ریکوری سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ادارہ ہے

جس کے اپنے تمام تر اخراجات کا انحصار صارفین سے وصول ہونے والے بلوں کی رقوم پر ہے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے با عث ریکوری اہداف شدید متاثر رہے ہیں اور اب بھی ادارہ کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے

دیرینہ واجبات کے ساتھ ساتھ کرنٹ ریکوری میں کارکردگی بہتر نہ ہونے سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس ادارے کی عزت ہماری ورکنگ سے ہے

ہمیں اپنی عزت بڑھانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگااور ریکوری ٹارگٹ کو ہر مہینے بتدریج بڑھا کر کم از کم 6کروڑ روپے ماہانہ تک لے جاناہوگا

بصورت دیگر ہمیں تنخواہوں،پنشن،بجلی،تیل کے اخراجات کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی انہوں نے ریکور ی سٹاف پر واضح کیا کہ

بلوں کا اسٹیٹس تبدیل ہونے اور سٹاف کی طرف سے ایسی تبدیلی کی بروقت نشاندہی نہ کیے جانے کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں جو کہ

ناقابل برداشت ہیں انہوں نے تمام ریکوری سٹاف کو فوری طور پر ایسے اکاونٹس کی فوری انٹری بھجوانے کا حکم دیا اورکہا کہ

وہ خود علاقوں کا وزٹ کرکے ایسے غلط اکاونٹس کا کھوج لگائیں گے اور ریکوری سٹاف کی نالائقی،بددیانتی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے

اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ میپکو ملازمین کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈاؤن اورشکایات کے ازالہ کیلئے

اپنی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکواحمد پور شرقیہ کمپلیکس میں

منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لائن سٹاف ٹی اینڈپی کو اپنا زیورسمجھیں اوراسکا استعمال یقینی بنائیں اورسیفٹی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے ٹی اینڈپی کے استعمال کے مختلف طریقے بتائے اورکہا

لائن سٹاف سیفٹی آلات کے بغیرہرگزکام نہ کریں۔سیفٹی سیمینار سے ایکسین احمد پور ایسٹ ڈویژن محمد حیات ٹنیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سبحان علی سومرونے بھی خطاب کیا

اور سیفٹی آلات کے بھرپور استعمال پر زور دیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضا خان نے جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے صارفین کو ون ونڈو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کسٹمر سروسز

سنٹرز30ستمبر 2020ء تک اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیاہے اور کہا ہے کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں، ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسز سنٹرز

چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جائیں اور تین شفٹوں میں عملہ خدمات سرانجام دے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر سید خالد چشتی کی جانب سے ملتان سرکل کے

موسیٰ پاک اور کینٹ ڈویژنوں کے کسٹمرسروسز سنٹرز، خانیوال سرکل کے خانیوال اور کبیروالہ ڈویژنوں، مظفرگڑھ سرکل کے زیر انتظام مظفرگڑھ آپریشن ڈویژن میں

قائم کسٹمرسروسز سنٹر میں چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران کسٹمرسروسز سنٹرز میں سہولیات کی عدم فراہمی پر متعلقہ سپریٹنڈنگ انجینئرز سے جواب طلب کرلیاگیاہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو دئیے گئے احکامات میں کہا ہے کہ

تمام کسٹمرسروسز سنٹرز اور کمپلینٹ سنٹرز 10روز کے اندر اندر اپ گریڈ کئے جائیں اور شکایات کی کیٹگری کے مطابق فولڈرز بنائے جائیں۔ صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام اور پینے کے پانی کا بندوبست کیاجائے

اورلینڈ لائن نمبرز اور موبائل فون نمبرز اٹینڈ کرکے شکایات سُنی جائیں۔فیڈرل کمپلینٹ سیل، پرائم منسٹر ڈیلوری یونٹ، کسٹمرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ریجنل کمپلینٹ سنٹر میپکو

کی جانب سے بھیجی جانے والی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ یقینی بنایاجائے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں تمام ایس ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات کی نوعیت کے مطابق فولڈرز بنائے جائیں۔

ریڈ فولڈر میں ڈیٹیکشن بل، زائد/غلط بلنگ، اقساط، تاریخ ادائیگی میں توسیع، ایوریج بل، ٹیرف تبدیلی اور سلیبنگ کیسز کی شکایات لگائی جائیں

گرین فولڈر میں خراب میٹرز، ری کنکشن آرڈر، میٹر تبدیلی اور نئے کنکشنوں سے متعلق شکایات اور بلیوفولڈر میں کم وولٹیج، پول کی منتقلی، م

یٹرز کی منتقلی اور دیگر شکایات لگائی جائیں اور تمام ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر مرتب کیاجائے۔

 

%d bloggers like this: