اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں یکم سے دسویں محرم تک 1358 جلوس اور 4641 مجالس منعقد ہوں گی

جن میں 199 جلوس اور 603 مجالس کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے

چاروں اضلاع میں 42 فلیش اور 94 ٹربل سپاٹ ڈیکلیئر کردئیے گئے ہیں.حساس مجالس اور جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

کمشنر ساجد ظفر ڈال اور آر پی او عمران احمر نے حکمت عملی مرتب کرلی

کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈی پی او اختر فاروق موجود تھے.
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ماسک کے بغیر داخلے اور شرکت پر پابندی ہوگی۔

حساس مجالس اور جلوسوں کی خفیہ کیمروں کے ساتھ آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ل

اوڈ سپیکر ایکٹ اور بیانات میں اشتعال انگیزی پر بلا امتیاز سخت کارروائی ہوگی۔
آر پی او عمران احمر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں پنجاب پولیس کاسکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

ہے۔امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا.جلوس کے روٹس اور مجالس کے اوقات پر پابندی کرائی جائے گی۔

حساس مجالس اور جلوس کے گرد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے۔ہوٹلز،سرائے،

زیر تعمیر اور بند عمارتوں کی سرچنگ سویپنگ کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈی پی او اختر فاروق نے تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 228 جلوس اور 932 مجالس منعقد ہوں گی۔

تین فلیش پوائنٹ اور 13 ٹربل سپاٹ قرار دئیے گئے ہیں

اسی طرح ضلع لیہ میں 12 فلیش پوائنٹ،چار ٹربل سپاٹ،ضلع مظفر گڑھ میں 546 جلوس اور 1240 مجالس،16

فلیش پوائنٹ،17 ٹربل سپاٹ اور ضلع راجنپور میں 217 جلوس اور 535 مجالس منعقد ہوں گی

جن میں 9 فلیش پوائنٹ قرار دئیے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی اور رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران کی فیلڈ ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابدحسین نے بتایاکہ فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ اور کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ضلع میں 53ٹیمیں کام کر رہی ہیں

اور فیلڈ میں پانچ ایڈوائزری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں. محکمہ کی تین ٹیمیں مستعد ہیں اور کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر مشاورتی خدمات فراہم کررہی ہیں. فیلڈ سٹاف کی کارکردگی

کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیاجاتاہے. پل کراڑی والا کوٹ چھٹہ اور چوٹی میں قائم کاٹن ایڈوائزری کیمپ میں زراعت انسپکٹر محمد قربان،

تونسہ میں زراعت آفیسر علینہ شہزادی نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے رہنمائی دی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ نے

تونسہ اور زراعت انسپکٹر حافظ اللہ یار نے کالا میں کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاوٹنگ کی.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخا ن میں پولیو مہم کے دوسرے روز مزید 206382بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے.

دو روز کے دوران 416586 بچوں کو حفاظتی ویکسین دی گئی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو مانیٹر کیاجائے

اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کو چیک کیا جائے. پانچ سال تک کے ہر بچہ کو حفاظتی قطرے پلا کر نوجوان نسل کو صحت مند بنایاجا سکتاہے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ مہم کے دوسرے روز 5414نئے بچوں کو تلاش کر کے قطرے پلائے گئے.

پہلے روز انکاری بارہ بچوں کو بھی حفاظتی ویکسین پلا دی گئی. دوسرے روز 747خانہ بدوش بچوں کوبھی قطرے پلائے گئے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے محرم روٹ اور پولیو ٹیموں کو چیک کیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت کے ہمراہ محرم روٹ کو چیک کیا.

سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے غوث آباد جھوک اترا اور دیگر مقامات پر پولیو ٹیموں کے ساتھ خانہ بدوش بستیوں کو بھی چیک کیا.

انہوں نے کوٹ چھٹہ میں محرم روٹ کابھی جائز ہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے اپنے آفس میں پولیو مہم کے دوسرے روز جائزہ اجلاس طلب کیا.

انہوں نے بتایاکہ تحصیل میں 56768بچو ں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے محرم الحرام کے انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کر دیاہے.

پولیٹیکل اسسٹنٹ تحصیل کوہ سلیمان میں انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 14علماء اور ذاکرین کے بیانات پر پابندی عائد کر دی ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علماؤ ذاکرین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں محمد مظہر الحق قاسمی، قاری نذیر احمد، حاجی یار محمد،انور حیدر، مفتی عبدالرحمان خالد، قاری عنایت اللہ،

قاری رفیق احمد، غلام فرید طیب، عبدالمتین، قاری سعید احمد، علامہ شاہد حسین قمی، سجاد حسین المعروف خمینی،

مظہر حسین اور ماسٹر غلام رضا شامل ہیں. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے 25علماء اور ذاکرین کے ضلع ڈیرہ غازیخان کی ریونیو حدود میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے

ان میں مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا علی معاویہ بھائی بھائی، شہادت علی طاہر، مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا خلیل احمد سراج، مولانا مسرور نواز جھنگوی، اللہ نواز سرکانی، مفتی سعید
4
ارشد الحسینی، مولانا عمر حیدر حیدری، مولانا کفایت حسین نقوی، مولانا تاج ثاقب، مولانا نعمان ضیا ء فاروقی، عبدالحمید چشتی، شوکت علی سیالوجی، مولانا یوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکار،

علامہ ساجد علی نقوی، علامہ حامد علی موسوی، جعفر جتوئی، قاضی شاہ مردان، مولانا محمد حسین ڈھکو، ذاکر مداح حسین شاہ، علامہ غضنفر عباس تونسوی، علامہ شہنشاہ نقوی،

غیور صابر اور ڈاکٹر نزاکت عباس شامل ہیں.
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے محرم الحرام کے دوران قواعد و ضوابط اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تھانہ سطح کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے ضلع موجود اٹھارہ تھانو ں کی سطح پر تشکیل کردہ کمیٹیوں میں ریونیو عملہ کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے نمائندوں کو شامل کیا ہے.

محرم الحرام کے دوران انتظامات یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمو ں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر کے مراسلہ میں تمام محکموں کو بروقت انتظامات مکمل کر کے سر ٹیفکیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے عاشورہ محرم کے دوران موبائل فون سروس کی معطلی پر متبادل انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں.

این ٹی سی، پی ٹی سی ایل اور دیگر محکموں کو ایمرجنسی نمبر اور لائن کی تنصیب کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیاہے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے پٹوار خانہ پرانا جی ٹی ایس چوک پر کھلی کچہری لگائی.

محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی شکایات سننے کے ساتھ ساتھ حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے. اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ

محکمہ ریونیو میں بدعنوانی اور بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی. عوام کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے.

شکایات کا بروقت ازالہ کیاجائے گا. تحصیل ڈیرہ غازیخان کے ریونیو عملہ کو ہدایات جاری کر دی ہے

انہوں نے کہاکہ کرپشن کے ثبوت پر وہ متعلقہ عملہ کے خلاف خود مقدمات درج کر ائیں گے

اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کا اجلاس 20اگست کو دس بجے دن ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو گا

جس میں ڈویژن بھر کے اراکین اسمبلی اور ڈویژنل امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے اراکین اور افسران شریک ہوں گے.

یہ بات کمشنر آفس کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں چائلڈ لیبر پر تھانہ سول لائنز میں تین مقدمات درج کرا دیئے گئے. یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہد حمید لغاری نے پولیس سکواڈ کے ہمراہ کی. انہوں نے بتایا کہ

سیکرٹری لیبر ریسورس پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر میں ورکشاپس، پٹرول پمپ، بھٹوں اور صنعتی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کا آغاز کردیاگیاہے.

پانچ سال سے چودہ سال تک کے بچوں سے محنت مزدوری کرانا چائلڈ لیبر کے زمرے میں آتاہے.

قانون کی خلاف ورزی پر دکانداروں اور ورکشاپ مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر محمد اسحاق کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ذیشان احمد اور غلام قادر نے مقامی بس

سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی انہوں نے کہاکہ

دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں

تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے.

%d bloggers like this: