مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑ نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس کے دوران کورونا19کی تازہ ترین صورت حال، مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے حفاظتی انتظامات، ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن،

احساس کفالت پروگرام سمیت محکمہ مال سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بریفنگ دی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو یڈ 19سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

کورونا وبا کے دوران ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متحرک ہونے سے ضلع میں کورونا کا پھیلاو¿ بہت کم رہا۔انہوں نے ریوینو افسران سے کہا کہ

سرکاری واجبات کی وصولی مہم تیز تر کرکے سوفی صد اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خلاف موثر اور بروقت آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا کردار

قابل تعریف ہے۔قبل ازیں انہوں نے بے نظیر برج ،فخر فلڈ بند اور سیلابی حفاظتی بند (RMB) کا دورہ کیا۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ

رودکوہیوں اور دریائے سندھ کے سیلابی علاقوں میں رہنے والے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

رود کوہی کے ز رخیز پانی کو آبپاشی کیلئے استعمال کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ایکسین رودکوہی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

شہید بے نظیر بھٹو پل 1.2کلو میٹر لمبائی کا ہے جو 13 لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا کہ

سیلابی حفاظتی بند(RMB) اور فخر فلڈ بند کے باعث بہت بڑی آبادیوں کو سیلاب سے محفوظ بنا دیا گیا ہے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو نے شہید بے

نظیر پل کوٹ مٹھن پر بہت زیادہ اونچے درجے کے سیلاب کی صورت میں ایمرجنسی شگاف کے مقامات کے لیے فوری طور پر NHAسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

سیلابی حفاظتی بند(RMB) پر مرمتی کام 15 جولائی تک مکمل ہو جانا چاہیے۔محکمہ انہار اور رودکوہی دریائی اور رودکوہیوں کے پانی کی

جامع ریسرچ اور سٹڈی کرے تاکہ لوگوں کو مستقل طور پر سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے۔

%d bloggers like this: