مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا سنٹرل پاکستان بلاک کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کی ٹیموں کو چاہئے کہ وہ موذی مرض کے خاتمے کے لئے تمام اضلاع کے ہر بچے کو

پولیو ویکسین پلائیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔ہمارا مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا ہے ۔اجلاس میں شریک نیشنل کوارڈینیٹر سنٹرل پاکستان بلاک ڈاکٹر مختیار بھائیو،صوبائی کوآرڈینیٹر پنجاب ڈاکٹر اجالا ،

صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ ڈاکٹر واصف جمیل اور صوبائی کوآرڈینیٹر بلوچستان ڈاکٹر انور بگٹی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ کے لئے جلد پولیو کا خاتمہ ہو۔

انسدادپولیو مہم کے حوالے سے صوبہ پنجاب سندھ اور بلوچستان مسلسل رابطہ میں رہیں۔محکمہ صحت ریونیو اور قبائلی علاقہ کی انتظامیہ ملکر سرحدوں کی نشاندہی کریں تاکہ کوئی بھی علاقہ انسدادپولیو مہم کے دوران رہ نہ جائے۔

ہمارا تعاون تمام اضلاع کی ٹیموں کے ساتھ رہے گا۔اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائند گان،ضلع کشمور ،

سوئی،ڈیرہ بگٹی اور روجھان کے اسسٹنٹ کمشنرز،بارڈر ملٹری پولیس،بلوچ لیوی سمیت تینوں صوبوں کے کراس بارڈر اضلاع کے محکمہ صحت کے سربراہان اور پولیو مہم ٹیمیں شریک ہوئیں۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے

میرے دروازے کھلے ہیں۔دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے

مسائل سنتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

%d bloggers like this: