مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خطبہ حج وعرفۃ اردوسمیت دس زبانوں میں سنئے

سعودی عرب کی حکومت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر امسال بھی خطبہ حج و عرفۃ اردو سمیت دس دیگر زبانوں میں بذریعہ انٹر نیٹ پیش کرنے کا اہتمام کیا ہے ۔

اردو زبان میں خطبہ حج سننے کے لئے  یہاں کلک کریں

مناسک حج کا دوسرا روز،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے

منی سے عازمین حج کی بسوں کے قافلے میدان عرفات روانہ ہونا شروع ہوگئے

حجاج کرام میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں قیام کریں گے

مسجد نمرہ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے تمام تر اقدامات کر لئے گئے ہیں

میدان عرفات میں عارضی فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں

نماز ظہر سے قبل حج کا خطبہ دیا جاے گا اور نماز ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں اکٹھی ادا کی جاہیں گی

مشاعر مقدسہ منی، مزدلفہ، اور میدان عرفات میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں

ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی مشاعر مقدسہ کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے،

خطبہ حج اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد عازمین اللہ کے حضور حج کی قبولیت اور دیگر دعائیں مانگیں گے

مغرب ہوتے ہی عازمین. عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے اور رات بھر یہاں قیام کریں گے

%d bloggers like this: