اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

() مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ضلع کے زیراہتمام سانحہ موٹر وے زیادتی کے واقعہ کے خلاف ضلعی سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جس کی قیادت ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم، جنرل سیکریٹری روبینہ خلیل، سیکریٹری انفارمیشن فریال چوہدری نے کی اس موقع پر مظاہرین نے حکمرانوں کے

خلاف نعرے بازی کی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا کہ

ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنیوالے دعویداروں کے سہانے خواب ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے ہیں جہاں پر دن دیہاڑے حوا کی بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں

لیکن ملزمان آزاد دندناتے پھر رہے ہیں صرف لاہور ہی نہیں بلکہ ملتان، تونسہ شریف ودیگر علاقوں میں جنسی زیادتی کے واقعات معمول بن چکے

انہوں نے کہا کہ سانحہ موٹروے سمیت دیگر واقعات میں ملوث حقیقی ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے بدھ کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، کرونا عالمی وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کرونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے لئے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کی بروقت معاونت پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور کورونا وائرس کی وبا کے

معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی پر سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کی حمایت پر یورپی یونین کے کردار کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ

نے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے۔

پاکستان نے نہ صرف اس عالمی وبا پر قابو پایا بلکہ معیشت کو پہیے کو بھی ازسر نو متحرک کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ،

پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاو ¿ن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین،

دیگر ممالک کے شہریوں کی طرح پاکستانی شہریوں کو بھی یورپی ممالک میں داخلے کیلئے اہل قرار دے گا۔

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط کا فروغ خوش آئند ہے۔وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی سفیر کی توجہ،

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین انسانی حقوق کی داعی ہونے کے ناطے بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے

اور بھارتی جیلوں میں مقید بے گناہ کشمیریوں کو فی الفور رہا کرے۔وزیر خارجہ نے افغان امن عمل، میں پاکستان کی مصالحانہ کوششوں،

بین الافغان مذاکرات اور اس سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی تذکرہ کیا۔فریقین کا مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

 

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سردار عثمان بزدار کے دورے کے پیش نظر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ انتظامات کے لئے سرگرم رہی۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو

اہم شاہراہیں نکھارنے کا ٹاسک دے دیا ہے جس پر عمل درآمد کے لئے کمپنی ورکرز شہری کی مرکزی شاہراہیں چمکانے میں مصروف ہیں۔

ورکرز دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر رہے ہیں،ائرپورٹ روڈ،چونگی نمبر1،نشتر چوک اور بوسن روڈ ،گھنٹہ گھر چوک، قلعہ کہنہ قاسم باغ کی سڑکوں ،

روڈ،چوک کمہاراں والا اور شاہ رکن عالم کالونی کی مرکزی سڑکیں صاف ستھری کردیں گئیں ہیں جب کہ سیداں والا چوک سے

نیوکچہری تک صفائی اور شجر کاری نے منظر ہی بدل دیا ہے۔اہم سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے۔سرکاری عمارتوں اور مرکزی چوراہوں کے

اطراف میں چونے کی لائنیں لگائی گئیں ہیں،شاہراہوں پر کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے انفورسمنٹ ونگ کا عملہ بھی تعینات ہیں۔

دوسری طرف سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے رات گئے شہر کا وزٹ کیا،صفائی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے دورے کے پیش نظر ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ انتظامات کے لئے سرگرم رہی۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو

شاہراہیں نکھارنے کا ٹاسک دے دیا ہے جس پر عمل درآمد کے لئے کمپنی ورکرز شہری کی مرکزی شاہراہیں چمکانے میں مصروف ہیں۔

کمپنی ورکرز دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر رہے ہیں،ائرپورٹ روڈ،
چونگی نمبر1،نشتر چوک اور بوسن روڈ ،گھنٹہ گھر چوک، قلعہ کہنہ قاسم باغ کی سڑکوں ،خانیوال روڈ،چوک کمہاراں والا اور شاہ رکن عالم کالونی کی

مرکزی سڑکیں صاف ستھری کردیں گئیں ہیں جب کہ سیداں والا چوک سے نیوکچہری تک صفائی اور شجر کاری نے منظر ہی بدل دیا ہے ۔

اہم سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو بھی جاری ہے۔سرکاری عمارتوں اور مرکزی چوراہوں کے اطراف میں چونے کی لائنیں لگائی گئیں ہیں،

شاہراہوں پر کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے انفورسمنٹ ونگ کا عملہ بھی تعینات ہیں۔

دوسری طرف سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے رات گئے شہر کا وزٹ کیا،صفائی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24گھنٹوں میں 219 ایمرجنسیز میں 225 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 217 جبکہ شجاع آباد میں 02 ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی-
جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 60 ہے 59 حادثات ملتان میں جبکہ 01حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے ان حادثات میں مجموعی طور پر 61 لوگوں کوریسکیور کیا گیا جن میں سے 36 کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 22 مریضوں کو نشتر ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا-
شجاع آباد میں آج کے دن 01 حادثات رونما ہوئے –
ملتان میں 59 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 61 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے 38 مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 21 مریضوں کو نشترھسپتال شفٹ کیا گیا-
آج کے دن ریسکیو 1122 ملتان نے 112 میڈیکل ایمرجنسیزمیں 109 ملتان شہر میں جبکہ 04 ایمرجنسیزشجاع آباد میں پیش آئیں میڈیکل کی ایمرجنسی میں مجموعی طور پر 113 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا 39 کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 65 کو نشترھسپتال اور ملتان کے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا میں 14 کرائم ایمرجنسی اور 16 متفرق ایمرجنسیز میں رسپانس کیا – ریسکیو 1122 ملتان نے آج کے دن 118 مردوں کو جبکہ 63 خواتین کوریسکیو کیا — ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے آج کے دن 45 ایمرجنسیز پر رسپانس

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

سیکرٹر ی تعلیم جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے مﺅثر اور مضبوط اقدامات کئے جائیں گے۔

بات انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے دور کا آغاز کیا جائے گا جس میں روائتی طریقہ کار سے ہٹ کر تعلیمی اداروں میں جدید انداز میں تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز، ایجوکیشن اتھارٹیز کے ایگزیکٹو افسرا ن اور ملتان،

ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور کے تعلیمی بورڈ زکے سربراہوں نے شرکت کی۔ سیکرٹری تعلیم احتشام انور نے کہا کہ سکولوں کی ظاہری حالت بدلنے کے لئے

”گرین سکولز “کے سلوگن پر عمل در آمد کرتے ہوئے سکولوںمیں شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور نتائج میں بہتری کے لئے

محکمہ تعلیم کے سارے افسران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور جدید عصری تقاضوں اور علوم سے استفادہ کرکے نتائج دینا ہوںگے۔ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب نے کہا کہ کورونا وباءکے پیش نظر سکولوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے

افسران خود فیلڈز کا دورہ کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران خود کو متحرک اور فعال کریںکیوںکہ اب یہاں سستی اور کام چوری کی گنجائش بالکل نہیں ہے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ سکولوں میں صفائی ستھرائی اور ڈسپلن کے ساتھ ساتھ بچوں میں اخلاقی اقد ار کا فروغ

پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو کارآمد اور کامیاب انسان بنانے کے لئے سکولوں میں سماجی قدروں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

سیکرٹری تعلیم نے کہاکہ جدید تعلیمی اداروں کی طرز پر سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ کے انعقاد، ڈائری سسٹم کے اجراءاور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں لٹریچر فیسٹیول اور سکول اولمپک کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے تاکہ بچے کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

وزیراعلی عثمان بزدارکا وہاڑی کی تحصیل میلسی کا دورہ،

ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح
وزیر اعلی نے4ارب سے زائد کی لاگت کے میلسی سائفن پراجیکٹ اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا بھی آغاز کیا

کینال کی کشادگی سے پانی کی گنجائش میں 1600 کیوسک کا اضافہ ہوگا، مزید تین ہزار ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئیگا،کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر ہونگے

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 32واں اجلاس،پہلی بار دانش سکول اتھارٹی کا اجلاس لاہور سے باہر ٹبہ سلطان پور میں منعقد ہوا

بھکر اورتونسہ میں نئے دانش سکول بنانے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کااعلان

تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیانہ روکا،اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیا،میٹروٹرین کو جلد چلائیں گے

میٹروبس سروس کو بھی بند نہیں کیا،سابق حکومت نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئے:عثمان بزدار

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ایک ملزم گرفتار، دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے

وزیراعلی سے ٹبہ سلطان پور میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کی ملاقات،مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

انتظامی بنیادوں پر نئی تحصیلیں اور نئے اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے، کمیٹی بن چکی ہے اوراسکی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کرینگے

وزیر اعلی عثمان بزدار او رگورنر چودھری محمد سرور کی میاں چنو ں میں رکن صوبائی اسمبلی سید عباس علی شاہ کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میلسی کے علاقے ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول اورکلین اینڈ گرین انڈکس سٹی سیکپنگ وہاڑی ٹائم سکوائر کا افتتاح کیا

وزیر اعلی عثمان بزدار میلسی سائفن بھی گئے اور میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا – وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا-منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے-

وزیراعلیٰ نے دانش سکول میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دانش سکول کا دورہ کیا-وزیر اعلی نے بیالوجی، فزکس، آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا معائنہ کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دانش سکول کے بارے میں بریفنگ دی گئی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش سکول اتھارٹی کا 32واں اجلاس منعقدہوا،

بار دانش سکول اتھارٹی کا اجلاس ٹبہ سلطان پور میں منعقد ہوا -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بھکر اورتونسہ میں نئے دانش سکول بنانے کا اعلان کیا

وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ

اکیڈمک، سپورٹس، فائن آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں عمدہ کارکردگی پر طلبہ کی بھرپو رحوصلہ افزائی کی جائے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہونہار پنجاب پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری دی –

پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کو نقد انعامات دیں گے- اتھارٹی کے اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی –

وزیراعلیٰ کو دانش سکول اتھارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا –

وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کی چیئرپرسن سمیرا احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی-صوبائی وزراء مراد راس،جہانزیب کھچی اوراتھارٹی کے دیگر ممبران

اجلاس میں شرکت کی- کمشنر ملتان ڈویژن او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلی عثمان بزدارنے ٹبہ سلطان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دانش سکول کی تاریخ میں پہلی بار اتھارٹی کااجلاس لاہور سے باہر جنوبی پنجاب

پسماندہ علاقے ٹبہ سلطان پور میں ہواہے -دانش سکول سے متعلقہ مسائل کاجائزہ لیاہے او ران کے حل کے لئے ہدایات دی ہیں،ایشوز کو جلد حل کیاجائے گا- تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کے منصوبوں کو بند کیانہ روکا –

اورنج لائن میٹروٹرین پر کام مکمل کیاہے-میٹروٹرین کو جلد چلائیں گے- میٹروبس سروس کو بھی بند نہیں کیا- سابق حکومت نے اپنے دور میں سابقہ حکومتوں کے کئی منصوبے بند کئے-

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام 10 سالہ سابقہ دور میں رکارہا-ہم نے آکر پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر کام دوبارہ شروع کیا-

آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر بھی کام سابق دور میں روکا گیالیکن ہم نے اس ہسپتال کے کام کو مکمل کیا ہے-انہوں نے کہاکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پیش آنے والا دلخراش واقعہ انتہائی افسوسناک ہے –

میں نے خود پریس کانفرنس کر کے تفصیلات عوام کو بتائیں -اندوہناک واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار ہوچکاہے

دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے- انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے-دانش سکول کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت نے کی ہے-یہ عوا م کا پیسہ ہے، کوئی اپنی جیب سے نہیں دے رہا-

نئی تحصیلیں، نئے اضلاع او رڈویژن بنانے کے لئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے-کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کئے جائیں گے-وزیراعلی عثمان بزدار سے ٹبہ سلطان پور میں پاکستان تحریک انصاف کے

اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران نے ملاقات کی- اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز او رپارٹی عہدیداران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹبہ سلطان پور اوردیگر پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ

ہر تحصیل میں جاؤں گا اور لوگوں کے مسائل وہاں بیٹھ کر حل کروں گا-جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں انہیں آگے لے کر جائیں گے-

کا سفر پسماندہ علاقوں تک پھیلایا جائے گا-منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کریں گے- انتظامیہ عوامی نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھے-2برس میں 50ہزار ملازمتیں دے چکے ہیں -آئندہ 3برس کے دوران روزگار کے مزید مواقع مہیا کریں گے

پسماندہ علاقوں میں تعلیم اورصحت کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے-لاہور بیٹھ کر پسماندہ علاقوں کے مسائل حل نہیں ہوتے-دور دراز علاقوں میں جا کرعوا م کے مسائل کا خودمشاہدہ کرناضروری ہے-

مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی بنیادوں پر پنجاب میں نئی تحصیلیں اور نئے اضلاع بنانے کا جائزہ لیں گے

اوراس ضمن میں کمیٹی بن چکی ہے اوراس کی سفارشات کی روشنی میں مزید اقدامات کریں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے میلسی سائفن پراجیکٹ کا افتتاح کیا – وزیراعلیٰ نے میلسی سائفن پراجیکٹ کی استعداد میں اضافے اور ایس ایم بی لنک کینال

ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ منصوبے پر 4ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے اورکینال کی کشادگی سے پانی کی گنجائش میں 1600 کیوسک کا اضافہ ہوگا- لوئر بہاول کینال کو مزید 1600 کیوسک پانی کی فراہمی ممکن ہوگی اور مزید تین ہزار ایکڑ رقبہ زیر کاشت آئے گا-فصلوں کی پیداوار بڑھے گی

اور آبپاشی کا نظام بہتر ہوگا- کاشتکاروں کے معاشی حالات بہتر ہونگے-نہری نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب بھر پور اقدامات کر رہی ہے-زراعت پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ کاشتکار کی خوشحالی ملک کی خوشحالی ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ ایس ایم بی لنک کینال کی ری

ماڈلنگ سے 25 کلو میٹر نہر کے کناروں کو اونچا اور مضبوط کیا گیا ہے اورنہر کے کناروں، ریگولیٹر اور پلوں کو بھی اونچا کیا گیا ہے-سیکرٹری آبپاشی اور چیف انجینئر نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی-

صوبائی وزراء محسن لغاری، جہانزیب خان کھچی،اراکین اسمبلی، کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے-قبل ازیں وزیر اعلی عثمان بزدار او رگورنر پنجاب چودھری محمد سرور میاں چنو ں کے علاقے روتلہ میں پنجاب اسمبلی میں

وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی رہائش گاہ پرگئے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر چودھری محمد سرورنے سید عباس علی شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرورنے

سید عباس علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ماں کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے-آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہواہے-

گورنر چودھری محمد سرور نے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی بھی اس موقع پر موجود تھے-

%d bloggers like this: