مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا

سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، تعمیراتی صنعتوں کو فائدہ

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری،

سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا،

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت، منتقلی پر وصول کیا جاتا ہے۔

کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

%d bloggers like this: