مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں جشن آزادی کا دن قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ڈویژن اور ضلع کی مرکزی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی۔

آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور نو بجے پرچم کشائی کی گئی۔

قومی ترانہ بجایاگیا۔پنجاب پولیس،بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی کے دستوں نے سلامی دی۔

ملک اور قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی.موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او طاہر فاروق،

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،

ترجمان پنجاب حکومت حاجی اللہ بخش کورائی کے علاوہ افسران،بوائز سکاؤٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر مرزا ظفر اقبال،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی،

سیکرٹری جنرل مجاہد ملک اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

پاکستان ایسے معرض وجود میں نہیں آیا،بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کی جائے۔

انشاء اللہ وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیریوں کو بھی آزادی نصیب ہوگی. مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے ہم سب آج کے دن عہد کرتے ہیں۔پاکستان کا ہر شہری انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کیا جائیگا۔حکومت نے ملک کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے دس ارب پودے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

سول سوسائٹی بھی اپنے حصہ کا کم سے کم ایک پودا ضرور لگائے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پاکستان آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا

وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے


ڈیرہ غازیخان

سیشن کورٹ ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور شجرکاری کی تقریب ہوئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید اور دیگر موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید نے

پرچم کشائی کی۔ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ایڈوائزر صوبائی محتسب ملک احمد بخش بھاپا، پروفیسر ایوب فاروقی،

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات شہباز بخاری، صدر بار سردار نسیم خان کھوسہ، سیکریٹری بار محمد بلال بوہر،

سینئر سول جج ندیم عباس ساقی، سول ججز شوکت علی، جنید اقبال جوئیہ سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ سید گل عباس اور دیگر ججز صاحبان اورسول سوسائٹی کے نمائندے شریک تھے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاذب سعید اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے،

نوجوان نسل وطن عزیز کے دفاع کیلئے کام کرے۔ پرچم کشائی کے بعد شجر کاری کی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور دیگر نے پودے لگائے،ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی


ڈیرہ غازیخان

”پلانٹ فار پاکستان”کے تحت سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں شجرکاری کی گئی۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے نیم،بکائن،امرود،سکھ چین،پلکن اور مختلف اقسام کے 70 سے زائد پودے لگائے.

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکس میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر پودے کی دیکھ بھال کرکے اسے تناور درخت بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم کی بلین ٹری سونامی کی تکمیل سے ملک میں سرسبز انقلاب آئے گا جس سے کرہ ارض کے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا۔

اس موقع پر وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،

چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ڈی ایف او ڈاکٹر فضل الرحمان، محبوب حسین،ٹائیگر فورس کے جوان،

سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے پودے لگائے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے شرکاء میں کلین اینڈ گرین مہم کی کیپ بھی تقسیم کیں


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے دانش سکول کا دورہ کیا۔گرلز اور بوائز برانچ میں شجرکاری مہم کے تحت خوبصورت اور سایہ دار

”ٹرمینیلیا”کے پودے بھی لگائے اور شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔پرنسپل گرلز ونگ شبنم حسیب نے گرلز اور بوائز برانچ کے بارے میں بریفنگ دی.

کمشنرساجد ظفر ڈال نے کہا کہ دانش سکولز خاص مقصد کیلئے قائم کئے گئے نتائج اور کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی کہ

حکومت پنجاب نے غریب اور وسائل سے محروم طبقات کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے احسن اقدام کیا۔

دانش سکولز دیگر پبلک اور سرکاری سکولوں کے رول ماڈل ہیں۔ادارہ میں بچوں کی کردار سازی، خود اعتمادی اور جذبہ حب الوطنی کیلئے محنت کی جاتی ہے۔

نتائج سے اندازہ ہوا کہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں دانش سکول ڈیرہ غازی خا ن نے پنجاب کے دیگر اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ادارہ میں گرینری پر بھی بھرپور توجہ دی گئی ہے۔کمشنر نے وزیٹر بک پر بھی اپنے تاثرات قلمبند کئے.

پرنسپل شبنم حسیب نے کمشنر ساجد ظفر ڈال کو ادارہ کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور معائنہ کرایا انہوں نے بتایا کہ ادارہ کے بچوں نے لاہور بورڈ کے میٹرک

اور انٹرمیڈیٹ امتحانوں میں سوفیصد نتائج دئیے ہیں۔اس وقت ادارہ میں ایک ہزار سے زائد طلباء اور طالبات کوتعلیم،

رہائش،خوراک،میڈیکل،یونیفارم،سٹیشنری اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پرایڈمن آفیسر میجر (ر) محمد سرور فاروق اوردیگر موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کے تحت ڈی جی خان آرٹس کونسل میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقامی،بلوچی اور ملتان کے مرد و خواتین گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔

14 اگست تجدید عہد کا دن ہے۔ملک کو آج بھی 1947 کے جوش و جذبہ کی ضرورت ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات پر پابندی تھی

تاہم ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے آزادی کا جشن منایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے

اس کی قدر کی جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کرفیو کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی

اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی نعمت حاصل ہوگی۔میوزیکل کنسرٹ میں نبیل عباس،میرو صباح،شمیم انصاری،

خالق شمیم انصاری اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔قبائلی علاقہ بارتھی کے محمد خان نے” نڑ سر” کی مہارت دکھائی اور بلوچوں نے قبائلی تلوار رقص کا شاندار مظاہرہ کیا

محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دئیے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا رہے گا۔

میوزیکل کنسرٹ میں اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت،چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محبوب ثاقب،ریحانہ عنبرین اور مردوخواتین اور بچے موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

حاجی محمد حیات اختر نے کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر جنرل کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان کی چاروں تحصیلوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیاگیا.اسسٹنٹ کمشنر صدر راشد نعمت نے دارالامان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

اور مقیم خواتین اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی. سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور دیگر موجو دتھے. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ چھٹہ میں پرچم کشائی کی

اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد، مسلمانوں کی جدوجہد اور قربانی پر روشنی ڈالنے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہی دی.

اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کی بھی قیادت کی. انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی.

اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے تونسہ کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی. پرچم کشائی کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتالوں میں مریضوں اور لواحقین کو جشن آزادی کے موقع پر

مٹھائی بھی تقسیم کی.
تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے فورٹ منرو میں بھی جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا.

رسالدار خرم خان کھوسہ نے تقریب میں شرکت کی. گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس میں پرنسپل مسز طاہرہ انجم بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. وائس پرنسپل مسز عابدہ اعجاز اوردیگر نے پرچم کشائی کی.

سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مقررین نے تحریک پاکستان، قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی.

استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی. اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.

گورنمنٹ کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت بالترتیب نویدہ کوثر اورعنبرین بانو نے حاصل کی پرنسپل شاہدہ آفتاب نے پرچم کشائی کی اس موقع پر تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا

نظامت کے فرائض مسز بشری قریشی نے انجام دیئے. جشن آزادی اور شجرکاری مہم کے تحت محکمہ لیبر میں بھی تقریب کا انعقاد کیاگیا.

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ سیکرٹری لیبر ہیومن ریسورس پنجاب عامر جان اور ڈائریکٹر جنرل لیبر نثار فیصل چودھری کی ہدایت پر صنعتی اداروں میں شجرکاری کا سلسلہ

شروع کر دیاگیاہے او رحکومت کے بلین ٹری سونامی مہم کے تحت صنعتی ادارے بھر پور حصہ لے رہے ہیں.

انٹی کرپشن ڈیر ہ غازیخان ریجن میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا. ریجنل ڈائریکٹر حافظ احمد طارق اوردیگر نے قومی پرچم لہرایا.

ڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد اسحاق کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے بھی جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا.

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج ذیشان احمد اور غلام قادر نے موٹر سائیکل سواروں میں قومی پرچم تقسیم کیے.

ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات سے آگاہی دینے کے ساتھ ٹریفک قوانین کے بارے میں معلومات دی گئیں.

ذیشان احمد نے بتایا کہ جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے غازی میڈیکل کالج ڈیر ہ غازیخان میں جشن آزادی کی تقریب میں

مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی. کورونا وائرس اور دیگر ایام میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹراور نرسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا.

تقریب میں پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی، ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اقبال ثاقب،

ملک منور ثاقب، چیئرمین بیت المال محمد حسین نیازی، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان اوردیگر موجود تھے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز او رنرسز فرنٹ لائن سولجر ہیں قوم کو وباء سے بچانے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی گئیں

حکومت قومی ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے. زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہوگا.

ماسک گلوز کا استعمال کرنے کے ساتھ سماجی فاصلوں اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرامد کیا جائے.

گھر میں رہیں محفوظ رہیں کے سلوگن پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے. اس موقع پر میڈیکل کالج میں شجرکاری بھی کی گئی


ڈیرہ غازیخان

یوم آزادی کے موقع پر تقریب کاانعقاد پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کی شرکت کیک بھی کاٹا گیا

تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سکریٹری غلام مصطفی کھنڈوانے یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کاانعقادکیا

اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا

شرکاء نے ملکی سلامتی کے لیئے دعا کی شرکا ء میں سابق چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری،

نذرخان کھنڈوا،عمارامجدکھنڈوا،میر مرزاتالپور،خلیل احمد خان علیانی،

طارق علی خان کاکٹر،اے ڈی لغاری، رانانذیر،ملک غلام یا سین،

نور محمدرستمانی،محمد یاسرتالپور،ملک اسلم وٹو،ملک حفیظ وٹو ان کے علاوہ درجنوں معززین نے شرکت کی


ڈیرہ غازیخان

جشن آزادی پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ پہلے شاہین فٹبال کلب نے الہلال فٹبال کلب کو ایک گول سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں الہلال فٹبال کلب نے وکٹری فٹبال کلب کو چار گول سے

شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز الہلال فٹبال کلب اور شاہین فٹبال کلب کے درمیان جشن آزادی پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کے زیر انتظام میچ کھیلا گیا

جس میں شاہین فٹبال کلب نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی میچ کے ریفری شیر احمد، ثناء اللہ اور طارق کلیم تھے

ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ الہلال فٹبال کلب اور وکٹری فٹبال کلب کے درمیان کھیلاگیا جس میں الہلال فٹبال کلب نے وکٹری فٹبال کلب کو چار گول سے شکست دیتی

یہ بات سرپرست اعلیٰ ٹورنامنٹ اور صدر الہلال فٹبال کلب سردار محمود احمد خان کھتران نے

سیکرٹری ٹورنامنٹ صداقت علی قریشی کے ہمراہ بتائی انہوں نے مزید بتایا کہ

آج ٹورنامنٹ کا فائنل میچ الہلال فٹبال کلب اور شاہین فٹبال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی نشانی ہے اس عظیم نشانی کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سر سبز و شاداب بنائیں گے

اور اسکی ترقی کے لیے گرلز گائیڈ کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے تفصیلات کے مطابق گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر کلین اور گرین پاکستان کے سلوگن پر

عمل پیرا ہوتے ہوئے درجنوں پودے لگا کر منایا تقریب کی مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ تھیں گرلز گائیڈ فوزیہ یاسمین نے تقریب کا استقبالہ پیش کرتے ہوئے

قومی دن کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ گرلز گائیڈ ہر ہمیشہ کی طرح مثبت سر گرمیاں انجام دیتے رہیں گی

اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اس سلسلہ میں انہیں مختلف مقامات پر کیمپنگ کرتے ہوئے خددمات سر انجام دینے کے لیے انتظامیہ کے تعاون کی ضرورت ہے جس پر

ڈاکٹر شاہینہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی تقریب میں 73ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پودے بھی لگائے گئے

اس موقع پر ڈاکٹر شاہینہ، آسیہ پروین،سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف بشریٰ سعید، فوزیہ یاسمین،

فرحت بخاری،رومیسا، پی ٹی امجد نیاز عاربی، احمد علی قریشی، ملک عرفان، ملک طارق، ماہنور، تعظیم، مبشرہ، فلک ناز، رضیہ، امان، مہک تنویر،

زویہ غوری، آمنہ، زینت، سمین، مشل، و دیگر نے گرلز گائیڈ آفس مین پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے جھوک اترإ مسجد میں کھلی کچہری لگاٸ۔دوران کھلی کچہری ڈی پی او اختر فاروق نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ضلع بھر میں پولیس عوام کو ہر طرح کا

ریلیف دینے کیلیے احسن اقدام کر رہی ہےاسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے اور اسلام کی نظرمیں تمام لوگ بھاٸ بھاٸ ہیں۔اس لۓ ہم سب کو چاہیے کہ ہم امن،

سلامتی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لۓ مثالی کردار ادا کریں اچھا مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کو چاہیے دوسروں کے ساتھ حسن و سلوک اور درگزر کی دعوت کو عام کریں انتشار،

فساد اور اختلاف سے بچیں۔معاشرے کو نہ صرف مسلمانوں کےلۓ بلکہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لۓ خوشگوار بناٸیں

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ہر تھانہ میں 24 گھنٹے ساٸلین کی داررسی کرتے ہوۓ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

میری ہدایت پر پولیس چھوٹے سے معمولی جھگڑوں کو بڑی دشمنیوں کے بننے سے پہلے انکی آپس میں مسجدوں میں جا کر صلح کرا رہی ہے

ہمارا یہاں آنے کا مقصد گھر گھر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

%d bloggers like this: