مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ چھٹہ: رپورٹ صغیر احمدانی

::::::::::::::::::::::::::::::

انڈس ہائی وے مین روڈ پر ریسکیو 1122 کے دفتر کے قریب منڈی مویشیاں کے قیام سے شہری اذیت کا شکار۔۔

مین روڈ پر ریسکیو 1122 کے درمیان منڈی مویشیاب سیکیورٹی رسک بن گئی ماضی قریب میں کئی دفعہ رش کی وجہ سے ایکسیڈنٹ میں بہت سے افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

منڈی کی وجہ سے ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کی صورت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے

عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے پل ڈاٹ پر ٹریفک مسائل کا نوٹس لے لیا پراونشل ہائی ویز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے

تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف نے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور

دیگر افسران موجود تھے کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ پل ڈاٹ کی کشادگی کا منصوبہ قلیل وقت میں مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے

منصوبہ کیلئے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں اوروزیر اعلی پنجاب جلد دورہ کرکے منصوبہ کی پیشرفت کا خود جائزہ لیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے وزیر اعلی کے دورہ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے ساتھ ٹریفک کی روانی کے بھی اقدامات کئے جائیں۔عوام کو گرد وغبار سے بچانے کیلئے چھڑکاؤ اور دیگر ممکنہ انتظامات کئے جائیں۔

ایکسئین پرونشل ہائی ویز نے بتایا کہ پل ڈاٹ کا سٹرکچر ورک دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔پہلے سے موجود سٹرکچرز کام کی رفتار میں رکاوٹ ہیں پھر بھی منصوبہ کو دی گئی مدت میں تکمیل کیلئے

ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے تعمیراتی کام کی تکمیل پر چوک کی لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو چوک کو سرسبز و شاداب بناننے کیلئے مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

 

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دو روزہ تفصیلی دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ خالد چوہدری،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر،

ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سول ویٹرنری ڈسپنسری شادن لنڈ،بارتھی،تحصیل تونسہ،تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیااورنو تعمیر شدہ سول ویٹرنری ڈسپنسری بستی بزدار اور کالو والی کا بھی دورہ کیا۔

صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا معیار چیک کیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ ویٹرنری سروسز کی فراہمی میں کوئی بھی کوتاہی ہرگز

برداشت نہیں کی جائے گی۔ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی معیاری تعمیر کو بروقت مکمل کیا جائے۔ مویشی پال حضرات تک ویٹرنری سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے

سیکرٹری لائیوسٹاک نے تحصیل تونسہ سے ملحقہ قبائلی علاقہ جات میں قائم سول ویٹرنری ڈسپنسریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے انتظامیہ اور سٹیک ہولڈرز متحرک ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی

زیر صدارت اعلی سطح کے افسران،عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کا سنٹرل پاکستان کا طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں صوبوں کے سٹیک ہولڈرز اور

ای او سی کی پولیو پر قابو پانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سمیت چاروں صوبوں سے عالمی ادارہ صحت،یونیسف،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز

اور انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پاکستان کے حساس 16 اضلاع کو پولیو کے حوالے سے خصوصی فوکس کیا گیا ہے

ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں اجلاس میں گزشتہ مہم میں رپورٹ ہونے والے مسنگ ایریاز،ویکسی نیشن میں مشکلات،

کمیونیکشن،کوآرڈینیشن،آپریشن اور دیگر ممکنہ وجوہات کا تعین،ای پی ائی،او پی وی اور دیگر ترجیحات پر بھی مشاورت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع ہونے کی

وجہ سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے ڈیرہ غازی خان میں ملکی سطح کے اجلاس کا مقصد خامیوں اور رکاوٹوں کا موقع پر حل تلاش کرنا ہے۔افسران نے کہا کہ پاکستان کے پاس پولیو پر قابو پانے کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

پولیو پر قابو نہ پانے کی صورت میں پاکستانیوں پر بیرون ممالک داخلے پر پابندی عائد ہوسکتی ہے اپنی نئی نسل کے صحت مندانہ مستقبل کا خیال رکھتے ہوئے 21 ستمبر سے شروع ہونے والی

قومی پولیو مہم میں نئے جوش و جذبہ سے کام کرتے ہوئے موذی مرض پولیو کو شکست دی جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان میں نئے بوائز ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے

نیو ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی کے مدمقابل جام پو رروڈ پرچاہ نجابت والا میں سرکاری رقبہ پر بوائز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا

او ر رواں سال تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے منصوبے پر 13کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی

انہو ں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی تجویز پر نئے ڈگری کالج کے قیام کی منظوری دی.

مشیر صحت نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں تین گرلز ڈگری کالج قائم ہیں تاہم بوائز کیلئے صرف ایک ڈگری کالج کام کر رہا تھا

دوسرے کالج کے قیام سے طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان ریجن میں خواتین پر تشدد روکنے کیلئے موثر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے زیر تفتیش مقدمات کے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

تشدد کی شکار خاتون کو شکایت کیلئے تھانے آنے کی ضرورت نہیں ہو گی ٹیلیفون اور دیگر ذرائع سے رپورٹ درج کرائی جاسکے گی

پولیس افسران سوشل میڈیا پر آنے والی معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے موقع پر جائیں گے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ خاتون کا میڈیکل اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کریں گے

مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے مقدمہ میں تمام قانونی دفعات شامل کی جائیں گی اور پولیس افسران مقدمہ سے پہلے قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کریں گے

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا نے ریجن بھر کے افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں آر پی او نے چاروں اضلاع میں گھریلو تشددکی شکار خواتین کے

زیر تفتیش مقدمات کی بھی رپورٹ طلب کر لی انہوں نے کہاکہ خواتین کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے پیش بندی اقدامات کے طور پر آگاہی مہم بھی شروع کی جائے،

خواتین اگر خود پرگھریلو تشدد کی اطلاع ٹیلی فون پر دیں تو پولیس موقع پر پہنچ کر خود کارروائی کرے آر پی او نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد معاشرے کے

خاندانی سسٹم کو بھی تباہ کر دیتا ہے فیصل رانا نے کہا کہ گھریلو تشدد کے اکثر واقعات میں پولیس افسران ایف آئی آر کے اندراج کے وقت وہ تمام دفعات نہیں لگاتے

جو قانون کے مطابق لگنی چاہئیں جس کی وجہ سے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان قانونی مو شگافیوں کی وجہ سے ریلیف لے کر رہا ہو جاتے ہی

آر پی او نے کہا کہ گھریلو تشدد کا شکارہونے والی خواتین کو اکثر اوقات ملزمان تھانوں تک پہنچنے نہیں دیتے اور خواتین پر تشددکے تمام ثبوت مٹا دئیے جاتے ہیں

فیصل رانا نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے زیر تفتیش مقدمات کے تمام ملزمان گرفتار کئے جائیں اور انہیں ایک مقررہ مدت میں تفتیشی حوالے سے یکسوکر کے ملزمان کو

عدالت میں پیش کیا جائے اس حوالے سے ان کے دفتر کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی طر ف سے اعلان کے بعد ضلع ڈیرہ غازیخان کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے دانش سکول ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور کورونا وائر س کی ایس او پیز پر

عملدرآمد کا جائزہ لیا. انہوں نے استقبالیہ کاونٹر سے کلاسز میں تدریسی مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا.پرنسپل شبنم حسیب نے بتایاکہ

ادارہ کے داخلی گیٹ پر ہاتھ دھونے کیلئے صابن، سینیٹائزر او ردیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاگیاہے طلباؤطالبات کا درجہ حرارت چیک کرنے کیلئے

ٹمپریچر گن کے استعمال سمیت ماسک، گلوز او ر دیگراقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس اور محکمہ تحفظ ماحولیات نے مشترکہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے مہلت ختم ہونے

پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد مہر اسحاق سیال کی ہدایت پرموبائل ایجوکیشن یونٹ کے

غلام فرید، ذیشان احمد اور اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے محمد ارشد چغتائی، محمد جمشید شہزاداوردیگر نے سمو گ سے بچاو کیلئے آگاہی واک کاانعقاد کیا

اور ڈرائیوروں میں معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے مطابق سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے

خلاف کارروائی کی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نکلنے والے

روایتی اور لائسنسی جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے چاروں اضلاع میں پولیس افسران کی چھٹیاں مسنوخ کر دی گئی ہیں 10سے 30صفر

المظفر تک 112جلوس اور 229مجالس کیلئے ریجن بھر میں ہائی الرٹ سکیورٹی کا تسلسل جاری ہے،کوئی بھی نیا جلوس نہیں نکل سکے گا،

منتظمین جلوس کو مقررہ وقت پر مقررہ روٹ مکمل کروانے کے پابند ہوں گے جلوسوں کے ایام میں پولیس ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں 33جلوس اور125مجالس،

ضلع مظفر گڑھ میں 51جلوس اور36مجالس،ضلع لیہ میں 6جلوس36مجالس اور ضلع راجن پور میں 22جلوس اور32 مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے فول پروف پلان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ

محرم الحرام کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے آر پی او نے کہا کہ مذہبی تقریبات میں شر انگیزی کی ”ش“ کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،

جو شخص شر انگیزی کرنے والوں کو سہولت کار سمیت گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے روٹس پر قانون کی حکمرانی کا حقیقی تاثر قائم کرنے کے لئ

پولیس کا فلیگ مارچ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کو قانون کے دائرے میں مقررہ اوقات میں مکمل کروانے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیاجائے،اضلاع کی امن کمیٹیوں کو مذید فعال کر کے ان کے ارکان سے

مکمل رابطہ رکھ کر ان سے قیام امن اور اتحاد و وحدت کے فروغ کے لئے عملی تعاون لیا جائے کیوں کہ امن و امان کی بہترین صورتحال پولیس کی ذمہ داری اور معاشرے کی ضرورت ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان سے محمد ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ کی

مد میں 70ہزار روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے ضلع راجن پو رسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکو رقیصرانی نے کم پیمانے پر

ایک پٹرول پمپ سیل، دو کو 23ہزار روپے جرمانہ عائد کیا سرکل افسر غلام اصغر نے بھی ایک پٹرول پمپ کے مالک کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

سرکل افسر ملک خالد بلال نے دو منی پمپس کو سربمہر کر دیا اور مقدمہ میں مطلوب شخص خضر حیات کو گرفتار کر ا دیا

ضلع لیہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے کارروائی کرتے ہوئے تاوان کی مد میں 87397روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

بارڈر ملٹری پولیس کی کاروائی،دوران چیکنگ کار کے خفیہ خانوں سے چرس پکڑی گئی،دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او راکھی گاج لیاقت عباس لغاری نے مخبر کی اطلاع پر بلوچستان سے پنجاب آنے والی منشیات سے بھری کار پکڑ لی اور دوران چیکنگ مہران کاراے بی ایکس 736 کے خفیہ خانوں میں سے

لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔یہ منشیات چرس بلوچستان میختر سے خرید کر پنجاب فاضل پور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پکڑے جانے والے دو منشیات فروشوں ملزم محمد عباس ولد عبد الرزاق، محمد وقاص ولد محمد رفیق کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔کسی کو مکروہ دہندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، سماج دشمن عناصر منشیات فروش اور جواری گرفتار کر کے مقدمات درج کر دیئےتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار ملکانی نے بتایا کہ

پولیس تھانہ سٹی نے پرچی جواء کرانے والا ملزم ابوبکر ولد محمد ہاشم قوم خاکی سکنہ بلاک 34 کو گرفتار کر لیا اور گرفتار کیے گئے

ملزم کے قبضے سے 01 عدد موبائل فون نوکیا 105 اور داو پر لگی رقم 8 ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں دوسری کاروائی میں جواء کھیلتے ہوئے

دو ملزمان (1) محمد اسلم ولد محمد رفیق قوم راجپوت سکنہ بلاک 52 (2) عاشق حسین ولد محمد حسین قوم سپل سکنہ بلاک 47 کو گرفتار کر لیا گرفتار کیے گئے ملزمان کی قبضے سے 01 عدد موبائل فون infinix اور جواء پر لگی رقم 60 ہزار برآمد کر لئے اسی طرح ایک اور کاروائی میں منشیات فروش محمد یونس ولد شبیر احمد قوم پتافی کو بھنگ

فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 3200گرام بھنگ برآمد کر لی ہے جبکہ ایک

اور کاروائ میں منشیات فروش منور ولد فقرالحسن قوم پتافی کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی ہے گرفتار کئے گئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے

تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ افتخار ملکانی کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

سانحہ گوجرپورہ موٹروے ایک دلخراش واقعہ؛ محفوظ اور بہتر معاشرہ کے لیئے ہے، ہمیں بحیثیت قوم مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فارہیومن رائٹس ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدر سلیم الیاس نے ضلعی آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر مولانا قاری عبدالغفور سیفی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک میں حیاء کا کلچر عام کیا جائے

ایسے واقعات عریانی۔ فحاشی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ الحاج محمد لطیف سپل نے کہا کہ ملزم کیفرکردار تک نہ پہنچے تو پاکستان کا وقار مجروع ہوگا۔اور ایسے ناپاک درندے کئی گھر اجاڑیں گے۔سوسائٹی کے سینئر ممبر حافظ محمد عمرفاروق مکی نے کہا کہ

سانحہ موٹروے ایک دلخراش واقعہ ہے ایسے واقعات سے پاکستان کاعالمی سطع پر امیج خراب ہوا ہے۔حکومت پاکستان کو چاھئے کہ

مجرموں کو قابو کرکے سرعام پھانسی پر لٹکائیں۔اس موقع پر قاری محمد اسلم لنڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اس واقعہ سے ایسے لگتا ہے جیسے ہم مہذب معاشرہ میں نہیں بلکہ جنگل میں رہ رہے ہوں۔حکومت فوری عریانی۔

فحاشی پر قابو پائے اور ایک باحیاء معاشرہ کو تشکیل دے تاکہ ہماری عزتیں محفوظ رہ سکیں اور پاکستان ایک پرامن اور باوقار ملک کے طور پر ابھر سکے۔

%d bloggers like this: