اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

ڈپٹی کمشنرمحمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہآج ہم آزاد ملک کی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ 73برس قبل لاکھوں قربانیوں اور شہادتوں کی تاریخ سے اس خوبصورت وطن پاکستان کی

بنیادوں کو سینچا گیا یہ مرحلہ کوئی آسان نہیں تھا اقبال کے خواب کو قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم مدبرانہ قیادت نے برصغیر کے مسلمانو ں کو یکجان کردیا

اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔یہ بات انہوں نے آج بلدیہ بہاول نگر کے لان میں یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں

ڈی پی اوقدوس بیگ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنرمنور حسین مگسی،سرکاری افسران،اساتذہ،طلباء و طالبات اور دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے یہ خطہ ہماری پناہ گاہ، ہمارے آنی والی نسلوں کا روشن مستقبل اورہماری امیدوں کا ستارہ اور مرکزو محور ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ارض پاک کے لہلہاتے کھیت،سونا اگلتے کھلیانوں بلند و بالا پہاڑوں، دریاؤں خوشبوؤں سے معطر وادیوں اور دلفریب موسموں کی بہار کے رنگ اللہ پاک کی نعمتیں ہیں

جن سے ہم مالا مال ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم قوم نے ہر مشکل کا سامنا جواں مردی اوراستقلال سے کیا اور ہرمیدان میں سرخرو ہو کر کامیاب ہونااللہ کا احسان ہے

اور قومی وحدت،محبت،اتفاق و بھائی چارہ ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔شعیب خان جدون نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم نے اس کی سمت کا تعین کر دیا تھا

اب ہم سب کا فرضں ہے کہ اس ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خود کو تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر صرف پاکستان کی خاطر سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر شہری درخت لگائے اور انکی آبیاری و حفاظت بھی کرے۔۔

تقریب میں ملی نغمے،ٹیبلوز اورڈی پی ایس اور دیگر سکولز کے بچوں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین سے بہت داد سمیٹی۔۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرشعیب خان جدون،

ڈی پی اوقدوس بیگ نے پرچم کشائی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ انہوں نے بلدیہ کے سبزہ زار میں پودے بھی لگائے۔

تقریب میں ملک کے استحکام اور ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ڈی پی اوقدوس بیگ کی قیادت میں بلدیہ لان سے ستلج پارک

چوک تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی ریلی بھی نکالی گئی۔یوم آزادی پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون اور ڈی پی او قدوس بیگ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے

مقامی قبرستان میں شہداء کی قبروں پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ یوم آزادی پر ڈپٹی کمشنرشعیب جدون اور ڈی پی اوقدوس بیگ نے ڈسڑکٹ جیل کا بھی دورہ کیا

اور جیل میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے اسیران میں مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کیے۔ بعدازاں انہوں نے ضلعی ہسپتال میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی

جس میں اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد،سی ای او ڈاکٹر شاہد سلیم،ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی،ڈاکٹرز،ہیلتھ سٹاف اور محکمہ صحت کے عملہ نے شرکت کی اس موقع ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او قدوس بیگ نے کیک کاٹا

اور مختلف واردز میں مریضوں کو تحائف اور یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہسپتال کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ

کورونا وبا میں ڈاکٹرز،پیرامیڈکس،سٹاف اور تمام طبی عملے نے فرنٹ لائن پر مقابلہ کیا ہے اور اس پر یہ ہیروز مبارکباد اور تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید براں انہوں نے دارالامان کا بھی دورہ کیا اور یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اوردارالامان میں خواتین میں پھل،مٹھائی اور گفٹس بھی تقسیم کئے۔


بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل

حکومت پنجاب نے گزشتہ مالی سال میں سرکاری واجبات اور ریونیو ٹارگٹس کی وصولیوں میں اعلی کارکردگی

انتھک محنت اور بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد شعیب خان جدون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کو

ایچیومنٹ سرٹیفیکیٹس سے نوازا ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور کے دربار ہال میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں سرٹیفیکیٹ ایوارڈ کئے گئے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی پوسٹنگ سے قبل ضلع بہاول نگر ریونیو اور سرکاری واجبات کی کلیکشن میں 32ویں نمبر تھا

لیکن ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد اوران کی تمام ریونیو افسران کی ٹیم نے جانفشانی اور کورونا کے خطرات کے

باوجود جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری فرائض ایمانداری ، خلوص اور نیک نیتی اور فرض شناسی سے ادا کرتے ہوئے ضلع بہاول نگر نے صوبہ بھر میں آبیانہ کی وصولی میں دوسری

پوزیشن اور زرعی اِنکم ٹیکس کی ریکوری میں پانچوی پوزیشن حاصل کی ہے اور سرکاری خزانے میں ضلع بھر سے ڈیڑھ ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا ہے۔

ضلع بہاول نگر کی تحصیل فورٹ عباس کے اسسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چشتی کو بھی ریونیو وصولیوں میں ٹاپ ٹین اسسٹنٹ کمشنرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: