مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ای سی سی نے دینی مدارس کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غورکیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامئیہ جاری کردیا گیاہے،۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی معذور افراد کی اسکیم کے تحت گاڑیوں کی کسٹمز ڈیوٹی فری درآمد کے قانون میں ترمیم پر غورکیا۔

ای سی سی نے معذور افراد کیلئے ڈیوٹی فری گاڑی امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

ڈیوٹی فری گاڑی کی درآمد کیلئے ترمیم کے تحت معذور افراد کی آمدن کی حد بڑھا کر ایک سے دو لاکھ ماہانہ تک کردی گئی

پہلے ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کیلئے معذور افراد کی آمدن کی حد 20 ہزار سے ایک لاکھ ماہانہ تک تھی

گاڑی درآمد کرنے والے معذور افراد کیلئے شرط ہوگی کہ اس نے گذشتہ دس سال میں سکیم کے تحت گاڑی نہ خریدی ہو

ای سی سی نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری بھی دے دی

این سی او سی کیلئے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

وزارت ریلوے کی اخراجات کیلئے چھ ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری،

پچاس کروڑ ماہانہ کی یہ رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوں گے

دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور

"سب کیلئے ہنر” کے پروگرام کیلئے بھی 16 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

دونوں منصوبوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی سمری وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ نے پیش کی

رولنگ سپیکٹرم اسٹریٹجی 2020-23ء کی پبلی کیشن کی بھی منظوری دے دی گئی

اجلاس میں گندم کی درآمد کا معاملہ مزید غور کیلئے موخر کردیا گیا

%d bloggers like this: