مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان شہر کی نواحی آبادی صدیق آباد کے مسائل کے حل کیلئے اراکین اسمبلی اور افسران نے کوششیں تیز کردیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی ہدایت پر ڈی ایس ریلوے شعیب عادل ٹیم کی ہمراہ ملتان سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔

کمشنر آفس میں کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے ساتھ ریلوے کی ٹیم نے صدیق آباد کی مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا.

کمشنرنے کہا کہ صدیق آباد کے مکینوں کے مسائل کا مشاورت سے بہتر حل تلاش کیا جائیگا۔

شہر کے نزدیک کسی ریلوے پھاٹک سے پختہ روڈز کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ریلوے کا صرف این اوسی کا خرچہ بھی کروڑوں روپے میں ہے۔

اجلاس میں شہر کو صدیق آباد سے منسلک کرنے کے بہتر راستہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اے سی صدر ملک راشد نعمت،سی او کارپوریشن افتخار احمد،ملک محبوب ثاقب اور صدیق آباد کے نمائندے موجود تھے۔

ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے اجلاس میں بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔

دس کے قریب لائنوں کو کراس کرنا غیر قانونی ہے۔

ریلوے لائنوں پر ریمپ،فلائی اوور وغیرہ کیلئے ریلوے کا این اوسی کا

خرچہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔ لائن کے گرد 200 فٹ ریلوے کی ملکیت ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر امیراللہ مروت نے گزشتہ روز ڈیر ہ غازیخان کا دورہ کیا. ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ساجد علی بھی ہمراہ تھے.

چیئرمین ریجنل آفس این سی ایچ ڈی میں بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی.

اس موقع پر انہوں نے ڈی ای او ایجوکیشن نصراللہ سہرانی، ڈی ای او لٹریسی نوید الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز دردانہ امین،

فہیم قیصرانی، مظہر حسین ملکانی، محمد عمران انور اور ڈیرہ غازیخان کے فیلڈ آفیسرز موجو دتھے.

چیء رمین این سی ایچ ڈی نے بستی بصیرہ کے فیڈر سکول کا بھی دورہ کیااور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے.

انہوں نے مدرسہ شاہجمالیہ کا بھی دورہ کرتے ہوئے دینی کے ساتھ دنیاوی تعلیم کے حوالے سے آگاہی دی.

چیئرمین این سی ایچ ڈی نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے اراکین اسمبلی مشیر صحت محمد حنیف پتافی سے ان کے دفتر

جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سے سرکٹ ہاوس میں ملاقات کی

اور ادارہ کے ا ہداف منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہی دی.

انہو ں نے فیڈر سکولوں کے معائنہ کے دوران نصابی کتب بھی تقسیم کیں اور اہالیان علاقہ سے بھی ملاقات کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کاشتکاروں کے مفادکیلئے کپاس کی صاف چنائی،

ذخیرہ، ترسیل اور فروخت کے حوالے سے رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے بتایاکہ

کاٹن انسپکٹرسمیعہ عثمان نے گزشتہ روز کپاس کی صاف چنائی کے حوالے سے

موضع سمینہ شرقی میں خواتین کو تربیت دی. انہوں نے کہاکہ صاف چنائی کاشتکاروں کے ساتھ مصنوعات کی تیاری کیلئے فائدہ مند ہے.

نمی اور کچرے سے ملی ہوئی کپاس کی چنائی نقصان دہ ہے. پچاس فیصد ٹینڈے کھلنے اور نمی ختم ہونے پر چنائی کی جائے.

کپاس کو صاف، خشک او رہوادار جگہ پر ذخیرہ کیا جائے.

چنائی کرتے وقت خواتین بالوں کو ڈھانپ کر رکھیں پھٹی کے بڑے، بڑے ڈھیر نہ لگائے جائیں.

سوت سے بنے کپڑوں کے بورے میں بند کر کے ترسیل کی جائے.

کپاس کی نقل و حمل کیلئے پٹ سن او رکھاد کے بوروں کو ہرگز استعمال نہ کریں.

پھٹی کو گردوغبار اور دوسری آلائشوں سے بچایا جائے. مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.

ڈیرہ غازی خان

ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر ریجنل آفس ڈیرہ غازیخان میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا.

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانا اولین ترجیح ہے.

زیرالتواء انکوائریز او رمقدمات کو جلد نمٹایا جائے. اشتہاری ملازمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ سائلین کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے.

افسران کارکردگی بہتر بنائیں. ماہانہ اجلاس منعقد کر کے کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا. اجلاس میں ریجن بھر کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال،

مجاہد اقبال، احسان الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زاہد مبارک، کاشف رفیق، آصف نور، اظہر محمود، عثمان تجمل،

ضیاء الرحمن، ظہیر احمد، فیصل مجید، پی ایس شمشیر گورمانی، سرکل آفیسر خالد بلال، غلام اصغر، اظہر حسین،

انسپکٹر عبدالمجید، ریڈر عارف بخاری اور دیگر موجود تھے. علاوہ ازیں ا نٹی کرپشن کی ٹیموں نے گزشتہ روز کارروائیاں کیں.

ریجنل ڈائریکٹر کے کے مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر عبدالمجید نے 20705145روپے مالیت کا 170کنال بار ہ مرلے

سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کیا اسی طرح سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 59566روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں

جمع کرائے. ضلع لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین نے 600000روپے مالیت کا

ایک کنال چھ مرلے سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کیا.

انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس کیسزکی سماعت کی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں دکانوں اور تجارتی اداروں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ لیبر انسپکٹرز باقاعدگی سے اداروں کی انسپکشن کررہے ہیں

مقصد چائلڈ لیبر کا خاتمہ او رکارکنوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے. اسی سلسلے کے تحت لیبر انسپکٹر عدنان حیدر نقوی نے مختلف دکانوں اور تجارتی اداروں کی چیکنگ کی

لیبر قوانین پر عملدرآمد اوردیگر اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی گئی.

علاوہ ازیں لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق نے بھی گزشتہ روز غازی انٹر پرائزز فیکٹری ملتان روڈ کا معائنہ کیا.

کارکنوں سے اجرت معلوم کرنے کے ساتھ لیبر قوانین سے متعلق معلومات حاصل کیں. کارکنوں نے پوری اجرت وصول کرنے کے حوالے سے تصدیق کی.

لیبر آفیسر نے کنٹین کا معائنہ، دفتر کے ریکارڈ کی پڑتال بھی کی. اس موقع پر منیجر محمد عامر اور دیگر موجو دتھے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے گزشتہ روز کوٹ چھٹہ کے موضع چک نمبر 3بستی بزدار میں سڑک کے کنارے

تین ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ڈی فیوز کیے اور ڈی فیوز ہینڈ گرنیڈ متعلقہ محکمہ کے

حوالے کر دیئے گئے. یہ بات سول ڈیفنس آفیسر کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

گورنمنٹ جامع ہائی سکول ڈی جی خان میں یوم دفاع یوم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں وکٹری فٹ بال کلب کے زیر اہتمام الفیصل فٹ بال کلب

اور وکٹری فٹ بال کلب کے دمیان ایک کانٹے دار میچ کھیلا گیا۔وکٹری فٹ بال کلب نے الفیصل فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے

شکست دیکر یوم دفاع پاکستان ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کاواحد گول محمد حارث فیصل ابادی نے کیا

اس میچ کیمہماناں خصوصی ظفر مستوئی خلیل احمد لغاری، پروفیسر صادق قسمانی،شیخ الیاس احمد،استاد مجاھد فرید تھے میچ ریفری کے فرائض راشد غوری،

سجاد سجو شبیر احمد نے سرانجام دئیے جبکہ مہمان خصوصی ظفر مستوئی سابق چیئرمین اربن کونسل نمبر11 نے کھلازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جس ملک کے گراونڈ آبادہوں وہاں کے ھسپتال ویران ہوتیہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کمیپ بنائے جائیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے وہ وقت دور نہیں کہ ڈی جی خان سے نوجوان قومی ٹیم میں شامل نہ ہوسکیں

انہوں نے وکٹری فٹ بال کلب اور الوسیم فٹ بال کلب کے منتظمین اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور یوم شہدائے پاکستان کیلئے 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی

اور فاتحہ خوانی کرائی شہدائے کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی اس موقع پر میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛

ڈیرہ غازی خان

تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بچہ کو ٹکر ماردی،سر پر چوٹ لگنے سے معصوم بچہ موقع پر جاں بحق

تفصیلات کے مطابق گیدڑوالا بائی پاس کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل سڑک کراس کرتے بچے آٹھ سالہ معصوم بچے

سلیمان ولد غلام قاسم کو ٹکرماردی حادثہ کے نتیجہ میں سلیمان کے سر پر شدید چوٹ لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے

موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

اور جاں بحق بچہ کی ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے قانونی کاروائی مکمل کر لی ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ جرائم چھپانے سے نہیں بلکہ ٹریس کرنے سے کم ہوتے ہیں،

جرم کو چھپانا بالواسطہ طور پر کریمنلز کی سپورٹ ہے،جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

پولیس ملازم کا کریمنلز کے ساتھ مکس اپ ہونا ایسا گناہ ہے جس کی دنیا و آخرت میں کہیں بھی معافی نہیں ہے،

معاشرتی امن کا قیام پولیس کا فرض جبکہ معاشرے کی ضرورت ہے لہٰذا پولیس قانون پسند عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے،ان خیالات کا اظہار

انہوں نے مظفر گڑھ کے دورہ کے دوران پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

مظفر گڑھ پہنچنے پر ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے آر پی او کا استقبال کیا

انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،

آر پی او فیصل رانا نے پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

داخلی حوالے سے پولیس قانون نافذ کرنے والی پہلی با اختیار فورس ہے جس نے چپے چپے پر قانون کی عمل داری کروانا ہے

قانون کا عملی نفاذ ہی مستحکم معاشرتی امن کی ضمانت ہے،ایک بات واضح،دو ٹوک اور کرسٹل کلیئر ہے کہ معاشرتی امن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

ہر وہ غیر قانونی اقدام جو معاشرتی امن کے لئے خطرہ ہو اسے قانون کی طاقت سے قانونی طریق کار کے مطابق کچل دیا جائے گا،

آر پی او نے کہ حکومت کے ویژن کے مطابق ہر قسم کی شر انگیزی کو روکنے کے لئے محکمہ داخلہ نے جو ایس او پیز جاری کئے ہیں

ان پر گراس روٹ لیول تک من و عن عمل کیا جائے گا،

ضلع میں قیام امن اور مستحکم امن کے تسلسل کے لئے ڈی پی او روزانہ کی بنیاد پراٹھائے جانے والے اقدامات کی بریفنگ دیں گے،

جس جگہ پر بھی کوئی شخص شر انگیزی کر رہا ہو اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے،

پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ شر انگیزی کی چنگاری کو شعلہ بننے سے پہلے بھجا دے،

فیصل رانا نے کہا کہ جرم کا ہو جانا قابل برداشت لیکن اس کا ٹریس نہ ہونا ناقابل برداشت ہے،

جرم ہونے کے بعد پولیس کو جرم ٹریس کرنے اور ملزمان گرفتار کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے

اور ساتھ ہدف اور تائم فریم بھی دیا جائے گا جس میں ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ قواعد و ضوابد کے مطابق کارروائی ہو گی،

آر پی او نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے انہوں نے شہداء کے لواحقین کو خصوصی سلیوٹ کیا،

آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء صرف محکمہ پولیس کے ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ہیروز ہیں،میرے لئے اگر کوئی وی وی آئی پی ہے

تو وہ ہر شہید کی فیملی ہے،شہداء کے لواحقین جس دفتر میں بھی جائیں گے

انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا،میرے دفتر میں شہداء کی فیملیز کے کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم ہے

اسی طرح کے خصوصی ڈیسک رینج کے چاروں اضلاع کے ڈی پی او آفسز میں اسی طرح کے خصوصی ڈیسک قائم ہوں گے،

شہداء کی فیملیز کسی بھی مسئلہ کے حوالے سے میرے ساتھ براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں دریں اثناء مظفر گڑھ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس فورس پر قانون اور میرٹ کے علاوہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں،

پولیس تھانوں میں عوام کو کسی بھی دباؤ کے بغیر میرٹ پر انصاف دے اگر پولیس والوں پر کوئی دباؤ آئے تو اس کا رخ میری طرف موڑ دیا جائے،

قانون شکنوں کے ساتھ پولیس کو میچ جاری رہتا ہے،کبھی یہ ٹی20کبھی ون ڈے اور کبھی ٹیسٹ میچ بن جاتا ہے

لیکن ایک بات طے ہے کہ قانون شکنوں کے خلاف میچ میں فتح ہمیشہ پولیس کی ہی ہونا ہے کیوں کہ

پولیس کو قانون کا سایہ اور عوام کی سپورٹ ہمیشہ سے حاصل ہوتی ہے،قانون شکنوں کے خلاف قانون کی عمل داری کی

جنگ جیتنے کے لئے انسانی تقاضوں کے پیرا میٹر پر پولیس ملازمین اور افسران کے مسائل حل کرنا ہوں گے،

دربار میں ڈی پی ا ومظفر گڑھ،ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت فورس کی بڑی تعداد نے

کی پولیس ایک خاندان ہے،ڈی جی خان رینج کے سربراہ کی حیثیت سے ہر آفیسر اور اہلکار کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے،

پولیس والے اپنے مسائل مجھ پر چھوڑ دیں،لیکن اپنے رویوں کو ایسا بنائیں جس سے پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے نمایاں ہوسکے،

میں ہر فرض شناس اور ایماندار پولیس اہلکار اور آفیسر کے لئے ”محکمانہ ڈھال“ جبکہ بد دیانت،

کریمنلز سے روابط رکھنے اور غفلت کے شکار ہر پولیس اہلکار اور آفیسر کے لئے ”محکمانہ وبال“ ہوں،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میں جس پولیس فورس کی کمانڈ کرتا ہوں اس کا ایک ایک اہلکار مجھے اپنے بیٹوں کی طرح پیارا ہے،

میں آخری حد تک پولیس اہلکاروں اور افسران کی سپورٹ کرتا ہوں لیکن جب پولیس افسران اور اہلکاروں کی قانون شکنی،

مس کنڈکٹ اور بددیانتی انکوائریوں میں ثابت ہو جاتی ہے تو میرے لئے خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے ایسے اہلکار اور آفیسر کو محکمہ سے

”عاق“ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اور افسران بلا خوف و خطر میرے دفتر میں آئیں اپنے مسائل بتائیں انہیں حل کیا جائے گا

لیکن پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی اپنی سمت کا تعین صرف قانون کی حکمرانی کی طرف ہی کرنا ہو گی،

میں اپنے تجربے کی بنیاد پر دو ٹوک انداز میں یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ جب پولیس اہلکار اور آفیسر قانون کی حکمرانی کے لئے کام کریں گے

تو ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہو گا،قانون سے ہٹ کر کام کرنے والا کوئی پولیس اہلکار اور آفیسر میری فورس کا حصہ نہیں رہ سکتا

دربار میں آر پی او فیصل رانا پولیس اہلکاروں سے گھل مل گئے،اہلکاروں نے آر پی او کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان نے کاروائی کرتے ہوئے

ملزمان مقصود اور عبدالحمید سے 2 عدد بندوق 12 بور اورکارتوس برآمد کرلئے اور ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت تھانہ درخواست جمال خان میں

الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ

علاقے سے جرائم کا قلع قمع کرنا میرا اہم فریضہ ہے اور درخواست جمال خان پولیس

علاقے سے جرائم کو ختم کر کے ہی دم لے گی۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان:

چیک پوسٹ ترنمن کی کاروائی، درجنوں نان کسٹم پیڈ ویل رم کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے کسٹم احکام کے حوالے چیک پوسٹ ترمن پولیس

نے صوبہKPK سے آنے والے غیر ملکی نان کسٹم گاڑیوں کے رم سمگل کرنے کی کوشش کوناکام کردیا۔

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔

چیک پوسٹ ترمن پولیس علاقہ تھانہ وہوا نے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی 78عدد رم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران ٹرک کو تحویل میں لے لیا،

کارروائی کے دوران بر آمدہونے والے گاڑیوں کے رم کی مالیت لاکھوں روپے ہے

جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم آفیسر کے حوالاکر دیا گیا ہے۔

جو کہ غیر قانونی طریقے سے کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر کے سمگل کئے جا رہے تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے فورٹ منرو کا دورہ کیا. کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈپٹی کمشنر نے فورٹ منرو ہسپتال، کیڈٹ کالج اور دیگر امور سے متعلق ایئر فورس کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا.

ایئر فورس کے افسران اور ڈپٹی کمشنر کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی. ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا.

انہوں نے محکمہ تعمیرات کے افسران کے ساتھ ڈی سی ہاوس فورٹ منرو میں میٹنگ کی. سرکاری تعمیرات کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس، بائی پاس اور دیگر زیر تعمیر منصوبوں کا بھی جائزہ لیا. کام کی رفتار تیز کرنے اور معیاری مٹیریل کے استعمال کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کیڈٹ کالج کے قیام سے نوجوان نسل کو پیشہ وارانہ معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے.

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے واحد صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::؛.

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان کی سبزی منڈی ملتان روڈ سرور والی میں سبزیوں کی گاڑیوں کی نقل وحرکت سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے چیئرمین شکایات

سیل عامر عبداللہ مستوئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق، ٹریفک پولیس کے دیگر افسران،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور منڈی کے نمائندے موجود تھے. اجلاس میں گاڑیوں کی پارکنگ، سبزی او رپھلوں کی ان لوڈنگ اور دیگر مسائل کا جائزہ لیاگیا.

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صدر سبزی منڈی اور آڑھتیوں سے مل کر مستقل لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

تاکہ روڈ پر ٹریفک مسائل کا حل تلاش کر کے مسافروں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.

ڈیرہ غازی خان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازی خان کی عہدیداروں نے دارالامان کا دورہ کیا

اور مقیم خواتین کے مسائل سنے۔سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے فراہم سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،بشری سعید،

حمیرا واحد ایڈووکیٹ،ثریا کریم کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ

معاشرہ کی ستائی خواتین کو مفت قانونی معاونت کیلئے کردار ادا کیا جائیگا۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازی خان

کھادوں کے متوازن استعمال سے موسمیاتی تغیرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کیلیے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے

بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلیے زرعی توسیع کا ہر طریقہ اپنا رہی ہے۔

ستمبر کے مہینے میں کپاس کی فصل پر بہت سے رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ متوقع ہے۔

جس کیلئے مناسب انتظامات بہت ضروری ہیں۔ فو جی فرٹیلائزر کمپنی لمٹیڈ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں خریف کی اہم فصل کپاس کے نمائشی پلاٹ پر

یوم کاشتکاراں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو کپاس کے پلاٹ پر مختلف کاشتی امور،

کھادوں کے متوازن استعمال اور تحفظ نباتات کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی فصل کی اہمیت کے پیش نظر غلام محمد بزدار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان کو خصوصا مدعو کیا گیا

جو اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ اس موقع پر طارق جاوید منیجر ایف ایف سی،ریجنل منیجر مامون الرشید،

احمد حسن، عقبی خان جدون سیلز آفیسرایف ایف سی ڈیرہ غازی خان اور نعمان علی طاہر زرعی ماہر

ایف ایف سی بھی موجود تھے۔ اس پروگرام میں 70 سے زائدکاشتکاروں نے شرکت کی۔

ریجنل منیجر محمد مامون الرشید نے کاشتکاروں اور شرکا کو خوش آمدید کہا

اورفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا تعارف پیش کیا

اور ان سے گزارش کی کہ وہ ماہرین کی سفارشات غور سے سنیں اور اس پر عمل کر کے اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں

انہوں نے زور دیا کہ وہ زرعی ماہرین کے مفید مشوروں پر عمل پیرا ہو کر اپنی کپاس کی پیداوار کو بڑھا کر قومی زر مبادلہ میں خطیر اضافہ کر سکتے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو بدلتے موسموں کے ساتھ اپنی زرعی عادات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

طارق جاوید منیجر ایف ایف سی نے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے زرعی شعبے کے تحت دی جانے والے سہولیات کے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کیلیے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے

بلکہ کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلیے زرعی توسیع کا ہر طریقہ اپنا رہی ہے۔ یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نعمان علی طاہر زرعی ماہر ایف ایف سی نے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے کپاس کے نمائشی پلاٹ پر اختیار کی جانے والی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بیان کی۔

مزید براں انہوں نے اپنے خطاب میں ایف ایف سی پلاٹ اور مقامی پلاٹ کا معاشی تجزیہ بھی پیش کیا۔

جس میں انہوں نے کہا کہ کھادوں کے متوازن استعمال سے بہتر اور منافع بخش پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ ستمبر کے مہینے میں کپاس کی فصل پر بہت سے

رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ متوقع ہے جس کیلئے مناسب انتظامات بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں فصلوں کی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے۔کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال سے گندم سمیت دیگر

تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو باآسانی بڑھا یا جاسکتا ہے

انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کی کپاس کی فصل کو اپنی بڑھوتری مکمل کرنے کیلیے 80کلو نا ئٹروجن، 35کلو فاسفورس اور 25کلو پوٹاش درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غذائی اجزاء کی یہ مقدار 3.5بوری یوریا، 1.5بوری DAP اور ایک بوری ایس اوپی یا پونی بوری ایم اوپی سے پوری کی جاسکتی ہے۔

مزید یہ کہ یوریا اور ڈی اے پی نائٹروجن اور فاسفورس کا سستہ ذریعہ ہیں۔ یوریا اور ڈی اے پی کے استعمال سے فی ایکڑ3000 – 3500روپے کی بچت کی جا سکتی ہے۔

تجزیہ اراضی کی بنیاد پرزنک اور بوران کی کمی کی صُورت میں زنک سلفیٹ (27فیصد) بحساب 7.5کلو گرام فی ایکڑاور سونا بوران (10.4فیصد) بحساب3 کلو گرام فی ایکڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک زہر کو بار بار استعمال نہ کریں اور نئی کیمیا کی ادویات استعمال کر یں تاکہ

بیماری کا دیر پا کنٹرول حاصل ہو سکے۔ڈاکٹر محمدعنصر جاوید زرعی ماہر ایف ایف سی نے کھادوں کے متوازن اور باکفایت استعمال پر لیکچردیتے ہوئے کہا کہ

اس علاقے میں فصلوں کی کم پیداوار کی بڑی وجہ کیمیائی کھادوں کا غیرمتوازن اِستعمال ہے۔

کھادوں کے متناسب اور بروقت استعمال سے گندم سمیت دیگر تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار کو باآسانی بڑھا یا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کی گندم کی فصل کو اپنی بڑھوتری مکمل کرنے کیلیے 64 کلو نا ئٹروجن، 46کلو فاسفورس اور 25کلو پوٹاش درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غذائی اجزاء کی یہ مقدار دو بوری یوریا، دو بوری DAP اور ایک بوری ایس اوپی یا پونی بوری ایم اوپی سے پوری کی جاسکتی ہے۔

مزید یہ کہ یوریا اور ڈی اے پی نائٹروجن اور فاسفورس کا سستہ ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوریا اور ڈی اے پی کے استعمال سے فی ایکڑ3000 – 3500روپے کی بچت کی

جا سکتی ہے۔ تجزیہ اراضی کی بنیاد پرزنک اور بوران کی کمی کی صُورت میں زنک سلفیٹ (27فیصد) بحساب 7.5کلو گرام فی ایکڑاور سونا بوران (10.4فیصد) بحساب3 کلو گرام فی ایکڑ دیں۔

غلام محمد بزدار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان نے اپنے خطاب میں ایف ایف سی کاوشوں کو سراہا کہ آج کے مشکل کاروباری حالات میں

بھی ایف ایف سی ملکی زراعت اور زمینداروں کی فلاح و بہبود میں پیش پیش ہے۔ ایف ایف سی اپنی زرعی خدمات کے شعبے کے ذریعے زمینداروں کو زرعی تحقیقاتی اداروں کی جدید ریسرچ

اور فصلوں کے متعلق دیگر معلومات باہم پہنچا رہی ہے اور اب یہ کاشتکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زرعی ماہرین سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھیں اور ان کی سفارشات پر عمل پیرا ہو ں۔

%d bloggers like this: