مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور میں عالمی یوم خواندگی.بھر پور طریقے سے منایا گیا

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفس لٹریسی ڈیپارٹمنٹ راجن پور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی محمد علی کھوسہ کی

صدارت میں منعقد ھوئی ۔

جس میں NCHD, Alight Pakistan , اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ

شرح خواندگی میں اضافہ ھم سب کی ذمہ واری ھے بطور پاکستانی شہری ھر شخص اس میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے

لٹریسی کی اہمیت ، ضرورت اور اس کی ترقی میں پنجاب حکومت کے اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی

اس موقع پر پراجیکٹ لٹریسی کوآرڈینیٹر احتشام الحق خان نے ضلع راجن پور میں قائم لٹریسی کے تمام اداروں کا تفصیلی تعارف کروایا ۔

اور بتایا کہ ضلع راجن پور میں شرح خواندگی میں اضافہ کیلیے تمام ادارے اپنا اپنا کردار بھر پور انداز سے ادا کر رھے ھیں

NCHD کے نمائندگان نے نان فارمل سسٹم پر بریفیگ دی اور Alight Pakistan کے نمائندوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے معاہدے کے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔

بعد ازاں لٹریسی آفس سے مچھی درہ راجن پور اور وہاں سے غزالی موڑ راجن پور تک آگاہی واک کی گئ ، اور راستے میں آنے والے تمام لوگوں کو لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات اور تعلیم کے بارے میں آگاہی دی۔

حکومتی ھدایات کے پیشِ نظر تقریب اور واک میں واک

covid-19 کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھا گیا

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی زیر صدارت سکول کھولنے بارے اجلاس منعقد ہوا۔

اس دوران انہوں نے چیف ایگزیکٹیو

  آفیسرڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجن پور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت پنجاب کی جاری کردہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

کلاسز میں فیس ماسک،سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے احتیاط لازم ہے ۔

سکولوں کی صفائی ،ستھرائی کو پہلے سے یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالب علموں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو، چیف آفیسر تعلیم مسعود ندیم

اور سول ڈیفنس آفیسر موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ 21ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے دوران کام

  کرنے والی ٹیموں کی بہتر اور جدید انداز میں تربیت کی جائے ۔

بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جائے۔ہمارا مشن معاشرہ کو پولیو سے پاک بنانا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کی جاری

تربیتی ورکشاپس کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

پولیومہم کے دوران ٹیموں کی سخت چیکنگ کی جائے ۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

(وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے

حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔

سائلین کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

ان باتیں انہوں نے اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی افسران سائلین کے مسائل فوری حل کریں

اور اس ضمن میں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔

روائتی لا پرواہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے سائلین کی شکایات کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ

دریائے سندھ میں  کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کے بہاﺅ اور مقدار میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن امداد کی جا رہی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،لائیو اسٹاک ، صحت اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

حکومت پنجاب امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اسلم نے تازہ ترین صورت حال بارے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ ،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی ،حافظ ممتاز احمد اور دیگر موجود تھے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

 اسسٹنٹ کمشنر جامپور طلحہ سعید ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ سے خطاب کر رھے ھیں

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: جام پور

( آفتاب نواز مستوئی )

اسسٹنٹ کمشنر جام پور طلحہ سعید نے کہا ھے کہ تحصیل جام پور میں سرکاری و غیر سرکاری املاک

پر ناجائز قابضین تجاوزات کنندگان اور غیر قانونی غیر منظورشدہ ھاوسنگ اسکیموں اور کالونیوں کے مالکان کے

خلاف حکومت پنجاب کی ھدایات اور قانون کی روشنی میں فوری کاروائی شروع کر کے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے

وہ ریونیو افسران کی میٹگ کے شرکاء سے خطاب کر رھے تھے

جسمیں تحصیلدار سید ھارون بخاری سپرینٹنڈنٹ جاوید خان رند آفس قانون گو سعید احمد قریشی اور تحصیل بھر کے ریونیو افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ

بطور پاکستانی شہری اور سرکاری ملازم ھمارے فرائض منصبی میں شامل ھے کہ

ھم لوگوں کی ذاتی املاک اور سرکاری املاک کی حفاظت کریں کوئی جتنا بھی با اثر کیوں نہ ھو

قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسے کسی صورت معاف نہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والے دونوں جہنمی ھیں یہ ببدے اور رب کا معاملہ جورشوت

اور کمیشن کے لالچ میں اپنی قبر بھر رھے ھیں وہ لوگ روز حشر خدا کے ھاں اپنا حساب خود سوچ لیں

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح طور پر وارننگ دیتے ھوئے کہاکہ

کسی کی ذاتی جائیداد یا سرکاری املاک کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ اور ریکارڈ میں گڑ بڑ کرنے

یا قبضہ مافیاء سے گٹھ جوڑ کرنے والے اھلکارجرم ثابت ھونے پر خود کو ملازمت سے بر طرف سمجھیں

اور جیل جانے کو تیار رھیں انہوں نے یہ بھی ھدایت کی حالیہ سیلاب کے دوران ھونے والے فصلات کے نقصان کا سروے ایمانداری سے کیا جائے

اس سلسلے میں مکمل غیر جانبداری اور احتیاط سے رہورٹس تیار کی جائیں اس موقع پر تحصیلدار سید ھارون بخاری نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کر کارکردگی پر بریفنگ دی

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر جام پور جو کہ میونسپل کمیٹی جام پور کے ایڈمنسٹریٹر بھی ھیں صدر بار ایسوسی ایشن ملک گل شیر ڈھانڈلہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ

بلدیہ جام پور کے وسائل بہت کم اور مسائل بہت زیادہ ھیں تاھم ان کی کوشش ھو گی کہ جس قدر ممکن ھو سکا شہر میں صحت صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا

انہوں نے وفد کو یقین دھانی کروائی کے احاطہ کچہری سے بارش کا پانی راتوں رات نکال دیا جائے گا

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شہر میں بجلی کے بوسیدہ کھمبے اور بوسیدہ وائرنگ کی تبدیلی ان کی اولین ترجیح ھے دریں اثنا ء شہر کے تمام روڈز پر شہریوں اور تاجروں کے تعاون سے شجر کاری کی جائے گی

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے بند دس میں سے پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا ا نتظام بلدیہ نے سنبھال لیا ھے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں چالو کر دئے جائیں گے

جبکہ باقی پانچ بھی آئندہ دس پندرہ روز میں ضروری مرمت کے بعد چالو کر دئیے جائیں گے

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

 

: جام پور۔

پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علی رضا خان دریشک ضلعی صدر خواتین ونگ جام رقیہ بی بی

اور جام غلام علی بستی گڈن میں تقریب سے خطاب کر رھے ھیں۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

: جام پور

( وقائع نگار )

تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر علی رضا خان دریشک نے کہا ھے کہ

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دھلیز پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رھی ھے

بستی گڈن میں پی ٹی آئی وومن ونگ کی ضلعی صدر جام رقیہ بی بی گڈن کو مبارکباد دینے کے موقع پر

اپنے اعزاز میں منعقدہ ٹی پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے انہوں نے کہ

موجودہ دور حکومت میں وسائل کارخ جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا گیا ھے

اور جنوبی پنجاب کا الگ سیکریٹریٹ بنا کر دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف دیا گیا ھے

اور یہ سیکریٹریٹ مزید فعال اور بہتر ھو گا علی رضا خان دریشک نے کہا کہ

عوام کی اقتدار میں شراکت کو یقینی بنانے کیلیے پی ٹی آئی نے اپنا ایک اور وعدہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کا اعلان کر کے

پورا کر دیا ھے اور اس پر نہایت تیزی سے کام شروع ھے حلقہ بندیاں مکمل ھوتے ھی شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا

کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور بلدیاتی اداروں میں اپنی بھر پور شرکت یقینی بنائیں

انہوں نے ماضی میں عدم رابطہ کی معزرت کرتے ھوئے کہا کہ اب وہ مستقل طور پر جام پور میں ھی رھیں گے

اپنے ناراض دوستوں کو منانے کے علاوہ نئے دوستوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے

جام رقیہ بی بی کو وومن ونگ کا ضلعی صدر منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ھوِے انہوں نے کہا کہ

ھمیں دلی خوشی ھے کہ ھماری انتھک اور مخلص ورکر بہن آج اس مقام پر پہنچی ھیں

ان شا اللہ ان کی قیادت میں ضلع بھر میں وومن ونگ مزید فعال اور مضبوط ھوگا

علی رضا خان دریشک نے یقین دھانی کرائی کہ رقیہ بی بی کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو

ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا

بلدیاتی اداروں کے امیدواروں کی نامزدگی کے بارے میں وضاحت کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ سردار جعفر خان لغاری ایم این اے اور ان کے والد سردار نصر اللہ خان دریشک ایم این اے جو بھی مشترکہ فیصلہ کریں گے

ھم سب اور دریشک گروپ اسکی مکمل پاسداری کریں گے

اس موقع پر جام غلام علی گڈن اور جام رقیہ بی بی گڈن نے اپنے اپنے خطاب میں علاقے کے مسائل کی نشاندھی

کے علاوہ بیرسٹر علی رضا خان دریشک اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

تقریب میں سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور محمد رند انصاف ویلفئیر ونگ جنوبی پنجاب کے

جنرل سیکریٹری مرزا عبدالکریم خان گگن ۔

پی ٹی آئی کے سٹی صدر مخدوم سعد اللہ قریشی ۔حافظ فاروق اکبر خان پتافی ۔جام غلام یسین گڈن ۔جام ثمن گڈن ۔

ملک مشتاق رسول ارائیں مرید حسین لنگاہ ۔ملک غلام عباس ارائیں کے

علاوہ عمائدین علاقہ اور سابق کونسلر ز نے بھی شرکت کی۔

%d bloggers like this: