اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 جامپور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کی سہولیات کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔

ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ۔میٹیریل کی کوالٹی پر خراب ہونے پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور جاری سکیموں کی خود نگرانی کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ کی جائے ۔

یہ باتیں انہوں نے ترقیاتی اسکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے چیف آفیسرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے جاری منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔ہمارا مقصد لوگوں کو

زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہونا چاہئے۔اجلاس میںوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویثرن کے مطابق شہر بھر کی صفائی ،

ستھرائی اور خوبصورتی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے ۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور سول ڈیفنس کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ضلع بھر کے پٹرول پمپس کا ریکارڈ اور ان کی پٹرولیم مصنوعات کی طلب اور رسد کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے پیمانے پورے ہونے چاہئیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے ڈی او انڈسڑیز کو مزید کہا کہ اشیائے خودونوش کی مصنوعی مہنگائی کرنے والے دکاندار کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔

اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو گورنمنٹ کی مقرر کردہ نرخوں پر یقینی بنایا جائے اور تاجروں کے ناپ تول کے پیمانے چیک کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ احساس نشوونما سنٹر تحصیل جام پور ماں اور بچہ کی نشوونما کے حوالے سے صحت اور بڑھوتری میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے

۔کمزور بچوں کی نیوٹریشن سے ان کی صحت میں بہتری آئے گی اور وہ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہوں گے ۔

یہ باتیں انہوں نے چیئر پرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر کے دورہ تحصیل جام پورکے حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی اور

ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیوٹریشن تنزیل الرحمان علوی کو ہدایات کرتے ہوئے کہیں۔انہوں کہا کہ احساس نشوونما سنٹر کا دورہ کریں

اور اس سنٹر میں تمام انتظامات مکمل ہونے چاہئیں۔ احساس نشوونما سنٹرکی صفائی اورستھرائی بہتر ہونی چاہئے۔

علاوہ ازیں سنٹر اورتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جام پور میں ڈاکٹر اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: اسسٹنٹ کمشنر جامپور فاروق احمد ملک

تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کا دورہ کرتے ھوئے ایم ایس

ڈاکٹر فیاض احمد خان بھی موجود ھیں ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: جام پور

( وقائع نگار )

جامپور کے نئے اسسٹنٹ کمشنر فاروق احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے چارج سنبھالتے ھی اسسٹنٹ کمشنر جام پور آفس ۔

میونسپل کمیٹی جامپور آفس اور تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جام پور کا وزٹ کیا اور متعلقہ دفاتر کے عملہ اور آفیسرز کے ساتھ تعارفی ملاقات کی انہوں نے

تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپورکا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد خان اور ایڈمن آفیسر منعم ضیاء سے ملاقات کی

اور ھسپتال کے مختلف شعبہ جات اور احساس نشو و نما سینٹڑ کا دورہ کیا صفائی کی صورتحال .اور چئیرپرسن بے نظیر اانکم اسپورٹ اسکیم ثانیہ نشتر کے

جمعہ کے دورہ جامپور کے سلسلے میں کئیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ڈاکٹر فیاض احمد خان نے انہیں ھسپتال کے متعلق بریفنگ دی ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: جامپور

( وقائع نگار )

چئیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم ثانیہ نشتر آج جمعہ کے

تین  بجے جامپور پہنچیں گی جہاں وہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال جامپور میں قائم کردہ احساس نشو و نما سینٹر ‘

دفتر بے نظیر انکم سپورٹ اسکیم ۔دفتر احساس قومی خوشحالی سروے کا دورہ

اور ان کے ریکارڈ کا معائنہ کریں گی ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی جانب سے ان کے دورہ کے پروگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئ ھے ۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جام پور

(وقائع نگار)

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن کے مطابق ڈپٹی کمشنر

  راجن پور ذوالفقار علی لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے

میں سرگرم عمل ، تمام افسران لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دفاتر کے دروازے کھلے رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے سرکاری مشینری کو

استعمال کیا جائے تاکہ مجبور لوگوں کو دفاتر کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ

تمام سرکاری افسران اور ملازمین ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور ضلع راجن پور کو پسماندگی سے نکالنے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگا)

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں Covid-19 کے حوالے سے ایک ورکشاپ منعقد ہوئی۔ پروفیسر ارشاد حسین بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مہمان خصوصی تھے۔

ورکشاپ میں 15 ستمبر سے کالج کھلنے پر طلبہ کو SOP’s کے مطابق عمل پیرا ہونے کی تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی نے کالج میں ہاتھ دھونے کے لیے

مختلف مقامات پر واش بیسن نصب کرنے، طلبہ میں ماسک تقسیم کرنے اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ورکشاپ میں گورنمنٹ بوائز کالج عمر کوٹ کے پرنسپل پروفیسر فخر لطیف بزدار اور ان کے سٹاف نے بھی شمولیت اختیار کی۔

آخر میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ان کے فرائض تفویض کیے گئے۔

%d bloggers like this: