مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ جنگلی حیات پنجاب کا حلال جنگلی پرندوں کی فروخت پر پابندی عائد

جبکہ شکار کے لائسنسز کی مدت مالی سال سے منسلک کر دی گئی ہے

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے بٹیر اور چڑوں سمیت حلال جنگلی پرندوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

لاہور میں نیشنل ہسٹری میوزیم قائم کیا جائے گا

جبکہ شکار کے لائسنسز کی مدت مالی سال سے منسلک کر دی گئی ہے

صوبائی محکمہ ماہی گیری و جنگلی حیات کی جانب سے نئی پالیسی کا اعلان،، صمصام بخاری کے مطابق پرندوں کے قانونی شکار میں یومیہ کمی کر دی گئی،،

آئندہ سرپلس جانوروں اور پرندوں کو فروخت کرنے کیلئے سرکاری قیمت کا تعین مارکیٹ ویلیو کے مطابق کیا جائے گا
صمصام بخاری، وزیر محکمہ جنگلی حیات پنجاب، تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کی خرید و فروخت اور شکار پر پابندی عائد کر دی گئی، غیر قانونی شکار پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ہے

وزیر محکمہ جنگلی حیات کا کہنا تھا کہ لاہور میں نیشنل ہسٹری میوزیم کے قیام پر اتفاق ہو چکا،، جبکہ صوبہ بھر میں موجود چڑیا گھروں اور سفاری پارکس کے ٹکٹ میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے

صمصام بخاری، وزیر محکمہ جنگلی حیات پنجاب، ہسٹری میوزیم کھولا جائے گا، چیتا اگر کسی پالتو جانور کو ہلاک کرتا ہے تو معاوضہ دیا جائے گا

صمصام بخاری نے کہا ہے کہ تلور کے شکار کا معاملہ سفارتی سطح پر نہایت اہمیت کا حامل ہے، کوشش کریں گے کہ جتنے شکار کی اجازت دی جائے،

اتںا ہی شکار ہو،، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سی ڈی اے کیخلاف فیصلہ آنے کی وجہ سے ہاتھی درامد ممکن نہیں۔

%d bloggers like this: