مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں اہم شخصیات اور اداروں کےٹوئٹراکاؤنٹس ہیک

ماہر سائبرسیکیورٹی خواجہ علی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکاوَنٹ کوہیک کرنے کے لیے ہیکرزایکٹیو رہتے ہیں۔

امریکہ سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹراکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور اوبر کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔

ہیک اکاؤنٹس پرصارفین کو بٹ کوائن ڈبل کرنے کے بارے میں ٹوئٹ کرکے جھانسہ دیا گیا تھا۔ ٹوئٹر کی جانب سے ہیک اکاونٹس  کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

سب سے پہلے دنیا کے امیرترین شخص اور کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوا جہاں سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اسکینڈل کے متعلق ٹوئٹ ہوئی۔

چند لمحوں بعد مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کا اکاؤنٹ ہیک ہوا اور اس میں بٹ کوئن والٹ کا ایڈریس تھا۔ دونوں اکاؤنٹس سے بیک وقت اتنی ہی رفتارسے ٹوئٹ کیے جارہے تھے جتنی رفتار سے ڈیلیٹ کیا جا رہا تھا۔

ایلون مسک اور بل گیٹس کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹ ہوتے ہی سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ،امیر ترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور کاریں کرائے پر دینے والی کمپنی اوبر کا اکاؤنٹ ہیک ہوا۔

انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ اکاؤنٹ ہیک ہونے سے آگاہ ہیں، مسئلے پر قابو پانے اور معاملے کی تحقیقات کیلئے کام کر رہے ہیں بہت جلد صارفین کو آگاہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بٹ کوائن سکیمر نے ہیکنگ سے ایک لاکھ  دس ہزار ڈالرنامور اکاؤنٹس کے ذریعے بٹورے ہیں۔

کمپنی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا اور تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ سیکیورٹی میں کہاں نقص تھا۔ ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا صارفین کو پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹوئٹ کرنے  میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جو اکاؤنٹس ہیک ہوئے ہیں اصل مالکان کی ان تک رسائی مسدود کردی گئی ہے اور مسئلہ حل ہونے کے بعد بحال کردیا جائے گا۔ زیادہ تر اکاؤنٹس دوبارہ ٹوئٹس کرنے کے قابل ہوں گے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

ماہر سائبرسیکیورٹی خواجہ علی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکاوَنٹ کوہیک کرنے کے لیے ہیکرزایکٹیو رہتے ہیں۔ معروف شخصیات کے ٹوئٹر اکاوئنٹ بھی ہیکرز سے محفوظ نہیں ہیں۔

ماہرسائبرسیکیورٹی کا کہنا تھا کہ اکاوَنٹ بناتے وقت ویری فکیشن کے لیے اضافی معلومات دینے سے گریز کیا جائے۔ دنیا جتنی ڈیجٹالائز ہوگی اتنی ہی غیر محفوظ ہوگی۔ جب بھی کوئی اکاوئنٹ بناناہ وتو مضبوط پاسورڈ لگا کر بنائیں۔ اکاوَنٹ بناتے وقت صرف ضروری معلومات ہی دینی چاہیے۔ گھر کاپتہ اور دیگر حساس معلومات دینے سے اجتناب کیا جائے۔

%d bloggers like this: