مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کی پریشانی کے ساتھ  مزاحتمی ٹائیفائیڈ  کا خطرہ

قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو مزاحتمی ٹائیفائیڈ بارے ہدایت نامہ جاری کر دیا

کورونا کی پریشانی کے ساتھ  مزاحتمی ٹائیفائیڈ  کا خطرہ منڈلانے لگا  ۔

قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو مزاحتمی ٹائیفائیڈ بارے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں ۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دو ہزار سولہ سے مزاحتمی ٹائیفائیڈ کے کیس آ رہے ہیں ۔

مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلائو ذیادہ ہوتا ہے ۔ مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں ۔

محکمہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ملک میں تین اقسام کے ٹائیفائیڈ بخار رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگر افراد کو مرض لاحق ہو سکتا ہے ۔

اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہو سکتے ہیں ۔

%d bloggers like this: