مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کو سرسبز،شاداب اور خوبصورت بنانے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے لاہور اور ڈی جی خان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹرز جنرل کی کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال سے ملاقات کی اور منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں پی ایچ اے کے منصوبوں کو قلیل وقت میں تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔پی ایچ اے لاہور کے ڈائریکٹر جنرل طارق محمود بخاری نے ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان ڈاکٹر عابد محمود ملک کے ہمراہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال سے

ان کے آفس میں ملاقات کی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کو

سرسبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں اور وہ اسی ہفتہ دورہ کرکے منصوبوں کی پیشرفت کا موقع پر جائزہ لیں گے۔اس لئے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز تر کی جائے۔پی ایچ اے کے منصوبوں کو قلیل وقت میں مکمل کیا جائے۔چوکوں کی ری ڈیزائننگ میں مقامی ثقافت کو فروغ دیا

جائے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ 34 کروڑ روپے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی زیر نگرانی چھ منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے

جس میں ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کے پارکس کو مزید بہتر کیا جائیگا۔دونوں شہروں کے داخلی اور خارجی مقامات کو خوبصورت کرنے کے ساتھ 14 اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان تین

اور پی ایچ اے لاہور بھی تین منصوبے مکمل کرے گی۔ڈائریکٹرز جنرل طارق محمود بخاری اور ڈاکٹر عابد محمود ملک نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبے پر 9 کروڑ 23 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ اور حسین پارک کی بہتری کے منصوبے پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے،تونسہ میں کمال پارک اور سٹی پارک کی بحالی

پر چار کروڑ 36 لاکھ روپے،تونسہ میں پبلک پارک کے قیام پر پانچ کروڑ 26 لاکھ روپے،ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے داخلی اور خارجی مقامات کو بہتر کرنے کے

منصوبہ پر دس کروڑ 93 لاکھ روپے اور ڈیرہ غازی خان میں سٹی پارک اور غازی پارک کی بہتری پر دو کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

انہو ں نے گھنٹہ گھر کی زیر تعمیر رابطہ سڑکوں کا معیار چیک کیااور اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی۔

مشیر صحت نے اہل علاقہ سے کہاکہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹرکریں. انہوں نے رکن آباد میں زیر تعمیر ڈسپوزل کا بھی معیار

چیک کیاانہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا ادراک ہے،جلد حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کے چارسکولوں کی اپ گریڈیشن اور چھ سکولو ں میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر کے

منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے اورتعمیراتی کام کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں منصوبوں پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد کاتخمینہ لگایاگیاہے.

یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈیرہ غازیخان وسیم اختر جتوئی نے یہاں بتائی انہوں نے بتایاکہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بغلانی کو ہائی لیول، گورنمنٹ گرلزماڈل پرائمری سکول وجہے والا کو ایلیمنٹری لیول،

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بارتھی کو ہائر سکینڈری لیول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاضلہ کچھ کو ہائر سکینڈری لیول کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ہے منصوبوں پر بالترتیب ایک کروڑ پچیس لاکھ، 74لاکھ اور ایک کروڑ 48لاکھ،

ایک کروڑ 48لاکھ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول آڑا جعفر،گرلز ہائی سکول مکوڑے والا،پرائمری سکول سمینہ نمبر 2 اور گرلز پرائمری سکول گھلو والا میں خستہ حال عمارتوں کی جگہ پر دوبارہ

بالترتیب سات، دو، دو اور ایک کلاس روم کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول تونسہ نمبر 6اور گرلز ایلیمنٹری سکول چوٹی زیریں کی

شیلٹر لیس سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جن پر بالترتیب 30لاکھ اور 60لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛؛

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان کی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ضلع کونسل ہال میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے

خصوصی طو رپر شرکت کی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر روبینہ اختر نے ضلعی صدر ویمن ونگ ادیب آرا، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر رضیہ، نائب صدر نسیم انور،

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رابعہ ہاشمی، انفارمیشن سیکرٹری آمنہ عنبر، فنانس سیکرٹری نفیسہ بیگم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاصمہ منظور اور شکیلہ حفیظ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ساوتھ پنجاب بشری سعید،

جوائنٹ سیکرٹری فلک ناز وسیم اور دیگر خواتین موجود تھیں. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو

ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال دیکھنا چاہتی ہے خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں کردارادا کیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں چائلڈ لیبر پر اینٹوں کے دو بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے سیکرٹری وڈائریکٹر جنرل لیبرپنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے لیبرآفیسر محمد صادق کے ہمراہ تیسرے روز بھی

ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی لیبر قوانین کے ساتھ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں انہوں نے دنیا خان پٹھان جھوک یار شاہ تونسہ روڈ اور عبدالمجید سدا بہار بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کے کیس

سامنے آنے پرتھانہ صدرڈیرہ غازیخان میں مقدمات درج کرائے انہوں نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں پر کم سے کم اجرت اوردیگر قوانین کی پاسداری کی جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر بنیادی مراکز صحت گدائی غربی اور لوہار والا کا اچانک دورہ کیاڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی گئی

بی ایچ یو لوہاروالا میں کورونا وائر س کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کی گئیں

ہیلتھ مراکز پر پولیو اور ای پی آئی کی ٹریننگ ورکشاپ کا بھی جائزہ لیا

دریں اثنا انہوں نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملک محمد رمضان کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے

فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھنے کے

علاوہ اعداد و شمار، نقشے اور دیگر امور انجام دیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آر پی او نے ڈکیتی قتل،ڈکیتی ریپ سمیت ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،ڈکیتی کی وارداتیں قانون کو کھلا چیلنج ہیں،

ان وارداتوں کو روکنے کے لئے مجرمانہ ریکارڈرکھنے والے افراد کی سرگرمیوں کو چیک کیا جائے،پولیس کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی ہیکسی بھی واردات کی صورت میں ٹیکنالوجی کا فوری استعمال واردات کو فوری ٹریس کروا سکتا ہے،

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع مظفر گڑھ،لیہ،راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے پولیس افسران کو

خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جس طرح معاشرے نے سائنسی ترقی کی وجہ سے ترقی کی ہے اسی طرح سائنسی ترقی کو قانون شکن عناصراپنے منفی ٹارگٹ کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں،

ڈکیتی قانون شکنی کی وہ بدترین قسم ہے جو معاشرے میں امن کو ہلا کر رکھ دیتی ہے،ڈکیتی کی وارداتوں میں خدانخواستہ اگر مزاحمت پر قتل یا کسی خاتون کے ساتھ ریپ جیسی سنگین واردات ہو جائے تو ا سکے بعد معاشرے کے

مختلف طبقات کا پولیس پر تنقید کرنا فطری ہوتا ہے کیوں کہ قانون نے پولیس کو ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں روکنے کے لئے جو اختیارات دئیے ہیں

اس کے بعد عوام کی پولیس پر توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں پولیس کو ہر صورت قانون شکنوں کے خلاف کامیابیوں کے حوالے سے عوام کی توقعات پر پورا اترنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ نتیجہ خیز پولیسنگ کوئی مسئلہ فیثا غورث نہیں،

دو جمع دو چار کی طرح کرسٹل کلیئر پولیسنگ ہے واردات کسی بھی قسم کی ہو اسے ٹریس کرنا ہے اور ٹریسنگ کا یہ عمل اتنی مدت میں ہی پورا ہو گا

جتنا وقت واردات کو ٹریس کرنے کے لئے دیا جائے گا،فیصل رانا نے کہا کہ ڈکیتی کی تمام اقسام کے مقدمات میں ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پر

سوالیہ نشان بن جاتی ہے،چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز ڈکیتی کی تمام اقسام کے زیر تفتیش مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی افسران کو ٹائم فریم دیں جس سے میرے دفتر کو بھی آگاہ کیا جائے اگر اس ٹائم فریم میں مقدمہ کی تفتیش کی یکسوئی کے

حوالے سے رپورٹ موصول نہیں ہوتی تو تفتیشی افسران سمیت ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف پولیس رولز کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،

آر پی او نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر ان مقدمات کی پراگرس کے حوالے سے براہ راست فالو اپ لوں گا،

عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کی جانے والی پولیسنگ میں کسی قسم کی سستی،کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس کی تاریخ میں انقلابی اقدام،آر پی او نے سنگین وارداتوں کو فوری ٹریس کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر ”کیمپ آفس“ بنانے کی پالیسی جاری کر دی،

وقوعہ کی سنگینی کے مطابق افسران جائے وقوعہ پر کیمپ آفس بنائیں گے میں خود بھی چاروں اضلاع میں کسی بھی سنگین ترین واردات کی صورت میں جائے وقوعہ پر کیمپ آفس بناؤں گا جو واردات کے ٹریس ہونے تک جاری رہے گا

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو کرائم ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی

ہدایات دیتے ہوئے کیا آر پی اونے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس ہیجس کی جتنی زیادہ مانیٹرنگ کی جائے یہ اتنے زیادہ اچھے

اور فوری نتائج دیتی ہے پولیس سسٹم میں اعلیٰ افسران کے پاس پولیس رولز کے تحت اختیارات موجود ہیں جو غفلت اور سستی پر پولیس کے

احتساب کا حق دیتے ہیں ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنے والے افسران کی مناسب اور نتیجہ خیزمانیٹرنگ نہ ہونے کی وجہ سے ماتحت پولیس غفلت اور سستی کے راستے پر

چل پڑتی ہے جس سے ایک طرف سنگین وارداتیں ٹریس نہیں ہوتیں اور دوسری طرف ان وارداتوں کے ٹریس نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں پیدا ہونے والی فطری بے چینی پولیس اور عوام کے مابین خلیج کا باعث بنتی ہے

جو کسی صورت قابل برداشت نہیں،فیصل رانا نے کہا کہ تجربہ کار پروفیشنل پولیس افسران نے ایسی وارداتیں جو معاشرتی امن کو تہہ و بالا کر دیتی ہیں

ان کے فوری ٹریس کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس بنانے کی ایک نتیجہ خیز پالیسی ترتیب دی جس پر جب بھی عمل کیا گیا

اس کے ہمیشہ فوری مثبت نتائج سامنے آئے آر پی او نے کہا کہ سنگین ترین نوعیت کی واردات کے بعد جائے وقوعہ پر ڈی پی او کے کیمپ آفس بنانے سے اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے پو لیس کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے،

ماتحت پولیس جدید سائنسی ٹیکنالوجی کواستعمال میں لا کر اس واردات کو اس حوالے سے بھی جلد از جلد ٹریس کرنے کی کوشش کرتی ہے

تاکہ کمانڈر پولیس کا کیمپ آفس فوری طور پر جائے وقوعہ سے ختم ہو،آر پی اونے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں اگر خدانخواستہ سنگین واردات ہوتی ہے تو میں امن و امان کے قیام اور استحکام کے لئے خود جائے وقوعہ پر کیمپ آفس لگاؤں گا

جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک واردات ٹریس نہیں ہو جاتی ملزمان گرفتار نہیں ہو جاتے اور عوام مطمئن نہیں ہو جاتے،انہوں نے کہا کہ

اس پالیسی کے نفاذ کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین فاصلوں کو زیادہ سے زیادہ کم کرنا ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع کی مرکزی و مضافاتی سڑکوں کو مضبوط بنانے کے لئے 24/7پولیس پٹرولنگ کے احکامات جاری کر دئیے،

چاروں اضلاع بین الاضلاعی پولیسنگ کی مربوط حکمت عملی ترتیب دیں،مصدقہ اطلاعات کی باہمی شیئرنگ کر کے سماج دشمن عناصر اور

قانون شکنوں کو گرفتار کیا جائے،مرکزی و مضافاتی شاہرات پر کسی قسم کی واردارت نا قابل برداشت ہو گی،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے

ریجن کے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر بھی ہونے والی قانون شکنی معاشرتی امن کو ہلا کر رکھ دیتی ہے

لیکن اگر یہی واردات کسی سڑک یا نیشنل ہائی وے پر ہو تو واردارت کی حساسیت مذید بڑھ جاتی ہے اور اس میں سنگینی کا عنصر کئی گنا ہو جاتا ہے

ایسی سنگین وارداتوں کو روکنے کے لئے پولیس کو قبل از وقت منصوبہ بندی کے اقدامات کرنا ہوں گے جس کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کی مرکزی اور

مضافاتی شاہرات پر24/7راؤنڈ دی کلاک پولیس پٹرولنگ کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے حالات جس نوعیت کے بھی ہوں پولیس کا گشت مسلسل اور مربوط ہونا چاہییآر پی او نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کی مانیٹرنگ افسران پوری تندہی سے کریں گے

پٹرولنگ کرنے والے افسران اور گاڑیوں کی پوزیشن لے کر اسے کراس چیک کیا جائے گا اگر کسی گاڑی کے ڈرائیور یا پٹرولنگ کرنے والے آفیسر نے اپنی پوزیشن غلط بتائی

تو اسے سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گافیصل رانا نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع کے پاس مکمل وسائل دستیاب ہیں

وسائل کی کمی کو بہانہ بنا کر پولیس کے گشت کو نہیں روکا جا سکتا،آر پی او نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے

جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ ریجن کے چاروں اضلاع کے وزٹ جاری رکھیں گے

اگلے وزٹ میں پولیس کی24/7راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ کے حوالے سے بھی رپورٹ لی جائے گی انہوں نے کہا کہ واضح اور دو ٹوک ہدایات ہیں کہ پولیس پٹرولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سستی نا قابل برداشت ہو گی

اور خدانخواستہ مرکزی یا کسی مضافاتی سڑک پر واردات ہونے کی صورت میں اس آفیسر سے بھی سخت باز پرس کی جائے گی جو اس وقت پولیس پٹرولنگ پر مامور ہو گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب کے شہر میں صفائی و سٹریٹ لائٹس کا فقدان،ٹریفک جام رہنا معمول، شہر میں گندگی کے ڈھیر،نالے،نالیاں بند،سیوریج کا ابتر حال،ناقص منصوبہ بندی سے شہریوں کا جینا دوبھرہوچکا۔ڈیرہ پھلاں دا سہر ہ میں گندگی کے انبار سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی

وجہ سے رات ہوتے ہی شہر تاریکی میں ڈوب جاتاہے۔جرائم پیشہ عناصر متحرک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکاران خیالات کا اظہار

ڈویثرنل صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن عالیجاہ سرفرازاللہ والا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی،سیوریج،سٹریٹ لائٹس کا نظام انتہائی مخدوش ہوچکا ہے۔ٹریفک بھی آبادی بڑھنے کی وجہ سے بے

ہنگم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے صدر بازار، گولائی کمیٹی،پل پیارے والی،ٹریفک چوک پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے

گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ مین شاہراہوں اوربازاروں کے چوکوں پر اکٹھے کردئیے جاتے ہیں۔گلی محلوں،بلاکوں میں تو صفائی کا نظام ابتر ہے

ایجوکیشن کالج کے پاس گندگی کے ڈھیر لگے ہوہے ہیں تعفن کی وجہ سے وہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہے

سٹریٹ لائٹس خصوصاً اہم شاہراہوں پر جن میں ریلوے روڈ،کچہری روڈ،جیل روڈ،چڑیا گھر رو ڈ پر رات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب، اراکین اسمبلی وآفیسران سنگین صورت حال کا نوٹس لیں مسائل کے حل میں اپنا اہم مثبت کردار ادا کرے۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ ملتان روڈ رند اڈا کے قریب تیزرفتاربس اور موٹرسائیکل میں تصادم، دوموٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق، ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ رند اڈا کے قریب ملتان کی جانب سے آنے والے تیز رفتار بس ڈرائیور نے

غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمت کو جانے والے دو موٹرسائیکلز سوار کو ٹرک مار دی تصادم کے نتیجہ میں دو افراد محمد کاشف ولد جمعہ خان اور محمد کاشف ولد محمد صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئے

جبکہ محمد زاہد شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے دونوں ڈیڈ باڈیزاور شدید زخمی کوابتدائی طبی

امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر شفٹ کر دیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر رپٹ درج کر لی ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

فوڈسیفٹی ٹیمزغیرمحفوظ خوراک کیخلاف سرگرم، 506ساشے گٹکابرآمد، 50لیٹرملاوٹی دودھ تلف،40کلوحشرات زدہ مٹھائی تلف،معیاری خوراک کی

عدم فراہمی پر07فوڈیونٹس سربمہر، صفائی کیناقص انتظامات پر15 فوڈیونٹس کو 132,500روپیکے جرمانے عائد،157شاپس مالکان کواصلاحی نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ

ہدایات پرعمل کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے بہاولپورکے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے195فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی

جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر157فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر07فوڈیونٹس سربمہر،دوران چیکنگ506ساشے گٹکا برآمد، 50لیٹرملاوٹی دودھ،40کلوحشرات زدہ مٹھائی تلف کی گئی۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر15فوڈپوائنٹس کو132,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے راجن پورمیں انیس بیکرزکوپروڈکشن ایریا میں

مکڑیوں کے جالے پائے جانے پرسِیل کردیا گیااسی طرح لیہ میں الحمدکریانہ،اویس کریانہ سٹور،عمارکریانہ سٹور کوملاوٹی مصالحے فروخت کرنے اورصفائی کے ناقص انتظامات پرسر بمہرکردیاگیامزید ڈی جی خان میں اشفاق ملک شاپ،

بسم اللہ گوشت پلاؤ،لیہ میں المدینہ پنسارکودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے اورلائسنس فیس ادانہ کر نے پرسیل کردیاگیامزیدبراں کاروائی کے

دوران ڈی جی خان کے مختلف اضلاع میں 195یونٹس کوچیک کیاگیااور157کو بہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 15فوڈپوائنٹس کو132,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری عامر سے نقدی اور موبائل جبکہ محمد اصغر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مدعیان کے بیانات پر

مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ شاہصدر دین کے علاقہ کے رہائشی محمد عامر نے تحریری درخواست دی ہے کہ

مورخہ 13,ستمبر کو میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد ڈرنک کارنر پر جوس پینے کیلئے گئے تو اچانک 3 نامعلوم ملزمان مسلح اسلحہ دکان کے اندر آگئے

اور تلاشی لے کر نقدی 23 ہزار 7 سو روپے معہ 3عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ کے رہائشی محمد اصغر نے تحریری درخواست دی ہے کہ

میں مانہ احمدانی سے کوٹ چھٹہ شہر کی جانب جا رہا تھا جب فقیر والا نزد انڈس ہائی وے پہنچا تو اچانک 3 نامعلوم ملزمان آگئے اور اسلحہ کے

زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مدعیان کے بیانات پر کاروائی کر تے ہو ئے مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

%d bloggers like this: