مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پر وفاق کے قبضے کا خواب: پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں مظاہرے

کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش کیخلاف گھنٹا گھر چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی.

پاکستان پیپلزپارٹی کے تحت کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے خورشید جونیجو کی زیر قیادت میں جناح باغ چوک پر کیمپ لگا کر احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے میں پیپلز پارٹی میئر خیر محمد شیخ سمیت مقامی رہنماؤں کے علاوہ مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیز، سندھ کی وحدت پر حملے، مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پورا سندھ سراپاء احتجاج ہے کراچی پر کسی طرح کا وفاقی کنٹرول قبول نہیں کیا جائے گا سندھ حکومت پر عوام نے ووٹس دے کر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے پیپلزپارٹی ہر قیمت پر 18 ویں ترمیم اور سندھ کی وحدت کی حفاظت کرے گی

جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کے رویوں کیخلاف احتجاج ریلی نکالی گئی,مظاہرین نے کراچی کو سندھ سے الگ کرنے والی امکانی سازش کی مخالفت کردی.

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی سینکڑوں کارکنان کی جانب سے سندھ کے وفاقی حکومت کی زیادتیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش کیخلاف گھنٹا گھر چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی.

پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کی کال پر پیپلز پارٹی ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی جانب سے ضلعی صدر گل محمد جکھرانی، ضلعی جنرل سیکریٹری الطاف احمد کھوسہ اور دیگر کی قیادت میں گھنٹا چوک پر کیمپ لگا کر احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی جبکہ دھرنے میں شریک سینکڑوں جیالوں اور جیالیوں نے شرکت کر کے سلیکٹیڈ وفاقی حکومت نامنظور، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرو، سندھ کے خلاف سازشیں بند کریں کی زوردار نعرے بازی بھی کی گئی، اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنا کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا پہلے کی طرح سندھ کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، سندھ کی عوام اپنی دھرتی کی حفاظت کرنا جانتی ہے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وفاقی حکومت نے دو سالوں میں جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے جا سکے ہیں، ملک مہنگائی عروج پر ہے اور سندھ میں جان بوجھ کر 15 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ایسی زیادتیاں برداشت سے باہر ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے بصورت دیگر ہمارہ یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا.

احتجاجی ریلی پیپلز سیکریٹریٹ سے شروع ہوئی جو پریس کلب تک اختتام پذیر ہوگئی,ریلی میں پیپلزیوتھ ونگ کے رہنماؤں سمیت لیڈیز ونگ کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی,مظاہرین نے بینرز پارٹی جھنڈے اٹھائے وفاقی حکومت کیخلاف فلک شگاف نعرے بازی کی,پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر لیاقت لاشاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی امکانی سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے صوبہ سندھ ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے سندھ کو تقسیم کرنا غیرملکی ایجنڈا ہے جس کی ہمیشہ مخالت کرتے رہے گے انہوں کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اب وفاق عوام پر بڑہتی مہنگائی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جیسی پریشانیاں مسلط کر رکھی ہیں ہم وفاق کی ذیادتیوں کو اور 18ویں ترمیم پر ہر محاظ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے….

کراچی پر وفاق کے قبضے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ضلعی صدر ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ جنرل سیکریٹری خرم کریم سومرو نائب صدر پیر عاقب سجاد جان شیر آمین لاکو میر حسن ملاح جمن کہیر رضا خاصخیلی پپن بھٹی گلزار بھٹی یوسز چیئرمین وائس چیئرمین و دیگر عہدیداروں کی قیادت میں سجاول چوک پر احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پہلی بار پورے ضلع سےلوگ جمع ہوئے احتجاج کا وقت دس بجے کا تھا لیکن عوام نو بجے سے پہنچنا شروع ہو گئ اور عوام نے وفاق کو یہ پیغام دیا کہ سندھ ہے تو ہم ہیں اس احتجاج میں شہر کی سول سوسائٹی تاجر تنظیموں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی ٹنڈو محمد خان نے اک بہت بڑا عوامی اجتماع کرنے میں مکمل کامیاب رہے

%d bloggers like this: