اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کالم اجوکی گالھ

تحریر اکبرخان ملکانی

ڈھیر گالہیں ان جیرھیاں بندے دی سمجھ نئیں اندیاں۔ڈھیر گالہیں ان جیرھیاں بندے دی سمجھ وچ ا ویندین۔ہک گال اے جیرھی میکوں آج تئیں میڈی سمجھ نئیں ائی۔

او اے ھ۔
ساڈے وسیب دی ریت اے۔ہک ہمسایا یا آڑے پاڑے وسدا کوئی جو کہیں نال زیادتی کرے۔ڈوجھا بندا سر تیں ہتھ رکھی ودا ھوندے۔

دھائیں تھیا ودا ھوندے۔جڈاں کتھائیں کوئی گال نہ سنڑیچے ۔پچہیں شر ودھ ویندے۔پچہیں راہ وٹیچ ویندن۔شادی غمی چھٹ ویندی اے۔ول گال ودھدی ودھدی سریں تک پج ویندی اے۔پچہیں برادریاں وی کٹھیاں تھیونڑ پئے ویندیدن۔

پرہ پنچایت دی گال وی تھیونڑ پئے ویندی اے۔
اے سبھ کجھ تھیندا اوں ویلھے ھ۔جڈاں آڑے۔ پاڑے ۔اپڑیں اوپرے اے سمجھدن گال تصادم تک پج گئی اے۔کہیں نہ کہیں دا کوئی وڈہ نقصان نہ تھیوے

پہلے پہلے جھیڑے دی نوعیت صرف اتلا ھوندی اے۔ہک چھوٹے جہیں بنیں دا جھیڑا ھوندے۔3 فٹ زمین دا جھیڑا ھوندے۔

یا صرف کسی دی بھڑاند ھوندی اے۔یا وت پانڑیں دے وارے دا جھیڑا ھوندے۔اے جھیڑا اتلا ودھدے ۔برادریں نال آلے حق ہمسائیوں تیں اتلا خوف تاری تھیندے۔اہدن تھئی آلے پاسے او نہ تیں ہنڑ کوئی وڈا نقصان تھیونڑ الا اے۔

کڈاہیں سوچے وے وسیب دے ہمسائے نال ساڈا کیہاں جھیڑا اے۔
اگلی ساڈے دریا ویچ کھادن۔اساں چپ۔اگلیں پورے خطے تیں قبضہ کیتے۔اساں چپ۔جغرافیعے کوں فنافی اللہ کیتے آساں چپ۔اگلیں ساڈا پانڑیں اپڑیں کمیں کاریں لائے آساں چپ۔ساڈی ایں چپ کوں ڈیکھ کیں تہوں ہرکوئی چپ اے۔

ساڈا مالک گودا نمبردار ساڈا اے ملک اے۔بالادست طبقے۔بیورو کریسی۔اسٹیبلشمنٹ۔فیوڈل لارڈ ایں ملک دے اے سارے چہیتے پترن۔جیرھے ساڈے نال تھئیں ھوئیں زیادتیں دی دھاں فریاد نئیں سنڑدے۔

کل ہیں اپڑیں وڈے سردے سئیں ملک پاکستان کوں چہیتے پتریں دی تفصیل ڈتی اے۔ملخ صاحب نیں فرمائے۔میڈے پتر تیں ہروخت میکوں ایہو کجھ ڈسیندن۔اتھاں امن اے۔اتھاں ہرکوئی خش اے۔

اتھاں کوئی کہیں نال زیادتی نئیں پیا کریندا۔جنہیں کوں اے قومی ڈیہنہ سمجھدن۔انہیں کوں اے رلمل کیں منیدن۔کل دی گال اے توھاڈے سامہڑیں ھ۔یوم اے دفاع ساریں رل کیں منائے۔14 اگست یوم اے آزادی ساریں رل کیں منائے۔

یوم اے کشمیر وی سارے منیدن۔قاید اے اعظم دی سالگرہ برسی سارے رل کیں منیدن۔علامہ اقبال ڈے وی سارے رل کیں منیدن۔پاکستان زندہ باد وی سارے اہدن۔

پاک فوج دے نعرے وی زور زور نال مریندن۔میڈے واسطے ساریاں اکھیں برابر ان۔
ادارے ہمیشہ ہر ملخ کوں پتریں الی کار پیارے ھوندن۔میڈے پتر اہدن۔سندھی۔پنجابی۔پختون۔بلوچ سارے بھرا ان۔بھرانویں الی کار رہندن۔

ساڈا ملخ صاحب اہدے۔ھا ہک دفعہ میکوں کہیں ڈسیا ھا۔جو جناب دیں جیندیں جناب دے پتر سرائیکی قوم نال بہوں زیادتی پئے کریندن۔

انہیں گگھدامیں نال مترائی ما آلا سلوک پیا تھیندے۔جیویں انہیں نال زیادتی کھڑے کریندن۔ایویں انہیں دے بھرا بنگالی وی ھن۔انہیں نال وی تیڈی اولاد ایہو کجھ کیتا ھا۔انہیں تھوڑی جہیں اپڑیں حقوق کیتے زبان کھولیں ھئی

۔جناب دی اولاد نیں انہیں دا او حشر کیتے۔او مرنڑ دی مار ڈتی اے۔او اتھو مڈی پٹ سنڑیئے سے ۔کوئی بنگہ دیش ہک ملخ اے۔

او اتھو مڈی پٹ اوڈھاہیں گئے بیٹھن۔اے شودے سرائیکی ان ۔اے وی گولے گولے اہدے ودن۔ساڈے حقوق ساکوں نہ ملیئے آساں وی اتھو مڈی پٹ ویسوں۔او اہدے ملخ پاکستان نیں میڈیاں گالہیں سنڑ کیں کجھ رتہ پیلا تھئے۔

انہیں ساریں بالادست پتریں کوں سڈیس۔ناں نسی ڈسیا۔اکھیس اے میں سنڑیئے ۔اے کیا پیا تھیندے۔اگیں وی توھاڈی وجہ نال میڈا پاسہ بھنے

او تیں توھاڈا لاڈ منیندیں ھوئیں اوکھا سوکھا میں برداشت کیتے۔ہنڑ میں نہ برداشت کریساں۔پتر ھن۔چہیتے پتر ھن۔پیریں تیں ہتھ رکھ الانڑن۔بابا سئیں اے توھاکوں پٹھیاں پٹیاں کئیں پڑھائین۔ایہیں جہیں کوئی گال کئینی۔

اگر کوئی گال ھووے ھا۔تساں آپ ڈسو اے ساڈے کٹھے 14 اگست جشن اے آزادی کیوں منانون ھا۔یوم اے دفاع کیوں منانون ھا۔پاک فوج زندہ باد کیوں آکھن ھا۔قاید اعظم ڈے کیوں

منانون ھا۔علامہ اقبال ڈے کیوں منانون ھا۔6 ستمبر کیوں منانون ھا۔اگر او ساڈے بھرا ناراض ھونون ھا۔انہیں معتبر ڈیہں وچ او احتجاج کرن ھا۔کالیاں پٹیاں بدھن ھا۔یوم اے سیاح منانون ھا۔اج دے دور وچ ہک مرلہ کوئی کہیں دا نئیں کھندا۔

اے جو اہدن ساڈے پورے وطن تیں غیر دا قبضہ اے۔ساڈیاں نہریں کوں او وی ادھو راہنڑھاں صرف ناں جوگا پانڑیں ڈیندن۔چولستان تیں پنجاب دا قبضہ اے

۔روھی تھل دامان دا کوئی حال نئیں۔کتھائیں ساکوں پختون کٹیندن۔کتھاو بلوچ مریندن۔انہیں ساریں دی سرپرستی فیوڈل لارڈ تیں تیڈے پتر کریندن۔
نیک پاک غریب پرور پتریں اپڑیں پیو پاکستان کوں اکھییے۔بابا جیرھا بندہ توھاکوں اے گالہیں ڈسیندے۔ڈسو او کون اے۔

پاکستان نیں اپڑیں پتریں کنوں پہلے اے گارنٹی گھدی اے۔تساں اونکوں اکھسو کجھ پچہیں میں توھاکوں ڈسینداں۔انہیں پیو پاکستان کوں حد پر ڈتی اے۔بابا ساکوں ڈسو آساں اونکوں کجھ نہ اکھسوں۔پچہیں بابے نیں اپڑیں طاقتور پتریں کوں ڈسیئے۔

سنڑو اوندا ناں اے اکبر خاں ملکانڑیں۔دیر غازیخاں وچ اوندا گھر اے۔رہندا او سرائیکستان ھاؤس وچ اے۔بزرگ آدمی اے۔پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی دا چیئرمین اے۔ونجو اوں کنوں پچھو۔جیرھی شئے دا او روز رونونڑاں روندے۔

پتریں پیوکوں کھل کیں وڈی تمکنت نال اکھیئے۔ابا سئیں تساں وی باد شاہ او۔اے تیں پاگل آدمی اے۔مختوبلحواث اے۔اسی سال ایندی عمر اے۔

ایہو اہدے جے تک سنجانڑ آلا سرائیکستان نہ بنڑسی۔او تک میں عید دی کوئی خشی نہ منیساں۔14 اگست جشن اے پاکستان نہ منیساں۔ایندیاں توھاکوں کیرھیاں گالہیں ڈسو۔یوم اے کشمیر منیندو

۔یوم اے سرائیکستان کیوں نوھے منیندے۔اے اہدے کشمیری واقعی مظلوم ان۔ایں گال دی نفی نئیں کریندا۔لیکن اے اہدے سرائیکی انہیں کنوں وی

زیادہ مظلوم ان۔جیندا پورا وسبہ غاصب دے قبضے وچ اے۔لیکن وسوخ نال گال کریندے۔اہدے سرائیکستان وی گھنسوں سنجانڑ وی گھنسوں۔
جیلھے اے جیڈیاں گالہیں کریندے۔ول اینکوں مطمئن کرو۔نہ تیں اے ہرجاہ تیں پھاکہ گھتی رہسی۔

ابا سئیں نہ پچھو کیرھی گال ایندی ڈسوں۔وچو اپڑیں برادری کوں اہدا ھا۔کوئی قوم پرست نہ الیکشن لڑے۔نہ کہیں کوں ووٹ ڈیوے۔ہرگال الٹ کریندے۔ایندے نال تیں کوئی وی بھرا ایندے نال کئینی۔

ایندے سارے بھرا ساڈے کولھو خشن۔او ساڈی ہر خشی وچ شریک ھوندن۔اساں انہیں کوں انہیں دے حصے دی کوئی نہ کوئی شئے اگر ڈیونڑ وی چہندوں۔

ایندے سارے بھرا کہیں نہ کہیں گال تیں ٹھنڑ چاہندن۔صرف ایہو ہک بندہ اے۔جیرھا نئیں ٹھندا۔اینکوں ہیں گالھوں کوئی وی چنگاں نئیں سمجھیندا۔ایندی ہر ویلھے ہکا گال اے۔

شاہین صاحب پتہ نئیں کون ھا۔ھوندے ایجنڈے تیں چلسو۔ھوندے فلسفے کوں منیسو۔میں توھاڈے نال اں۔نہ تیں کئیناں۔

بس ہیندی گال کوں ویندا کرو۔اگر کوئی بیا دھاں ڈیندے۔ول آساں آؤندے کولھو ویندے وی ہئیں۔منیندے وی ہئیں۔

بابا جیویں جناب دا حکم ھووے۔اساں انویں کریندے ہئیں۔منے نہ منے ھوندی مرضی۔اینجھا چھتا تھیا ودے۔

ساکوں جو کتھاو ڈہدے۔سرائیکستان۔سرائیکستان دے نعرے مارنڑ شروع کر ڈیندے۔جتھاں بہہ اٹھدیں۔بہندیں ہر جاہ تیں ہر ویلھے اہدے ودا۔سرائیکستان زندہ باد۔

تحریر کنندہ۔۔اکبر خاں ملکانڑیں۔چئیرمین پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

کوٹ چھٹہ

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے سے جکھڑ امام شاہ اور جھوک اترا کے قریب دریائی کٹاؤ جاری ہے

جس سے متعدد علاقے زیر آب جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریائی کٹاو کی زد میں آ گئیں۔

دریائے سندھ کے کٹاو سے جکھڑ امام شاہ کے مقام پر بستی ملکانی قلندر کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے علاقہ مکین پریشان

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

کوٹ چھٹہ :

تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود بستی سندیلہ میں بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگالی،

چوری کے الزام میں بااثر سوٹوں ڈنڈوں کے وار سے 20سالہ نوجوان کو شدید زخمی کردیا،

دوکاندار نبی بخش جکھڑ کی جیب سے رقم نکالنے کے الزام میں 20سالہ نوجوان

خلیل احمد ڈھول کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،

متاثرین کے مطابق خلیل احمد ڈھول کوٹ چھٹہ اسپتال سے اپنے گھر والوں کے لیے

دوائی لے کر گھر آرہا تھا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے وہوا کے حلقے 285کیلئے میگا پروجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے افسران کے ہمراہ دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کھلی کچہری لگائی۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور متعلقہ محکموں کے افسران کمشنر کے ہمراہ تھے۔

کمشنر نے بوائز کالج وہوا کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیاانہوں نے گرلز کالج وہوا کی چار دیواری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے بی ایم پی تھانہ وہوا میں کھلی کچہری لگائی۔لوگوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے کمشنر نے کھلی کچہری میں وہوا کیلئے جاری اور

تجویز کردہ سکیموں کے بارے میں آگاہی دی۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر پی پی 285 میں میگا پروجیکٹس لائیں گے۔

آج کے دورہ کا مقصد وزیر اعلی کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجوزہ جگہوں کا تفصیلی معائنہ کرنا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی تیار کرکے منظوری کیلئے

وزیر اعلی کو بھیجی جائے گی.انہوں نے کہاکہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کمشنر نے کہا کہ

پی پی 285 کیلئے روڈز،بلڈنگز،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے منصوبے شامل کئے جائیں گے۔آر ایچ سی وہوا کو اپ گریڈ کیا جائیگا منصوبہ پر ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کا

تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمشنر نے ہسپتال کامعائنہ کیا فراہم سہولیات، ادویات کی موجودگی کا جائزہ لیا مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے سہولیات کے بارے میں معلومات حاص کیں.

انہوں نے تعلیمی اداروں کے معائنہ کے دوران گرلز کالج وہوا کیلئے رابطہ سڑک تعمیر کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہاکہ

بوائز کالج وہوا کیلئے ہاسٹل تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے. وزیراعلی کی ہدایت پر وہوا شہر کے گرد رابطہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

کمشنر کی وہوا آمد پر مکینوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا اور مکینوں کی طرف سے کمشنر ساجد ظفر ڈال کی روائتی دستار بندی کی گئی.

دریں اثنا کمشنر ساجد ظفر ڈال نے رات گئے شاہجمال ہسپتال ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا. ہسپتال میں موجود سہولیات چیک کیں.

ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی جس کے لئے پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مختلف مقامات پر جاری تربیت کے عمل کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنرنے پیرا میڈیکل سکول اور ضلعی ادارہ ترقی صحت میں جاری پولیو کے تربیتی سیشن کا جائزہ لیا

۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر نے بریفنگ دی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک،یونیسف کے کلیم اللہ اور دیگر نے تربیت دی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

مہم میں ہر ٹارگٹ بچہ کو حفاظتی ویکسین پلا کر ملک کا مستقبل صحت مند بنایا جائے۔پولیو مہم کی کامیابی کے علاؤہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں۔

ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات کو خصوصی فوکس کیا جائیگا۔

خانہ بدوش بستیوں اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب ہونا چائیے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔مائیکر وپلان کے مطابق کام کیا جائیگا

موبائل،ٹرانزٹ اور فکسڈ ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کردیں۔ضلع میں موجود ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جاری رکھی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور ہسپتال کا اچانک دورہ کیا. وومن میڈیکل آفیسر اور سی ای سی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے.

ریکارڈ کے مطابق میڈیکل آفیسر گزشتہ تین دن سے غیر حاضری تھیں. اسسٹنٹ کمشنر نے غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کر دیں.

اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے ریکارڈ او ر ادویات کا جائزہ لیا. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے سخی سرور میں انسداد ڈینگی ٹیموں کو بھی چیک کیا.

فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کے ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیموں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے سخی سرور میں محکمہ اوقاف کی سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے موبائل کمپنی کے ٹاور کی چار دیواری اور عمارت کو سربمہر کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا.

مزیدبراں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے سخی سرور مارکیٹ کے معائنہ کے دوران ناجائز منافع خوروں کو بائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

اور دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ وہ سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں.علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے اپنے آفس میں تحصیل

انسدادڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی. انہوں نے ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان ڈ ور، آوٹ ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی سے

بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں. دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ روز سیلاب کے حوالے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا.

انہوں نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سمینہ، گورنمنٹ ہائی سکول سرور وا لی، گورنمنٹ پرائمری سکول چٹ سرکانی اوردیگر علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کرتے ہوئے

سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے آر ایچ سی سرور والی کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا. ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کی طرف سے کاشتکاروں کو بہتر فصلو ں کی پیداوار کے حصول اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم جاری ہے.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام اکبر خان نے موضع نور واہی میں منعقدہ کاشتکاروں کے

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کپاس اور دیگر فصلو ں کو بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی.

انہوں نے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے حکومت پنجاب کے پراجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہی دی. کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے کہاکہ

فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر و ہیومن ریسورسز پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں صنعتی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے.

لیبر آفیسر محمد صادق نے ضلع کی مختلف انڈسٹریز کا دورہ کیا. انہوں نے امجد فاروق فلو رملز کا دورہ کیا.

اس موقع پر منیجر ملک منور حسین اوردیگر ہمراہ تھے. لیبر آفیسر نے فیکٹری کے ریکارڈ کا جائزہ لیا.

کارکنوں کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کرنے کے ساتھ کارکنوں سے مسائل دریافت کیے. لیبرآفیسر نے ادارہ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ

وہ لیبر لاز پر عمل کریں ادارہ کی حدود میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے اقدامات کیے جائیں. ادارہ میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

بین الاقوامی شہرت یافتہ باڈی بلڈنگ جج محمد ندیم صدیقی ایگزیکٹو ممبر پنجاب تعینات،پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے صوبائی صدر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،

پنجاب حکومت صحتمندانہ سرگرمیوں پر یقین رکھتی ہے، ڈیرہ غازیخان میں سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جانے پر پنجاب حکومت کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کااظہار صوبائی حکومت کے ترجمان الحاج اللہ بخش کورائی نے نوٹیفکیشن دیئے جانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے فیصلہ سے ڈیرہ غازیخان میں موجود ٹیلنٹ اجاگر کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے ایگزیکٹو ممبر پنجاب بنائے جانے پر

محمدندیم صدیقی سمیت ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے رہنما بھی مبارکباد کے مستحق ہیں محمد ندیم صدیقی قبل ازیں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں بطور جج مختلف ممالک میں اپنی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں

پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کی جانب سے ایگزیکٹو ممبر مقرر کئے جانے پر محمد ندیم صدیقی کا کہنا تھا کہ

ڈیرہ غازیخان میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے حکومتی سرپرستی سے پاکستان کا نام باڈی بلڈنگ کے حوالہ سے پوری دنیا میں

روشن کیا اور آئندہ بھی اُمید رکھتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا بھرپور کردار اداکرے کی تاکہ

جہاں ایک طرف نیا ٹیلنٹ اجاگر کیاجاسکے تو دوسری طرف ایک صحتمند معاشرہ تشکیل پاسکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان:

پاکستان سپورٹس انیڈ کلچر فیڈریشن ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کے زیر اہتمام حاجی اللہ بخش کورائی ایگزیکٹو ممبر پاکستان وڈویژنل چیف آرگنائزر نے افتخار الٰہی صدر ،

نوید عالم اولمپین جنرل سیکرٹری پاکستان اور رانا ندیم طیب جنرل سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر 6 ستمبر یوم دفاع پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قاضی شہاب الدین علوی

ڈویژنل جنرل سیکرٹری و لوکل آرگنائزر آل گیمزاور دیگر دسٹرکٹ وڈویژنل آفیشلز PSCF ڈی جی خان کو مختلف سپورٹس گیمز کے شو میچز کا انعقاد کرانے کی ہدایات جاری کیں

جس پر محمد اکمل بٹ کوارڈینئٹرکرکٹ نے ایک ٹی20کرکٹ میچ بمقام ڈی پی ایس کرکٹ گرا¶نڈ میں پاک دفاع گرین کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاک دفاع ریڈ کرکٹ ٹیم منعقد کرایا,

پاک دفاع گرین کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں محمد شکیل 28رنز حمزہ خالد27 رنز اور کپتان شیخ محمد بلال 18رنز کی مدد سے 153 رنز بنائے بعد میں

بیٹنگ کرتے ہوئے پاک دفاع ریڈ ٹیم ذیشان وڈانی23 رنز کپتان جاوید17رنز اورشاہد علی کی مددسے145رنزبناسکی,پاک دفاع گرین کی طرف سے محمد حذیفہ نےچار وکٹ,

ہارون اور منصور نے دو دو وکٹ حاصل کی اس طرح یہ میچ پاک دفاع گرین ٹیم نے 8رنز سے جیت لیا,اس موقع پر محمد اجمل بٹ ڈویژنل نائب صدر اور قاضی شہاب علوی ڈویژنل جنرل سیکرٹری نے

دونوں ٹیموں کے ساتھ مل کر پاک آرمی کے شہدائاور تمام پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیک بھی کاٹا,اس طرح سردار محمود احمد کیھتران ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر فٹ بال

اور صدیق بھٹی نےالہلال فٹ بال گرا¶نڈ پر پاک گرین فٹ بال ٹیم بمقابلہ پاک ریڈ ٹیم شو میچ منعقد کرایا جو کہ پاک ریڈ ٹیم نے ایک گول سےجیت لیاجبکہ اس موقع پرمہمان

خصوصی انٹرنیشنل فٹ بال ووالی بال پلئیر پرویزرمضان ملک,جاوید پپو نیشنل اتھلیٹ وفٹ بالر,مسرور شاہ نیشنل فٹ بالر,

محمد اجمل بٹ صاحب (سابق ملتان میپکو کرکٹر) ڈویژنل نائب صدر,محمد اکمل بٹ کوارڈینئٹرکرکٹ, اور قاضی شہاب الدین علوی پی سی بی لیول ون کوچ ڈویژنل جنرل سیکرٹری و لوکل آرگنائزر آل گیمز PSCF موجود تھے,جبکہ دیسی کشتی کا ایک شو محمد عمیر انٹرنیشنل پہلوان نے

جامع کمپری ہنسو سکول میں کرایا جس میں رحمان, عثمان,رمضان اور شعیب پہلوان نے شرکت کی اس طرح محمد ندیم صدیقی انٹرنیشنل جج باڈی بلڈنگ ایگزیکٹو ممبر پنجاب,

محمد شفیق اعوان ڈویژنل کواڈینئٹر اور نجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ کوارڈینئٹر باڈی بلڈنگ پی ایس سی ایف نے 6ستمبر یومِ دفاع کے حوالے سے ایک باڈی بلڈنگ کا شو کرایا

اور ناصر رسول ڈویژنل کوارڈنیٹر تیکوانڈو نے بچوں کا ڈیمو شو کیا,جبکہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں رانا شاہد رضا,

چیرمین, محمد سلیم وائس چئیرمین, محبوب لاشاری صدر,قاضی افتخار کوارڈینئٹر اتھلیٹ, چوہدری اشرف کوارڈینئٹر والی بال, چوہدری عدنان چیرمین کلچر

اور شاہد شفیع جنرل سیکرٹری پاکستان سپورٹس انیڈ کلچر فیڈریشن نے کرکٹ, فٹبال,رسہ کشی,ڈور,اور بیڈمینٹن کے مقابلے یوم دفاع پاک آرمی زندہ باد کے حوالے سے

کوٹ چھٹہ تحصیل میں منعقد کرائے,ان تمام مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر حاجی اللہ بخش کورائی ڈویژنل چیف آرگنائزر نے

قاضی مسعود الر¶ف چئیرمین,فیصل نواز صدر, اجمل بٹ نائب صدر, قاضی شہاب علوی ڈویژنل جنرل سیکرٹری,ملک امتیاز احمد ڈویژنل فنانس سیکرٹری,آصف حبیب جکھڑ ڈویزنل میڈیا سیکرٹری،

عبدالماجد ڈسٹرکٹ صدر, عمران حسین ڈسٹرکٹ سیکرٹری، رانا شاہد رضا چیئرمین ،

محبوب لاشاری صدر کوٹ چھٹہ اودیگر ڈویژنل و ڈسٹرکٹ عہدیداران پی ایس سی ایف ڈیرہ غازیخان کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک آرمی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ قانون شکنی کی ایسی ابتداء ہے جس کی انتہا قتل و غارتگری ہوتی ہے۔

کسی بھی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا ہونا پولیس کی بے خبری کا پتہ دیتا ہے۔پولیس ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ بر قابو پا لیا متعدد سنگین جرائم از خود ختم ہو جائیں گے۔۔

فرض شناس اور دیانتدار پولیس افسران اور اہلکار بیٹوں اور بھائیوں کی طرح عزیز لیکن بددیانت اور میرٹ کا قتل کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے وہی سلوک کیا جائے گا

جو قانون شکنوں سے کیا جاتا ہے۔ڈی پی او۔ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کھلی کچہریوں کو معمول بنا۔لیں تاکہ عوام کو فوری انصاف کی دستیابی ہو سکے۔۔

اں خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ کے ایک روزہ دورے کے دوران پولیس افسران کی کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او لیہ سید ندیمعباس و دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیااورپولیس کے چاق وچوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی آر پی او نے یادگار شہداء پر

حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح قانون شکنوں کی دنیا ہے

اسی طرح قانون پسندوں کی بھی دنیا ہے قانون شکنوں کو کسی کی حمایت حاصل نہیں ہوتی لیکن قانون پسندوں کو پولیس کی جبکہ قانون کی عملداری میں پولیس کو قانون پسندوں کی

حمایت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس پر بے پناہ امیدیں ہوتی ہیں اور یہ امیدیں مبنی بر حقیقت ہوتی ہیں کیونکہ ریاست نے قانون کے ذریعے پولیس کو عوام کے جان و مال کے

تحفظ کے لیے بے پناہ اختیارات اور وسائل دئیے ہوئے ہیں فیصل رانا نے کہا کہ جرم کو انسانی معاشروں میں ہونا فطری بات ہے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک

میں بھی جرم ہوتا ہے لیکن اصل پولیسنگ جرم۔کو ٹریس کرنا ہوتا ہے۔اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پولیس کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی تک مکمل رسائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران کا اپنی فورس اور عوام کے ساتھ رویہ انتہائی شفیقانہ ہونا چاہیے۔کیوں کہ بہترین رویہ ہی معاشرے میں پولیس کا شاندار چہرہ پیش کر سکتا ہے۔

فیصل رانا نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے ہمہ وقت تک کھلے ہیں۔

پولیس اہلکار اپنے مسائل کے کر آئیں انہیں حل۔کیا جائے گا۔آر پی او نے کہا کہ ایس ایچ او پولیس پٹرولنگ کو مربوط سسٹم۔کے تحت منظم بنائیں ایس ڈی پی او اور ڈی پی او پولیس پٹرولنگ کی

نگرانی کریں میں خود رینج میں پولیس پٹرولنگ کی مانیٹرنگ کروں گا۔فیصل رانا نے کہا کہ اگر پولیس کی پٹرولنگ مسلسل ہو تو جرائم پیشہ افراد سڑکوں پر نہیں آئیں گے

جبکہ پولیس کی پٹرولنگ ہی سڑکات کو محفوظ بنا سکتی ہے دریں اثنا شہدا کی فیملیز سے ملاقات میں ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ

شہداء معاشرے اور محکمہ پولیس کے محسن ہیں۔جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں وہی دنیا میں ترقی کرتی ہیں۔۔

دنیا میں کوئی ایسا فلاسفر نہیں جس کے پاس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ ہوں۔دل چاہتا ہے کہ اپنی صبح کا آغاز شہداء کی قبور کوسلیوٹ کر کے کروں یہ ایسی عبادت ہے جس سے محکمہ کامورال بھی بلند ہوتا ہے اور دل کا روحانی اطمینان بھی ملتا ہے

فیصل رانا نے کہا۔کہ شہید اپنے خون سے قانون کی عملداری کو یقینی بناکر اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بناتے ہیں۔

شہید ہونا ایک ایسے مرتبے پر فائز ہونا ہے جن کی کامیابی کا اعلان قرآن پاک میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں کا۔

مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں نے ثابت کیا ہے کہ مادر وطن میں عوام۔کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جان کو جان آفریں۔

کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔آر پی او نے ضلع لیہ کے ڈی پی او اور ایس ڈی پی اوز کو ہدائت کی کہ تھانوں سے لے کر ڈی پی او آفس تک تمام پولیس دفاتر میں شہداء کی فیملیز کے

مسائل کے حل کے لئے خصوصی ڈیسک بنائے جائیں۔جہاں پر ان فیملیز کو پروٹو کول ہی نہیں وی وی آئی پی پروٹو کول دیا جائے۔

ا نہوں نے شہداء کی فیملیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب چاہیں۔

جہاں چاہیں اور جس وقت چاہیں مجھے براہ راست مل سکتے ہیں۔۔فیصل رانا شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کے ہمراہ تھانہ صدر تونسہ کا وزٹ کرکے تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، ریکارڈ مالخانہ،

ملازمین کی رہائشی بیرکیں،ویٹنگ روم کی صفائی کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی خبر گیری اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ڈی پی اونے فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ اور

رجسٹر ہائے تھانہ کی تکمیل بھی چیک کرتے ہوئے ایس ایچ اوکو ہدایت کی کہ رجسٹر ہونے والے مقدمات کو بروقت یکسو کریں

جبکہ تفتیش کے عمل میں سستی براداشت نہیں اور چالان کو عدالتوں میں بروقت سینٹ اپ کریں

انہوں نے کہا کہ قتل اور موٹر سائیکل ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر

ممبران امن کمیٹی بہتر ین اور مثالی کردار ادا کریں گے یہ بات انہوں نے امن کمیٹی ممبران سے شہداء ہال میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کہی

ڈ ی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی نے بہترین اور مثالی کردار ادا کیارواں سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے

امن و امان کی بہتر ین فضاء قائم رہی محرم الحرام میں تمام جلوس و مجلس آپ کے بھر پور تعاون سے پرامن اور بخیریت اختتام پذیر ہوئے

محکمہ پولیس کی طرف سے ممبران امن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمار ا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور

امن و امان قائم رکھنا ہے ڈی پی او اختر فاروق نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آگے بھی انشاء اللہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر

ممبران امن کمیٹی بہترین اور مثالی کردار ادا کریں گے امن او مان کی بحالی میں ممبران امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

اور انشاء اللہ ہم ملکر امن و امان کی مثالی صورت حال کو قائم رکھیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

پولیس نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا ملزم کوتھانہ سول لائن کے علاقے 3 مرلہ سکیم میں CCTV فوٹیج میں دیکھا گیا کہ

ایک نامعلوم شخص 9 سالہ (ع) سے زبردستی نازیبا حرکات کر رہا تھاڈی پی او اختر فاروق نے نازیبا حرکات کرنے والے وقوعہ کا فی الفور نوٹس لیا

اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہانزیب خان نے ملزم محمد ناصر ولد

مرید حسین قوم بھٹی سکنہ بھٹہ کالونی کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

فوڈاتھارٹی جعلساز، ملاوٹ مافیا کیخلاف متحرک، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گھی انڈسٹریز،سوئیٹس اینڈبیکرز،پان شاپس سمیت12فوڈیونٹس سِیل کر دیئے ڈی جی

فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت کی ضامن ہے فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری رکھے ہو ئے ہیں

رحیم یارخان میں احمدآئل اینڈگھی انڈسٹریز گھی کاسیمپل کوالٹی فیل ہونے پرکام سے روکنے کے باوجودپروڈکشن پرسربمہرکر دی گئی،

گھی ملز سے 10ہزار کلوشہبازبناسپتی،10ہزارکلوگھرانہ بناسپتی گھی برآمدہو رحیم یارخان میں اقرا ء الارائی بیکرزناقص صفائی،

گندی مشینری،مکھیوں کی بہتات پرسِیل کر دی گئیں امزید300کلوناقابل سراغ بسکٹ،875کلوگلوکوز640کلوپھلی تھیلے

برآمد،30کلومرچ تلف کر دی گئیں مظفرگڑھ میں نیوریواڑی سوئیٹس اینڈبیکرزکھلے رنگ،ملاوٹی مصالحوں کے استعمال پرسِیل،

جبکہ مظفر گڑھ میں ہی عدیل کریانہ،خان پان شاپ،طارق پان شاپ،وسیم کریانہ سٹور گٹکافروشی پرسِیل کر دی گئیں لیہ سے عاطف سوئیٹس،عامرکریانہ،بہاولنگرسے

پک اینڈچوزمارٹ،بہاولپورسے نیویادگارفوڈز اورراجن پورسے اے ایس بیکرز سربمہر کر دی گئی فوڈ پوائنٹس کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

جاوید اقبال ASIانچارج چیک پوسٹ ترمن کی زیر نگرانی پولیس ملازمان نے معمول کی چیکنگ کرتے ہوئے ملزمان سے 03کلو سے زائد چرس برآمد

ملزمان داود ولد نعمت اللہ قوم بیزوٹ سکنہ میر کلی خیل فاٹا ایریا کوہاٹرحیم گل ضلع لکی مروت اور محمد نواز ولد درویش خان قوم ہوت مان خیل سکنہ فتح خان خیل فیروز خیل شادی خیل

تحصیل لوئر ضلع اورکزئی،

صوبہ KPKسے صوبہ پنجاب تونسہ شریف داخل ہونے کی کوشش ناکام جن سے 03کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تھانہ وہوا پولیس نے

ملازمان کے خلافمقدمات درج کیے سلسلہ تفتیش جاری ہے

سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ شریف کی بہترین سپرویزن کرائمنل کے خلاف کارروائی کا تسلسل جاری ہے۔

%d bloggers like this: