مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوات میں سیلاب کا خدشہ، تمام ہوٹلز بند، ملک بھر کے سیاحوں کو نکال دیا گیا

رانیال کے مقام پرسوات بشام روڈ کا کچھ حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا

سوات میں سیلاب کا خدشہ، تمام ہوٹلز بند، ملک بھر کے سیاحوں کو نکال دیا گیا

سوات :

دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں اضافے سے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈویژن بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہوٹلوں کو سیاحوں سے خالی کراکر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام ہوٹلزبند کر دیے گئے جبکہ ملک بھر کے سیاحوں کو نکال دیا گیا اور واپس نہ آنے کی ہدایت کردی ہے۔

رانیال کے مقام پرسوات بشام روڈ کا کچھ حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد یاں خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں تین روز سے جاری بارش نے تباہی مچادی ہے، سوات، بونیر اورمانسہرہ میں مختلف واقعات کے دوران اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

بونیرمیں گھرپرپہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ شانگلہ اوربونیر رابطہ پل سیلاب کی نذرہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ندیوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے قراقرم ہائی وے شانگ اور دیگر مقامات سے بلاک ہوگئی تھی،

بارشوں سے اباسین خطے میں بھی معمولات زندگی متاثر ہوئے اور علاقے میں 8 گھنٹے سے زائد وقت تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

%d bloggers like this: