مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونا ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک سو سڑسٹھ روپے تریسٹھ پیسہ پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس سینتیس ہزار آٹھ سو چار پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ سونا ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دس گرام سونا ایک ہزار دو سو چھیاسی روپے اضافے کے بعد اٹھانوے ہزار پانچ سو چورانوے کا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ستائیس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو سڑسٹھ روپے تریسٹھ پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری دن کا اختتام ایک سو چار پوائنٹس اضافے سے سینتیس ہزار آٹھ سو چار پر پہنچ گیا۔

%d bloggers like this: