اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سول سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے ۔ ہمارا نعرہ ’’ صوبہ سرائیکستان دارالحکومت ملتان ‘‘ ہے ، عمران خان ، مخدوم شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار کا یہ کہنا غلط ہے کہ سول سیکرٹریٹ بنا کر وعدہ پورا کر دیا، ہم واضح کرتے ہیں کہ

سول سیکرٹریٹ نہیں صوبے کا وعدہ ہوا تھا ۔ وسیب کے لوگوں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے اور وسیب سے مذاق بند کیا جائے کہ وسیب کے لوگ الگ ملک نہیں صوبہ مانگ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار سرائیکی رہنماؤں ملک اللہ نواز وینس صدر پاکستان سرائیکی پارٹی ، ظہور دھریجہ رہنماء سرائیکستان قومی کونسل ،

مہر مظہر کات چئیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک ، ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ صدر لائر ونگ پی ایس پی ، ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات پی ایس پی ،

نوشین خان بلوچ ایڈووکیٹ، عبدالباری جعفری رہنماء سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ، ساجد رحمن ایڈووکیٹ، رانا نعمان نون نے سرائیکی جماعتوں کی طرف سے چوک کچہری ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ مظاہرہ پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے ہوا ، سرائیکستان قومی کونسل ،

سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی اور سرائیکستان نوجوان تحریک نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں حمید خان بلوچ، جاوید اقبال خان لنگاہ، حسن مشتاق خان کھوسہ ، غلام مصطفی بھٹی ، ملک یعقوب وینس، رضوان بھٹی ،

ملک سلیم ، ایم اشفاق خان ، لالہ شیراز ، علی گوہر ، رانا نعمان نون ، زبیر دھریجہ، جامی صابری ،سانول اعوان ، اجمل دھریجہ،

افضال بٹ، مہر مشتاق، ارشد نور پوری ، رئیس ثقلین کھوکھر ، رئیس عبدالرحمان کھوکھر و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر زبردست نعرے بازی کی گئی ’’ سول سیکرٹریٹ نا منظور ‘‘ ، ’’تخت لہور تخت پشور ڈوہیں چور ‘‘ ، ’’ سول سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے ‘‘ ،

’’ تیری شان میری شان سرائیکستان سرائیکستان ‘‘ ،’’ ٹانک تا پاکپتن ، سرائیکی وطن سرائیکی وطن ‘‘ ، ’’ رنجیت سنگھ پر لعنت ‘‘ ، ’’ رنجیت سنگھ کے پیروکاروں پر لعنت ‘‘ ، ’’ رنجیت سنگھ کا مجسمہ بنانے والوں پر لعنت ‘‘ ، ’’ بہاولپور نہ ملتان صوبہ صرف سرائیکستان ‘‘ ، ’’ جنوبی پنجاب نا منظور ‘‘ ،

’’ وسیب دشمن جاگیردار مردہ باد ‘‘ ، ’’ وسیب کے حقوق کا سودا کرنے والے تمندار مردہ باد ‘‘ ، ’’ وسیب کو اس کا حق اور شناخت دو ، بنگالیوں والا سلوک بند کرو ‘‘

کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر سرائیکی رہنماؤ ںنے کہا کہ کہا کہ وسیب میں تفریق پیدا کرنے والے سول سیکرٹریٹ کے سازشی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں ۔ وسیب 11 اضلاع نہیں 23 اضلاع پر مشتمل ہے ۔

حکومت سول سیکرٹریٹ کے نام پر صوبے کا مقدمہ خراب رہی ہے اور وسیب کے خلاف لڑاؤ اور حکومت کرو جیسے استعماری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ،

جن کے خلاف ہم احتجاج کریں گے ، دھرنے دیں گے اور لانگ مارچ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے ۔ سول سیکرٹریٹ صوبے کا متبادل نہیں ، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سول سیکرٹریٹ کا نہیں صوبے کا وعدہ ہوا تھا ۔

تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمپین سول سیکرٹریٹ نہیں بلکہ صوبے کے نام پر چلائی گئی تھی اور صوبہ محاذ کا عمران خان سے تحریری معاہدہ صوبے کا تھا نہ کہ سول سیکرٹریٹ کا ۔

سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ وسیب کی مکمل حدود اور شناخت کے مطابق صوبہ بنایا جائے ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ حکومت وسیب کے کروڑوں افراد سے مذاق بند کرے ، ملتان بہاولپور کے نام پر وسیب تقسیم قبول نہیں ،

ہم وسیب کی یکجہتی کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں ۔سرائیکی وسیب کے لوگوں کو صوبہ اور شناخت چاہئے ،

ہمارا سی ایس ایس اور پی ایم ایس کا کوٹہ علیحدہ کیا جائے ، ہمارا صوبائی پبلک سروس کمیشن فوری طور پر بنایا جائے ، ہم این ایف سی ایوارڈ میں حصہ، ریونیو بورڈ ، علیحدہ ہائیکورٹ اور فوج میں وسیب رجمنٹ چاہتے ہیں ۔

ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سرائیکی قم کی توہین کرنے سے باز رہیں ،

ورنہ ان کے خلاف پورے وسیب میں مہم چلائی جائے گی ۔انہو ںنے کہا کہ سیاستدانوں سے مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب کہہ کر زخموں پر نمک پاشی تو نہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے کے قیام کیلئے صوبہ کمیشن بنایا جائے

اور وہ کمیشن صوبے کے نام ، حدود اور دارالحکومت کا تعین کرے، انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پرتحریک انصاف کو اس بات کا حق حاصل نہیں کہ

وہ صوبے کی حدود نام اور دارالحکومت کا فیصلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک، ڈی آئی خان ، میانوالی ، بھکر، جھنگ اور ساہیوال کے بغیر کوئی صوبہ قبول نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سازشوں کو رد کرتے ہیں اور صوبہ سرائیکستان کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ٹکرز

ملتان:ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھانہ مالکان اور سڑکوں پر ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی جاری

ملتان:انفورسمنٹ ونگ کا ڈبل پھاٹک، پیرکالونی، گراس منڈی اور نواب پور روڈ پر آپریشن

ملتان:6 بھانہ مالکان کو 33 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا

ملتان:شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھانوں کی بدبو اور آلودگی بارے شکایت کی تھی

ملتان:یونین کونسل 21 اور 22 میں گلیوں میں تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی ایکشن

ملتان:24 گھنٹوں کے دوران 192شہریوں کو نوٹس جاری کر دئے گئے

ملتان:نوٹس میں فوری طور ملبہ نہ اٹھانے کی صورت میں جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ دے دی گئ

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر بھانہ مالکان کے خلاف کاروائی شروع کی گئی ہے،سی ای او عبدالطیف خان

ملتان:کمپنی پہلے مرحلے میں شہر کی 68 یونین کونسلز سے بھانے باہر منتقل کرنے کی خواہاں ہے،سی ای او

ملتان:بھانوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو تجاویز ارسال کی جائیں گی،عبدالطیف خان

ملتان:کمپنی کو سب سے زیادہ شکایات تعمیراتی ملبے کے حوالے سے موصول ہوتی ہیں،سی ای او

ملتان:شہری گلیوں میں ملبہ پھینکنے سے احتراز کریں،سی ای او

ملتان:کمپنی نے سکول اوپن ہونے کے پیش نظر گلیوں اور سڑک پر ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی ہے،سی ای او

 

ٹکرز

ملتان:ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر مرغی کا گوشت مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون

ملتان:اے سی سٹی عابدہ فرید کی گلگشت کے ایریا میں بھر پور کاروائی

ملتان:گلگشت کے ایریا سے 5 پانچ پولٹری شاپ مالکان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا

ملتان:پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرائس چیکنگ میں 63 دوکاندر گرانفروشی میں ملوث پائے گئے

ملتان:گرانفروشوں کو مجموعی طور پر55ہزار5 سو روپے جرمانہ کیا گیا

ملتان:آج زندہ مرغی 126 روپے اور برائلر گوشت180 روپے کلو میں فروخت ہو گا

ملتان:چکن کے زائد نرخ وصول کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون آج بھی جاری رہے گا

 

ٹکرز

ملتان۔کمشنر جاوید اختر محمود سے سیکٹری ذراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی ملاقات

ملتان۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ انقلابی قدم،علاقے کی ترقی کا ضامن ہے۔ کمشنر ملتان

ملتان۔پیپر لیس ٹیکنالوجی سے عوام کے مسائل جلد ہوں گے۔ کمشنر ملتان

ملتان۔عوام کو ریلیف دینا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر

ملتان۔تمام افیسرز اور سٹاف کوںپیپر لیس ٹیکنالوجی بارے ٹریننگ کروائ جائے گی۔ سیکرٹری ذراعت

ملتان۔ایڈیشنل کمشنرز سرفراز احمد، ارشد گوپانگ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی موجود

ٹکرز

ملتان: ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا شریف پورہ کے علاقوں کا دورہ

ملتان،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت سیوریج سنٹرل ڈویژن کے افسران بھی طلب

ملتان: شریف پورہ میں سیوریج شکایت کے مستقل خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

ملتان: سیوریج سنٹرل ڈویژن کو سیوریج لائنوں کی صفائی کرنے کا حکم

ملتان،ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو عارضی ریلیف کیلئے پمپ لگائے کی ہدایت

ملتان،ایم ڈی واسا کا انصار چوک پر دو کراؤن فیلیئرز کا بھی معائنہ

ملتان،48 انچ سائز کی لائن بوسیدہ ہوچکی ہے،بریفنگ

ملتان، کراؤن فیلیئر کی مرمت کے دوران 480 فٹ لائن تبدیل ہو گی،بریفنگ

ملتان،ایم ڈی واسا کا موقع پر ایک مزید پمپ بھی نصب کرنیکا حکم

ملتان: شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے، ایم ڈی واسا

ملتان: شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ میں سستی برداشت نہیں جائیگی، ناصر اقبال

ملتان: سیوریج افسران کو لائنوں کی صفائی مہم مزید تیز اور مؤثر بنانے کا حکم

 

ٹکرز

ملتان:یوم آزادی تقریبات اور سمر فیسٹیول کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام امن مشاعرے کا انعقاد

ملتان:”امن شاعری” کے نام سے مشاعرہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔

ملتان:وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراختر ملک نے بطور مہمان خصوصی مشاعرے میں شرکت کی۔

ملتان:شعراء اپنے تخیلاتی انداز فکر کی بدولت معاشرے کے جذبات، خیالات،تہذیب و ثقافت اور مسائل کی عکاسی کرتے ہیں،ڈاکٹر اختر ملک

ملتان: ہمارے خطہ کے شعراء کرام نے ہمیشہ امن کا پیغام عام کیا ہے، ڈاکٹر اخترملک

ملتان: شعراء کے طرف سے دیئے گئے امن کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گا ،ڈاکٹر اختر ملک

ملتان: امن مشاعرے کی ہمارے معاشرے کو ضرورت ہے،امن ہمارا نصب العین رہے گا،ڈاکٹر اخترملک

ملتان: ہمارے شعراء کرام امن کے حقیقی پیامبر اور سفیر ہیں،ترجمان حکو مت پنجاب سبین گل خان

ملتان:امن کے درس کی بدولت ہمارے لوگ امن پسند اور میٹھی زبان کے حامل ہیں،سبین گل خان

ملتان: شعراء قابل عزت شخصیات ہیں جو قوم کی تعمیر و ترقی کی راہیں متعین کرتے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی

ملتان:ضلعی نتظامیہ پر امن شاعری کے فروغ کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی

ملتان:ضلعی انتظامیہ کے افسران،آر ڈی آرٹس کونسل طاہر محمود چوہدری،غزل غازی،عنایت قریشی،
ملک عبدالروف اور شائقین کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

ملتان:امن مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

ملتان: مشاعرہ کے صدر محفل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین تھے جب کہ خالد مسعود خان،کوثر ثمرین مہمان خاص تھے۔

ملتان:رضی الدین رضی، رضوانہ تبسم درانی،قمر رضا شہزاد، نوازش علی ندیم،تحسین غنی،عباس ملک،
لقمان ناصر،اکبر ہاشمی،سہیل عابدی،
ضیاء ثاقب بخاری،سلیم قیصر،اکبر ہاشمی،معظم بیداری بھی شعراء میں شامل تھے۔

ملتان:شعراء کرام نے اپنے کلام کے ذریعے شائقین سےخوب داد سمیٹی۔

ملتان:مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف کیمپئر شاکرحسین شاکر سرانجام دئیے۔

ملتان: مشاعرہ کے اختتام پر شعراء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ شعراء اپنے تخیلاتی انداز فکر کی بدولت معاشرے کے جذبات،خیالات،

رسم ورواج،فنون لطیفہ،تہذیب و ثقافت اور مسائل کی عکاسی کرتے ہیں،
ہمارے خطہ کے شعراء نے ہمیشہ امن کا پیغام عام کیا ہے،شعراء کی طرف سے چلایا گیا

امن کا قافلہ ضرور منزل مقصود پر پہنچے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب آرٹس کونسل ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریبات

اور سمر فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ امن مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امن مشاعرہ کے صدر محفل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین جب کہ مہمان خاص خالد مسعود خان اور کنٹرولر ریڈیو پاکستان ملتان کوثر
ثمرین تھیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیراہتمام امن مشاعرہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا،ہمارے خطے کا اپنا انداز فکر ہے

جس کی عکاسی ہمارے شعراء اپنی شاعری کی صورت میں پیش کرتے ہیں،امن کا فروغ ہمارا نصب العین ہے اور رہے گا۔

امن مشاعرے اب ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے۔ترجمان حکومت پنجاب سبین گل خان ایم پی اے نے کہا کہ ہمارے شعراء کرام امن کے حقیقی پیامبر اور سفیر ہیں،
انہوں نے اس خطہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے،

یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ امن پسند اور میٹھی زبان کے حامل ہیں،
ہماری حکومت امن پسند شاعری کے فروغ کے لیے شعراء کے ساتھ ہے

جس سے ہمارے امن پر مبنی عقائد کا پرچار دنیا تک پہنچے گا اور وطن پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان قمر الزمان قیصرانی نے کہا کہ شعراء قابل عزت شخصیات ہیں،

وہ اپنی شاعری کے ذریعے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی راہیں متعین کرتے ہیں،
ضلعی انتظامیہ ملتان پر امن شاعری کے فروغ واحیا کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے امن مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء پروفیسر ڈاکٹر محمد امین،خالد مسعود خان،کوثر ثمرین،قمر رضا شہزاد،رضی الدین رضی،تحسین غنی،

نوازش علی ندیم،
عباس ملک، سلیم قیصر،ضیاء ثاقب بخاری،طفیل بلوچ،اکبر ہاشمی،لقمان ناصر،شاکر حسین شاکر،رضوانہ تبسم درانی،سید سہیل عابدی،معظم اور سید محمد رافع نے اپنا کلام سنا کر

خوب داد سمیٹی۔امن مشاعرے میں ننھی طالبہ اشال مغیث کی انگلش نظم اور شکنتلہ دیوی کی گیت پرفامنس کو بھی خوب سراہا گیا۔

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شعراء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔امن مشاعرہ میں کمپئرنگ کے فرائض معروف دانشور شاکر حسین شاکر اور جویریہ انعم نے انجام دئیے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈویژن کی خوبصورتی،تزین و آرائش ،انسداد گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی،

انسداد تجاوزات کا مختلف محکموں کو ٹاسک دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کی جائے۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی خوبصورتی اور شجرکاری مہم کو مانیٹر کریںجبکہ شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے مختلف محکموں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے شہر کے داخلی راستوں پر بڑے درخت لگانے کیلئے محکمہ جنگلات اور شہر میں گرین بیلٹس،پارکوں ،

چوکوں کی تزین و آرائش کیلئے پی ایچ اے کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے شجر کاری وژن کے مطابق بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی شجرکاری کو صرف سرکاری مہم نہیں اپنا جذبہ بنائیں ،

تمام سکولوں،ہسپتالوں، سرکاری دفاتر میں شجرکاری کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوکل اجناس اور پھلدار درخت لگائے جائیں

اور الرجی کرنے والے یا پانی ضائع کرنے والی اجناس سے ہر صورت اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی حفاظت کیلئے میکنزم وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے محکمہ جنگلات،

پی ایچ اے کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شہر میں شجرکاری،تزین و آرائش بارے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، گرین ملتان ڈویژن میرا مشن ہے۔

ہر شخص کو آگے بڑھ کر اپنے آنے والی نسلوں کیلئے پودا لگانا چاہیے۔ محکمہ جنگلات، پی ایچ اے کی جانب سے مکمل بریفنگ بھی دی گئی

۔کمشنر جاوید اختر محمود نے گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران حکومت کے مقرر ریٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔

تمام فلور ملز پر کیمرے لگوائیں اور گندم کی ترسیل فراہمی مانیٹر کریں۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان کو بتایا گیا کہ اب تک آٹے،

گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 2211 چھاپے مارے گئے،130 خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

اجلاس میں چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،

محکمہ اوقاف،ہیلتھ،ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ،پھاٹا کے افسران نے شرکت کی اور بریفنگ دی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو سرکاری واجبات کی فوری ریکوری کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ انسدد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔کرپشن برداشت نہیں،

کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں آوارہ کتے تلف کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔
شہر میں موجود مزبحہ خانوں، بھانوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ انسپکٹرز فیلڈ میں نظر آئیں ور پرفارمنس بہتر کریں۔غیر قانونی عمارات کی مکمل لسٹ تیار کر کے انکے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ نے شہر کا حسن گہنا کر رکھ دیا ہے۔

انسداد وال چاکنگ مہم روزانہ کی بنیادوں پر شروع کی جائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ملتان

۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے سیکٹری ذراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ملاقات کی۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہ صرف انقلابی قدم ہے بلکہ علاقے کی ترقی کا بھی ضامن ہے۔

پیپر لیس ٹیکنالوجی سے عوام کے مسائل جلد ہوں گے۔

شہریوں کو ریلیف دینا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نےکہا کہ

تمام افسران اور سٹاف کوںپیپر لیس ٹیکنالوجی بارے ٹریننگ کروائ جائے گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرز سرفراز احمد، ارشد گوپانگ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محسن رضاخان نے میپکو ریجن میں دن اور رات کے اوقات میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنیکا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ

ایس ڈی اوز اور ایکسین بجلی چوری کے خلاف بنائی گئی ٹیموں کے ہمراہ آپریشن کریں۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر

جنرل منیجر آپریشن میپکو ہیڈ کوارٹر کو بھجوائی جائے۔ انہوں نے ہدایات میں کہا ہے کہ رات کے اوقات میں کمرشل مارکیٹوں، بڑے تجارتی مراکز،

شاپنگ پلازوں اور سٹورز کی چیکنگ کریں اور بجلی چوروں کو جرمانے عائد کرکے وصول کئے جائیں۔ آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کریں اور تمام آپریشن سرکلوں کے مانیٹرز بھی بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی مانیٹرنگ کریں۔

ناقص کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

صارفین کی شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیاجائیگا۔

فیلڈ افسران صارفین کے ٹیلی فونز اٹینڈ کریں اور اچھارویہ اختیار کریں۔ ان خیالات کااظہارجنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو سید خالد علی چشتی نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں

صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہماری ذمہ داری ہے

اور انہیں زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمحسن رضان خان کی ہدایت پر ہفتہ وار بنیادوں پر ای۔

کچہری کا انعقاد کیاجارہاہے جسکا مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرناہے۔جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو سید خالد علی چشتی،

ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر عرفان محمود صدیقی اور ایس ڈی او محمد شبیر نے گیارہ بجے صبح سے دن ایک بجے تک مسلسل دو گھنٹے جاری رہنے

والی ”ای کچہری“میں 32صارفین کی شکایات سُنیں جس میں نئے کنکشن کی ایک، خراب میٹروں کی تبدیلی کی2، سپلائی میں تعطل آنے کی13، کم وولٹیج کی ایک،

خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کی3، ٹرانسفارمرز استعدادکارمیں توسیع کی ایک، گھر کے اوپر سے گزرنے والی لائن کی شفٹنگ کی ایک،

بل درستگی کی4، غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی ایک، ملازمین کے خلاف 2اور دیگر نوعیت کی3درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 108بجلی چور پکڑ لئے۔ایک لاکھ 55ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے

پر 21 لاکھ86 روپے جرمانہ عائد۔8ستمبر 2020ء کو ملتان میں 14گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو33497یونٹس چوری کرنے

پر459618روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلو صارفین کو17843یونٹس چوری کرنے پر264480 روپے جرمانہ،

وہاڑی میں 14 گھریلو صارفین کو15346یونٹس چوری کرنے پر270866 روپے جرمانہ،بہاولپور

میں 10 گھریلو صارفین کو8812یونٹس چوری کرنے پر138396 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16 گھریلو صارفین کو16528یونٹس چوری کرنے

پر305077 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 14 گھریلوصارفین کو11868یونٹس چوری کرنے پر 212200 روپے جرمانہ،

مظفرگڑھ میں 8 گھریلوصارفین کو8019یونٹس چوری کرنے پر123000 روپے جرمانہ،

بہاولنگر میں 10گھریلو صارفین کو26408یونٹس چوری کرنے

پر252922 روپے اورخانیوال میں 2گھریلو صارفین کو 6603یونٹس چوری کرنے پر 160322روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ملتان

میپکوترجمان کے مطابق فیڈرز کی بائفرکیشن، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور گرڈاسٹیشنوں کی مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی مختلف

اوقات میں 11ستمبر 2020ء کو بند رہے گی اس بندش سے مظفرگڑھ سرکل کے 11KVغازی گھاٹ، چوک قریشی،

گورمانی، الفیصل اور پی ایس او فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نو بجے صبح تک،11KVبصیرہ،

شریف انصاری، گجرات، ڈبی شاہ، محمود کوٹ اور ایف ایس ایم فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، ساہیوال سرکل کے 11KVخان کمال اور

کمال شاہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

%d bloggers like this: