اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رحیم یار خان کی خبریں

رحیم یار خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

رحیم یار خان

گلوکارہ مہناز بانو نے کہا ہے کہ آواز قدرت کا عطیہ ہے.

ریاضیت سے موسیقی میں نکھار، کشش، اور پختگی پیدا ہوتی ہے.

میرے سب سے بڑے معاون اور پروموٹر میرے میاں عمران کبیر ہیں.

استاد رفیق ساحل سے بھی میں نے بہت کچھ سیکھا ہے.بڑے شفیق انسان ہیں.

ساونڈ سسٹم پر پابندی نے فنکاروں گلوکاروں کے چولھے ٹھنڈے کر دیئے ہیں.

بہت سارے ایسےغریب فنکار جن کا گزر بسر ہی پروگراموں پر تھا وہ تنگ دستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جھٹلانے سے رشتوں کی سچائی ختم نہیں ہو جاتی.

احساس کمتری کا شکار لوگ ایسا کرتے ہیں.

مجھے اپنے محنت کش قبیلے سے تعلق پر فخر ہے.

سرائیکی گلوکاری میں خواتین کے لیے بڑا سکوپ موجود ہے م

گر سچ یہ ہے کہ خواتین مطلوبہ محنت اور ریاضیت نہیں کرتیں.

کسی بھی شعبے میں مقام پانے کے لیے مسلسل لگن کے ساتھ محنت ضروری ہے۔

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

.
رحیم یار خان

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کرنل (ر)عبدالجبار عباسی نے خطہ

سرائیکستان ضلع رحیم یار خان سے آئے ہوئے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا

اور اپنی جماعت کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کے اعزاز میں کراچی میں دیئے جانے والے

ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

افواج پاکستان اور عوام پاکستان کی ایمانی طاقت، جذبہ حب الوطنی اور ماں دھرتی سے

عشق ایک بڑی طاقت ہے.6ستمبر جذبوں کے امتحانِ وفا کا دن ہے.

جسے یوم دفاع پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے. پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے.

اس ایمان کی مضبوطی اور استحکام کے لیے صوبہ سرائیکستان کا قیام ضروری ہے.

استحکام پاکستان میں سرائیکی وسیب اور مملکت خداداد ریاست بہاول پور کے تاریخی کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.

صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے سرائیکی قومی اتحاد دوسری برادر جماعتوں

اور تنظیموں کے ساتھ مل کر پرامن جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے.

حکمران وعدے کے مطابق صوبہ سرائیکستان قائم کریں.

اس موقع پر موجود وائس چیئرمین مھر شفیق احمد نے کہا کہ

ٹکڑوں میں بٹے ہوئے سول سیکرٹریٹ کی چونسی سے کام نہیں چلے گا.

قوموں کو متحد رکھنے کے لیے انصاف سے کام لینا پڑتا ہے.

انہیں حقوق دینے پڑتے ہیں. حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ

سرائیکی جماعتوں کو اپنی اپنی اصلاح اور درست سیاسی سمت اختیار کرنی ہوگی.

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ وغیرہ کا پوچھڑ پکڑنے والے

اور ان جماعتوں کی بی ٹیم کا کردار ادا کرنے والے قوم کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں.

اس موقع پر مخدوم محمد اکبر شاہ، جاوید آرائیں،

سعید احمد خان کھوسہ، قاری محمد حنیف، ارشاد احمد کھوکھر وغیرہ بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: