مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
۔(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون ۔نے کہا ہے کہ اسلام رواداری ، امن بھائی چارے ، برداشت اور ہم آہنگی کا درس دیتا ہے

اور ہمیں دین کے اصولوں کے مطابق امن اور اتحاد کے فروغ کے لیے دن رات کام کر نا چاہئیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے

یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں گورنمنٹ سٹی ہائی سکول کے ہال میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈی پی او قدوس بیگ، ضلع کی پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سب ڈویڑنل پولیس آفیسرز،

مختلف مکاتب فکر کے جید علماءکرام ،ضلعی و ڈویڑنل امن کمیٹی اور بین المذاہب کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا مثالی ہے

اور ہم سب کو اسی سپرٹ کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے کام کو جاری و ساری رکھنا ہے۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

علماءکرام منبر اور محراب سے امن کے درس کو عام کریں اور لوگوں کو محبت اخوت ، روادری اور انسانیت کی ترغیب دیں اور یہی دین کی اصل روح ہے کہ

لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹیں اور دوسروں کی بھلائی کے کام کریں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

محرم الحرام میں ملک دشمن اور شرپسند عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور علماءکرام اور عوام اپنی صفوں میں ایسے عناصر کو نہ گھسنے دیں اور ان کی فوری نشاندہی کریں ۔۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ محرم کے لیے انتظامات کو ہر سطح پر مکمل کر لیا ہے

اور امن کو برقرار رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گاضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عاشورہ محرم کے امور پر انتظامی اقدامات اور تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران اور علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے امن اور رواداری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اجلاس میں انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

واپڈا رہنما عبدالصمد جوئیہ آل پاکستان واپڈا ہاییڈرو الیکڑک ورکرز سینٹرل یونین بہاولنگر کے چیئرمین منتخب،

عوامی سماجی حلقوں کی مبارکباد عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مفاد اور مشکلات کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے . عبدالشکور رحمانی ،

محمد نصراللہ خان ، محمد گلزار ودیگر نے عبدالصمد جوئیہ کو ایک بار پھر کامیابی اور چئیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

انکا سابقہ ادوار میں ملازمین کے مسائل اور مشکلات میں قائدانہ کردار کسی سے مخفی نہیں مستقبل میں بھی وہ چھوٹے ملازمین کے بنیادی معاملات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

عبدالصمد جوئیہ عوام الناس میں بھی اچھا مقام رکھتے ہیں اسی لئے انہیں واپڈا اور عوام کے مابین رابطہ کار کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا.

لاک ڈاون میں واپڈا ملازمین نے جس طرح عوام کو سروس فراہم کی کسی سے مخفی نہیں نومنتخب چئیرمین ہمہ وقت بجلی کی فراہمی، ترسیل میں ملازمین اور عوام سے رابطے میں رہتے ہیں


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام کا اجلاس،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ اجلاس میں شرکت،

بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور، محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر اور ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت سٹی ہائی سکول بہاولنگر کے ایگزیمینیشن ہال میں علمائے کرام و ضلعی امن کمیٹی کے

ممبران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلع بھرکے ڈی ایس پیز،سپیشل برانچ اورسیکیورٹی ایجنسیزکے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شریک علمائے کرام اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کوفروغ دیتے ہوئے

محرم الحرام کے قیام کو پرامن بنانے کے لیے مثبت کردار اداکرنے اورپولیس و انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں امن کے قیام میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور علمائے کرام کا کردار قابل تعریف ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے شرکاء اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بہاولنگر پولیس محرام الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کو اپنا اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )

تھانہ صدر چشتیاں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،مجرم اشتہاری و شراب فروش سمیت ٹارگٹ افینڈرز گرفتار، بھاری مقدار میں شراب بر آمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلعی پولیس کا کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر چشتیاں انسپکٹرجاوید اختر کی سر براہی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ شہباز احمد ASI نے کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری و شراب فروش ملزم جہانگیر عرف کبوتری کو

جھبیل پورہ سے گرفتار کر کے 120 لیٹر شراب معہ آلات کشیدگی چالو بھٹی و لاہن بر آمد کر لیا،مقدمہ کا اندراج کر کے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں میں ٹارگٹ افنڈر ز محمد امین ولد محمد دین سکنہ12گجیانی اور محمد عرفان ولد غلام قادر سکنہ 101 فتح کو گرفتا ر کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

ڈی پی اوبھاولنگر قدوس بیگ نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: