مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کالم اجوکی گالھ

ڈیرہ غازیخان دی انتظامیہ ڈو چار صدیاں پچھو اے

تحریر اکبر خان ملکانی

ترقیاتی کم کار تاں جگ جہان تے تھیندے رہ ویندن۔ لوکیں دی آسانی کیتے راہ رستے وی بنڑدے رہ ویندن۔ پر ایں کم دے دوران عوام دیاں مشکلات کوں وی

سامنھڑے رکھیا ویندے۔ اتے انہاں کیتے متبادل رستہ وی بنڑایا ویندے سارے جگ دا تاں ایہو ای طریقہ کار ھوندے۔پر اللہ جانڑدے جو شیئت دیرہ غازیخان دی انتظامیہ

باقی الخ ملخ کنے ڈو چار صدیاں پچھوں تیں ہے۔ یا ایں وی تھی سگدے ایں متبادل رستے دا انتظام صرف کاغذیں تک محدود ھووے۔

اے عوام دے ٹیکس دا روپیہ پیسہ ھو سگدے کہیں خاص کھیسیںں وچ پیا ویندا ھووے۔ پل ڈاٹ پورے دیرہ غازیخان دی بہوں مصروف ترین جاہ اے،

اتھائیں جیرھے پل دی تعمیر تھیندی پئی اے۔او وی انتہائی بے تکے انداز نال تھیندی پئی اے، پل ڈاٹ توں دیرہ شہر دا رستہ ہروخت بند رہندے، جیندا کئی خاص متبادل رستہ وی کائینی،اگر کہیں چھوٹی موٹی گلی اچوں لوک لنگھ کے ویندے وی ہن ،

انہیں گلیں دا وی جیرھا حشر ھوندے۔ او وی ڈیکھنڑ نال تعلق رکھدے۔موٹر سائیکلیں دا ہک بہوں وڈا سیلاب ھوندے۔جیندی وجہ نال انہیں گلیں دے مکین

علاج معالجے۔سودے سلف گھننڑ کیتے بہوں تکلیف دا سامنا کریندن ۔جیندی وجہ نال پوریں گلیں دے لوک بہوں پریشان

ان۔جتھاں سارا سارا ڈیہنہ موٹر سائیکلاں کاراں۔لوڈ ڈالے۔ٹرک پھسیئے رہندن۔ عورتاں۔مرد ۔چھوٹے بچے تتی دھپ اچ تپشہ کٹیندن ،کوئی مریض ہے یا کہیں دی خیر چنگائی ہے او اپڑیں منزل اے مقصود تک نئیں پج سگدا۔ول اگو جیرھی سبھ توں زیادہ اھم گال اے۔

او اے ھ۔اگو 15 ستمبر کنوں یونیورسٹیاں۔کالج سکول جو کھلدے پئین۔ایہو حال تیں ول بالیں دی تعلیم دا کیا بنڑسی۔یا انتظامیہ ایں مسئلے کوں مسئلہ نہ بنڑیسی۔

ہنڑ ھ کہیں کوں پتہ ھ جو اے دیرہ غازیخاں دی انتظامیہ تے روڈ دے متعلقہ ادارے خیر نال کتھاں ہن، حالانکہ ایں پل تے کم تھیونڑ نال متبادل رستہ بنڑاون بہوں ضروری ھا،

جیندے تیں منڈھو توجہ آی نئیں ڈتی گئی۔ ول رش دی وجہ کولو بے ہنگم ٹریفک کوں ترتیب ڈیونڑ واسطے کئی ٹریفک پولیس اہلکار وغیرہ ہوونڑیں چاہیدے ھن ،

بس گالھ اوہا اے۔ ہینڑے جو ہیسے، آواز کوئی نی چیندا، اینجھے عوام بے حسی ھے جو اینجھا گھمبھر مسئلے تے کٹھا کوئی نی تھیندا، شاید ہر کوئی ریاستی جبر تے انتظامیہ دی غفلت نال تھیونڑ آلے ظلم کوں پچاونڑ دا ہیلک تھی گئے

،
اگر ہنڑ وی ایں مسئلے تیں توجہ نہ ڈتی گئی تیں ول پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی انتظامیہ دے خلاف اپڑیں شدید رد اے عمل دا اظہار کریسی۔

جیندی ذمے وار دیرہ غازیخاں دی انتظامیہ ھوسی۔شکریہ

محمد اکبر خاں ملکانڑیں۔
چیئرمین پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور حقوق کے دفاع کیلئے اقدامات کر رہی ہے یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اجر عظیم ہے. انہوں نے یہ بات سوشل ویلفیئر ک

ی زیر نگرانی دارالاطفال کے معائنہ کے دوران کہی. چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل، لاء آفیسر ثریا مجید رانا او ردیگر ہمراہ تھے.

زرتاج گل وزیر نے دارالاطفال کے مختلف شعبوں اور لڑکے، لڑکیوں کی رہائش گاہ اور سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کے ویژن کے مطابق بے سہارا افراد کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں

پناہ گاہ کے بعد لنگر خانے کا قیام کو ضلعی سطح پر توسیع دی جائے گی. انہوں نے مخیر حضرات سے کہا کہ وہ اس شعبے میں آگے آئیں

اور بے سہارا افراد اور بچوں کی کفالت کر کے دنیا اورآخرت سنواریں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی ہدایت پر ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل پنجاب زاہد سلیم گوندل نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور کمشنر آفس میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل کمشنر ریونیو رفیق احمد،

اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک راشد نعمت، ناصر شہزاد ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاجی محمد حیات ڈیرہ غازیخان ضلع کے تحصیلدار،

سب رجسٹرار، رجسٹری محرر اوردیگر متعلقہ افسران شریک تھے. ممبر بورڈ آف ریونیو نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا.

سرکاری واجبات کی وصولی، آڈٹ پیرا، انکوائری،عدالت کے کیسز اوردیگر معاملات کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر افسران کارکردگی بہتر بنائیں. سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے.

زیر التواء کیسز،انکوائریز فوری نمٹائی جائیں. ڈی پی سی کا انعقاد کر کے ملازمین کی بروقت پروموشن کو یقینی بنایا جائے.

انتقالات کو منظور کرانے کا عمل تیز کیا جائے.

اراضی ریکارڈ سنٹرز فنکشنل ہونے چاہئیں.

انچارج ریکارڈ سنٹرز میں سہولیات کی فراہمی اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. ترقیاتی منصوبو ں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ تکمیل اور معیار کیلئے ہدایات جاری کیں.

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عابد محمود ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، سی او کارپوریشن افتخار احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کلب، انڈس کالونی کادورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. انہوں نے وقار کنٹین چوک،

بی ایم پی سرائے، چوک چورہٹہ اوردیگر مقامات کا بھی دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر نے گرین بیلٹس، لانز، پارکس کی بحالی کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی. آفیسرز کلب کو جلد مکمل کر کے عوام کی سرگرمیوں کیلئے کھولا جائے گا

انہوں نے آفیسرز کلب کے لان، جاگنگ ٹریک او ردیگر کام کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے انڈس کالونی کی چاردیواری کی تکمیل کے احکامات جاری کیے.

انہوں نے کہاکہ خستہ اور ناکارہ قرار دی جانے والی بی ایم پی سرائے کی عمارت کو جدید طرز پر بحال کیا جارہا ہے.

ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ کے ریڑھی بازار کا معائنہ کیا تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

پٹرولنگ اور ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان نے تیز رفتاری روکنے کیلئے ون روڈ،ون ڈسٹرکٹ مہم کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیاہے. 15 ستمبر کے بعد حد رفتار

اسی کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز / مالکان کو جرمانہ کیاجائے گا.

موبائل ایجوکیشن یونٹ کے مراسلہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اور ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی

ہدایت پر انچارج یونٹ عامر محمود نے ملتان ڈیرہ غازیخان روڈ پر ٹریفک پولیس کے اشتراک سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سپیڈ گن کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے

آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے. موبائل ایجوکیشن یونٹ او ر ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی.

اس موقع پر سب انسپکٹر پی ایچ پی محمود الحسن، سب انسپکٹر ٹریفک محمد اقبال،

سپیڈ کیمرہ سٹاف، ٹریفک منیجمنٹ یونٹ نے آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنے کے ساتھ واک کا بھی اہتمام کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی کیلئے آکسیجن کا کردار ادا کرتے ہیں

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں. انہو ں نے یہ بات موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت مختلف مقامات پر پودے لگاتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری پراجیکٹ کو ہر فرد کو

کردارادا کرنا چاہیئے. پودے لگا کر ان کی بہتر دیکھ بھال کی جائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر محمد اسحاق نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے

اور سموگ سے بچاؤ کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں.

ڈی ایس پی نے بتایاکہ محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے پل ڈاٹ اوردیگر مقامات پر آگاہی لیکچرز بھی دیئے گئے ہیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان:

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حافظ احمد طارق نے کہاہے کہ کاشتکاروں کے مسائل ریجنل سطح پر حل کیے جائیں گے ان کے مسائل سننے کیلئے ضلع

سطح پر دورے کاآغاز کردیاگیا ہے. انہوں نے یہ بات ضلع مظفرگڑھ او رلیہ کا دورہ کے موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل سن کر ان کا حل تلاش کیا جائے گا. گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے.

انہوں نے کہاکہ وہ 11ستمبر کو ضلع راجن پور کا دورہ کریں گے. علاوہ ازیں ریجنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر افسران نے ڈویژن بھر میں بدعنوان عناصر اور قبضہ مافیا کے

خلاف کارروائی کی.مراسلہ کے مطابق ضلع راجن پو رسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکو رنے موضع رکھ کوٹلہ عیسن میں 25000000مالیت کا 200کنال سرکاری رقبہ واگزار

کرا کے محکمہ کے حوالے کیا. انہوں نے پٹرول پمپس کے پیمانے بھی چیک کیے اور چار پمپ مالکان کو جرمانہ عائد کیا.

ملک غلام اصغر نے کنورشن فیس کی مد میں 846245روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.

ضلع لیہ میں سرکل آفیسر اظہر حسین نے کم پیمانے پر دو پٹرول پمپ مالکان کو جرمانہ عائد کیا.

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 112420روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے.

انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز 35مقدمات کی سماعت کی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ترجمان پروفیسر شعیب رضا نے کہاہے کہ غازی یونیورسٹی میں فیسیں دیگر تعلیمی اداروں کی نسبت بہت کم ہیں

نوزائیدہ یونیورسٹی مالی بحران کا شکار تھی ہائر ایجوکیشن کمشن اور حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز میں کمی کے اعلان کے ساتھ تمام یونیورسٹیوں کو آمدن میں

اضافہ اور اخراجات پورے کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم غازی یونیورسٹی نے نہ ہونے کے برابر فیسوں میں اضافہ کیا.

دیگر یونیورسٹیوں میں دس فیصد ہر سال فیسوں میں اضافہ کیا جاتاہے. ترجمان نے کہاکہ غازی یونیورسٹی میں 2014سے چار سال تک فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا

یونیورسٹی میں فیسوں میں اضافے کا معاملہ سنڈیکیٹ لے جایا گیا اور اراکین نے منظوری دی تاہم انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کر دیاگیا

جس سے مستحق طلباؤطالبات کی مالی معاونت کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ غازی یونیورسٹی میں طلبہ کی مالی معاونت کیلئے مختلف وظائف کا اجراء بھی کر دیاگیا ہے

جن میں احساس پروگرام، ہائر ایجوکیشن کمشن، نیڈ بیسڈ سکالرشپ، میرٹ سکالر شپ، مورا سکالرشپ، یو ایس ایڈ، بیت المال فنڈ، بہبود فنڈ،

وزیر اعظم فیس واپسی اوریونیورسٹی انڈومنٹ فنڈ ز وغیرہ شامل ہیں۔ ذہین طالب علموں کو ان وظائف سے تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیر ہ غازیخان نے امیدواروں کی رولنمبر سلپ کی تلاش کیلئے ویب سائیٹ متعارف کرا دی ہے.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ/ کمبائینڈ سالانہ امتحان 2020سے ریگولر پرائیویٹ امیدوار رولنمبر ٹریسنگ کیلئے بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk رجوع کر سکتے ہیں.

ریگولر امیدواروں کو علیحدہ سے اداروں کے اکاونٹ میں رولنمبر ٹیسنگ کی سہولت دے دی گئی ہیں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کر دیاگیا ہے

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

قدوۃ السالکین محبوب العلما ء علامۃالعصرحضرت مولانا غلام جہانیاں معینی قریشی رحمۃ اللہ علیہ کا 46 واں 2 روزہ سالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی صاحبزادہ محمد انور حسن قریشی مد ظلہ العالی بروز جمعۃ۔ ہفتہ بمطابق 11۔12ستمبر 2020ء منعقد ہو رہا ہے عرس مبارک کی تقریبات آستانہ عالیہ معینیہ فرید آباد کالونی ڈیرہ غازیخان میں

زیر صدارت سجادہ نشین دربار جہانیاں صاحبزادہ ڈاکٹر محمد اطہر حسن قریشی ہونگی عرس مبارک میں ملک کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام شرکت فرمائیں گے

عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز ۱۱ ستمبر بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب چادر پوشی سے ہوگا بعد از نماز عشاء پروفیسر علامہ عبد القدوس درانی خصوصی خطاب فرمائیں گے 12 ستمبر بروز ہفتہ 9 بجے محفل سماع ہوگی

جس میں نامور قوال شرکت کریں گے صاحبزادہ علامہ فخر جہانیاں قریشی اختتامی خطاب فرمائیں گے اور بعد از نماز ظہر اختتامی دعا ء ہوگی

جس میں امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت، اتحاد واتفاق اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

ڈیرہ غازی خان

تھانہ کوٹ مبارک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ بین الاضلاعی لادی ڈکیت گینگ کا سرغنہ غلام شبیر عرف شبیرا لادی پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیالادی کے

ساتھی اسے زخمی حالت میں اٹھا کر فرار ہو گئے ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی چھینی جسے بر آمد کر لیا گیا

آر پی او فیصل رانا کا نوٹس آرپی او کی ہدایت پر ڈی پی او اختر فاروق موقع پر پہنچ گئے پولیس اور بدنام زمانہ موٹر سائیکل ڈکیت لادی گینگ کے درمیان مقابلہ مصدقہ

اطلاع کے مطابق دوران مقابلہ لادی گینگ کے ممبران میں سے سرغنہ شبیرا لادی شدید زخمی ہو گیا موٹر سائیکل چھوڑ کر شبیرا لادی کے دیگر ممبران اپنے زخمی ساتھی شبیرا لادی کو زخمی حالت میں لے فرار ہو گئے

ڈی پی او اختر فاروق، ڈی ایس پی سرکل صدر مہر ناصر، ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک اور دیگر پولیس کی نفری موقع پر موجودرہے

عوام الناس نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کے

سہولت کاروں سے بھی آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گاپولیس ترجمان آر پی او نے بتایا کہ آر پی او فیصل رانا نے پولیس کو ہدایت دی ہے

علاقہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جائے ڈکیت گینگ کے تمام ملزمان کی گرفتاری تک پولیس مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری رکھے

لادی گینگ ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے اس کے تمام ارکان کی گرفتاری ناگزیر ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کر کے پورنو گرافی کے لئے ان کی فحش ویڈیوز بنانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے

پورنو گرافی ایسا مکروہ دھندہ ہے جسے انٹر نیشنل ڈارک ویب اپنے ساتھ منسلک کر لیتا ہے اس کی روک تھام۔

کے لئے بچوں۔ان کے والدین اور اساتذہ کرام۔کے ساتھ مل کر آگاہی مہم۔چلائی جائے۔ریجن کے چاروں اضلاع میں بچوں کے ساتھ بدفعلی اور اس مکروہ دھندے کی

ویڈیو بنانے کے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ میرے دفتر کو بھجوائی جائے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی قطعی ناقابل۔برداشت ہو گی۔۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بلائے گئے پولیس افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ بچوں کو ہوس پرستوں سے اس وقت تک نہیں بچایا جا سکتا

جب تک۔ہولیس افسران ہر بچے کو اپنا بچہ اور بیٹا نہ سمجھیں۔ریجن کے چاروں اضلاع میں ہر بچہ میرا بیٹا کی پالیسی نافز کی جا رہی ہے۔۔

بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال کر انہیں بلیک میل کرنے والے بیلک میلرز کھلے عام قانون کو چیلنج کرتے ہیں

ایسے ملزمان کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہوتے ان ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بھر پور کارروائی ہونی چاہیے۔فیصل رانا نے کہا کہ

بچوں کے اغوا ان سے۔بدفعلی اور پھر بدفعلی کو پورنو گرافی تک جانے کے تمام۔اقدامات اور قانون شکنجوں کو ہمیں قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔

بچوں کوقانون شکنوں کے ہر قسم۔کے تشدد سے بچانے کے لئے ہمیں جہاں پر ملزمان کی گرفتاری۔مقدمات کے اندراج سمیت ہر قانونی اقدام۔اٹھانا ہے

وہاں پر ہمیں اس مکروہ دھندے کے۔خلاف آگاہی مہم۔کوبھی چلانا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس افسران بچوں نے والدین۔

اساتذہ سے مل کر بھر پور آگاہی مہم۔چلائیں۔ار پی او نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کسی قسم کے تشدد کے بعد ملزمان کی گھنٹوں میں گرفتاری لازمی قرار دے دی گئی ہے۔۔

ملزمان کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسران ڈی این اے ٹیسٹ سمیت ایسے ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو۔چالان کریں جس سے عدالت انہیں قانون کے مطابق ایسی سزا دے جو معاشرے کے لئے عبرتناک ہو تاکہ

اس کے بعد کسی کو ہمارے۔بچوں کے ساتھ اس طرح کی انسانیت سوزی کی ہمت نہ ہو سکے۔۔

انہوں نے ہدائت کی کہ اس نوعیت کے مقدمات کی پراگریس سے انہیں روانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

آر پی او ڈیرہ غازی خان نے تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے لییریجن کے چاروں اضلاع میں پیش بندی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں

ریجن کے چاروں اضلاع میں تیزاب گردی کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔تیزاب گردی کا بدترین اقدام دہشت گردی کے

زمرے میں آتا ہے۔جس کو روکنے کے لئے پولیس کو ایکٹو رول ادا کرنا ہو گا۔۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ تیزاب گردی کا واقعہ اس وقت انتہائی حساسیت اختیار کر جاتا ہے

جب اس کا متاثرہ فریق خاتون ہو۔۔شوہر ہو باپ ہو یا بھائی ہو کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خاتون پر تیزاب پھیکنے کی سنگین ترین اور بدترین قانون شکنی کرے مردوں پر تیزاب کا پھینکا جانا بھی اتنا ہی سنگین ہے۔

اس طرح کے واقعات کے بعد انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے لئے کام۔کرنے والی تنظیموں کا میدان میں آنا فطری امر ہوتا ہے۔۔

فیصل رانا نے کہا کہ تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ پولیس متعلقہ سول محکمے کے ساتھ مل کر ان دوکانوں کے خلاف آپریشن کرے

جو حکومتی ایس او پیز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرتے ہیں ایسی دوکانوں کو ایک کرنے کے لئے قانونی طریق کار اختیار کرنا چاہیے

جبکہ غیر قانونی تیزاب فروخت کرنے والوں کے خلاف  قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں۔۔فیصل رانا نے کہا کہ

خدا نخواستہ اگر کسی جگہ پر تیزاب گردی کا۔واقعہ پیش آ جاتا ہے تو اس کے مقدمہ کے اندراج اور ملزم کی گرفتاری فوری ہونا چاہیے کیوں

کہ اگر ملزم۔کی گرفتاری فوری نہیں ہو گی تو پھر انسانیت سوزی کے معاملات بگڑتے چلے جائیں گے۔۔آر پی او نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز تیزاب گردی کے

مقدمات کی تفصیلات۔پراگرس۔ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگر تفصیلات سے میرے دفتر کو باقاعدگی سے آگاہ رکھیں گے۔میں ان معاملات کا خود فالو اپ لوں گا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں خواجہ سراؤں پر جسمانی سمیت ہر قسم کے تشدد کے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی۔۔

خواجہ سراؤں کو معاشرے میں وہی حقوق حاصل ہیں جو ہر قانون پسند شہری کو حاصل ہیں۔قانون میں خواجہ سراؤں کے حقوق واضح ہیں جن کی حفاظت پولیس کی اولین زمہ داری ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پولیس افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈیرہ غازی خان۔مظفر گرھ۔لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران نے شرکت کی۔

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اکثر قانون شکن عناصر خواجہ سراؤں کو معاشرے کا محکوم طبقہ سمجھتے ہیں ایسا سمجھنا بھی قانون شکنی ہے اور خواجہ سراؤں کو محکوم سمجھ کر ان کو تضحیک کا نشانہ بنانا

اور ان پر جسمانی تشدد سمیت انہیں کسی بھی قسم کے تشدد کا۔نشانہ بنانا بدترین قانون شکنی اور معاشرتی امن کو چیلنج ہے۔۔آر پی او نے ہدائت کی کہ جن اضلاع میں خواجہ سراؤں کی مدعیت میں مقدمات درج ہیں

اور ان میں ملزمان کی گرفتاری نہیں ہوئی پولیس ایک ہفتہ میں ملزمان کو گرفتار کرے۔میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔۔

آر پی او نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو احساس تحفظ فراہم۔کرنا بھی پولیس کی زمہ داری ہے اگر کوئی خواجہ سرا آپنے اوپر تشدد سمیت خود کو تضحیک کا۔نشانہ بنائے جانے کی شکائت لے کر آئے تو پولیس تصدیق کے بعد نہ صرف فوری طور پر مقدمات درج کرے

بلکہ ملزمان۔ کی فوری گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔۔فیصل رانا نے کہا کہ تھانوں اور پولیس دفاتر میں خواجہ سراؤں کی عزت نفس کا چیال۔

رکھا جانا لازمی اور ناگزیر ہے۔اس سلسلہ میں اگر بدسلوکی یا مس کنڈکٹ کی کوئی شکائت موصول ہوتی ہے اور انکوائری کے بعد شکائت سچ ثابت ہوتی ہے

تو متعلقہ پولیس آفیسر کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔۔آر پی او نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو تضحیک اور تشدد کا نشانہ بنانے والے

خود کو قانون سے بالادست اور طاقتور سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں قانون سب سے زیادہ طاقتور اور بالادست ہے قانون سے زیادہ طاقتور اور بالادست کوئی نہیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

عالمی دن براۓ انسداد خودکشی ہر سال 10 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو آگاہی دینا ہے تاکہ دنیا مں بڑھتی ہوٸ خودکشی کے

رجحان کو کم کیا جاسکے۔اس سلسلے میں شعبی ذہنی و نفسیاتی صحت ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سربراہ شعبہ ذہنی صحت پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق احمد لنڈ نے بتایا کہ

ہرسال بیس لاکھ افراد خودکشی کرکے زندگی ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔پاکستان میں سالانہ دس سے پندرہ ہزار افرادخودکشی کرتے ہیں ۔

معاشی مساٸل ذہنی بیماریاں خودکشی کی بڑی وجوہات ہیں۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمدلنڈ نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان:

اخبار فروش یونین ڈیرہ غازیخان کا اجلاس زیر صدار ت صدر اخبار فروش یونین رانا بابر نسیم منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ملک لعل محمد سے

مشاورت کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا گیا جس میں سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین،چیئر مین واجد علی جسکانی،

وائس چیئر مین عمران حیدر جعفری،نائب صدر ملک غلام حسن،سیکرٹری اطلاعات و نشریات الٰہی بخش،

فنانس سیکرٹری محمد نواز،چیئر مین بہبود فنڈ ناصر جواد کو منتخب کیا گیا جنرل سیکرٹری لعل محمد نے اپنے خطاب میں کہا

انشاء اللہ ہم اپنے تمام ساتھیوں کوساتھ لے کر چلیں گے اور میں امید کرتاہوں کہ تمام عہدیدار اپنے عہد پر کا م کرتے رہیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

پٹھان ہوٹل کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی چار افراد زخمی۔نشتر ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو کی TSA-04 ایمبولینس تونسہ شریف جو ملتان ایک مریض شفٹ کر کے واپس آرہی تھی کہ ریسکیو اہلکاروں نے دیکھا کہ

راستے میں پٹھان ہوٹل کے قریب سوزوکی مہران کار نمبرMNC-324* درخت سے ٹکرائی ہوئی تھی۔

اور موقع پر چار افراد جن کی شناخت خالد حسین ولد رحیم بخش عمر 26سال، صادق ولد ﷲ بخش عمر 45سال، آصف ولد اقبال عمر 33 سال، شہباز ولد غلام عباس

عمر 36 سال شدید زخمی پائے گئے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب رونما ہوا۔

کار کریم والا سے ملتان جا رہی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ملتان نشتر ہسپتال شفٹ کردیا۔

%d bloggers like this: