مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت اورفلورملزایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات کےباوجود لاہورمیں آٹے کی قلت

شہری آٹھ سو ساٹھ روپے کا بیس کلو آٹے کا تھیلا خریدنے کیلئے ایک سے دوسری دکان کا رخ کرتے ہیں

پیٹرول کی طرح سستا آٹا بھی عوام کو مہنگا پڑ گیا

حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے باوجود لاہور میں آٹے کی قلت برقرار ہے،،

پنجاب حکومت اور فلور ملز کے درمیان بیس کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت تو طے پا گئ،

مگر مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بحال نہ ہو سکی

شہری آٹھ سو ساٹھ روپے کا بیس کلو آٹے کا تھیلا خریدنے کیلئے ایک سے دوسری دکان کا رخ کرتے ہیں

لیکن آٹا موجود ہو تو خریدیں،، کہتے ہیں ریٹ میں کمی مہنگی پڑ گئی ہے

ایسی قمیت کم کرنے کا کیا فائدہ کے آٹا ملنا ہی نہیں ،،،

غریب کی بنیادی ضرورت آتا ہے اگر یہی نہں ملنا تو بچے کیا کھائیں گے۔

دکانداروں کے مطابق جب سے آٹے کی قمیت کم ہوئی ہے سپلائی ہی بند ہو گئی ہے

پچھلے ہفتے سے آٹے کے سپلائٰ نہیں آرہی

آٹا ڈیلرز کے مطابق شہر میں ایک روز کے دوران آٹے کی ڈیمانڈ اڑھائی لاکھ تھیلا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ تھیلے سپلائی کئے جا رہے ہیں،۔۔

%d bloggers like this: