مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،

بالخصوص کورونا کی وبا سے بچاءو اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے ڈاکٹروں ،

نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف نے جس جذبے اور ہمت سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے علاوہ جنوبی پنجاب کی عوام کو معیاری تعلیم کی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات جن میں زراعت ، صنعت اور بہتر انفراسٹکچر کا قیام شامل ہیں

کےلئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے جلد ہی تمام شعبہ جات میں بہتر نظر آئے گی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے رجب طیب اردوان ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے

بتایا کہ ہسپتال کےلئے 113ایکٹر زمین مختص ہے، ہسپتال کو 1ہزار بستر تک بڑھایا جائے گا، اس میں 500طلباء و طالبات کےلئے میڈیکل کالج،

200طالبات کےلئے نرسنگ سکول، 200طلباء کےلئے پیرامیڈیکل کی تعلیم سمیت رہائشی کالونی اور مسجد کی سہولت بھی میسر ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے

دوران 1ارب 11کروڑ29لاکھ97ہزار روپے خرچ کئے گئے اور 1لاکھ 29ہزار 622مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی،

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی وبا کےلئے ہسپتال کی پرانی عمارت مختص ہے، جہاں 905افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ، 551مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، 302مریضوں کو مکمل علاج کیا گیا اور28مریض انتقال کرگئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں پی سی آر لیب قائم کردی ہے جو جلد کام شروع کردے گی جہاں روزانہ 300مریضوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے، جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ رجب طیب اردگان ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجے کی

جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور سروسز بھی معیاری ہے جو قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتا ب حسین، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی عظمت اللہ گرمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمدشہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے،

بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے انڈسٹریل سٹیٹ کے لئے مختص اراضی کو بھی معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو جلد شروع کردیا جائے گا،

منصوبے سے نا صرف ضلع مظفرگڑھ بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا، عوام کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے، علاقے کی معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو کی معروف عوامی سماجی شخصیات غلام عباس،محمد رفیق،عبدالرشید،غلام رسول،سید عمیر حسین،ملازم حسین،غلام عباس،محمد سلیم ودیگر شہریوں نے کوٹ ادو پاور کمپنی کیپکو کے

سوشل ایکشن پروگرام کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت آخرت سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے، کیپکو منیجمنٹ کی جانب سے

عوامی فلاح وبہبود کے لیے سالہا سال سے فلاحی منصوبے قابل ستائش ہیں ، کیپکو کے زیر اہتمام ہر سال مارچ میں لگایا جانے والا فری میڈیکل وآئی کیمپ تحصیل بھر کی عوام کےلیے نعمت سے کم نہیں ،

جس میں ہزاروں کی تعداد میں غریب نادار بے سہارا مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ،

انہوں نے کہا کہ تحصیل کی عوام سال بھر اس فری میڈیکل کیمپ کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں ،شہریوں کا کہنا تھا

امسال کرونا جیسی موزی وباء کی وجہ سے کیمپ کا انعقاد نہ کیا گیا، اب جب کہ صورتحال کنٹرول میں ہے، حکومتی ایس او پیز کے تحت کیپکو اپنے سوشل ایکشن پروگرام کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگائے

تاکہ تحصیل بھر کے مستحقین بہترین طبی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں ، دریں اثناء ان کا کہنا تھا کہ کیمپ دورانیہ دو دن سے بڑھا کر کم از کم ایک ہفتہ کیا جائے

تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریض جدید طبی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اوباشوں کی 13سالہ لڑکے سے اجتماعی بدفعلی،زیادتی کی ویڈیو بنالی،ویڈیوکے زور پر روزانہ زیادتی کرتے رہے،ایک دن ناغہ پر فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کردی،

اوباش نے5سالہ بچے رشتہ دار نے محنت کش کی 8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق سرکل کوٹ ادو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ گئے ہیں ،گزشتہ روز سرکل کوٹ ادو میں زیادتی کے3واقعات پیش آئے پہلے واقعہ میں تھانہ محمود کوٹ کے

علاقہ بستی ویرڑ سپرا کے رہائشی فالج کے مریض معذور اللہ رکھا بھٹہ کا 13سالہ بیٹا محمد عمران جوکہ موٹر سائیکل مرمت کا کام سیکھتا ہے

کو26جون کے روز ارشاد آرائیں اور سلیم بھٹہ باغ میں آم تڑوانے کے بہانے لے گئے جہاں پر دونوں نے اس کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور زیادتی کی موبائل فون سے ویڈیو بنالی اور اسے دھمکی دی

کہ روزانہ اس کے پاس آیا کرے اور بدفعلی کرنے دیا کرے 9روز تک مسلسل محمد عمران ان کے پاس جاتا رہا 4جولائی کے روز ناغہ کیا تو اوباشوں نے

اس کی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،اہل علاقہ نے فحش ویڈیو دیکھ کر محمد عمران کے والد کو اطلاع کی ،

پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ محمد عمران کے پھوپھی زادمحمد وسیم بھٹہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر277;47;20زیر دفعہ376اے292-377کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

دوسرے واقع محمود کوٹ کے علاقہ بستی مولوی والہ میں محمد مجاہد چاوند کے 5سالہ بیٹے علی حمزہ کو فاروق چاوند نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،

حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرارہوگیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ چاہ ماہی والا موضع پتی جھنڈیر کے رہائشی مجاہد رحمانی کی 8سالہ بیٹی ثوبیہ بی بی کو اس کا رشتہ دار

عتیق المانی ورغلا پھسلا کر فصل کماد میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کرڈالی،حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پسند کی شادی کرنے والی کو والد گن پوائنٹ پر اٹھا کر لے گیا،شراب کے نشہ میں دھت رشتہ دار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے

محنت کش کے گھر داخل ،گھر میں سوئی ساس اور بہو سے زیادتی کی کوشش شور پر اہل محلہ کے آنے پر فرار،تعلقدار نے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،

پولیس نے 3منشیات فروش بھی دھر لئے،بھاری مقدار میں چرس دیسی شراب سمیت پسٹل برآمد ،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ محلہ چنڑ ضلع شیخو پورہ کے رہائشی اسلم راجپوت کی بیٹی ثانیہ بی بی نے گھر سے بھاگ کر مٹھائی کے کام کرنے والے بلال قریشی سے 3روز قبل پسند کی شادی کرلی،

گزشتہ شب بلال قریشی اپنی بیوی ثانیہ کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں اسلم راجپوت 9نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ ان کے گھر داخل ہوگیا

اور گن پوائنٹ پر بیٹی ثانیہ بی بی کو کار میں ڈال کر فرار ہوگیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ پتی کھر میں عبدالحمید بھٹی کے گھر رات کی تاریکی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شراب کے نشہ میں دھت عمران بھٹی اپنے دیگر ساتھی

کالو بھٹی کے ہمراہ داخل ہوگئے اور گھر میں سوئی عبدالحمید کی بیوی فیض مائی اور اس کی بہو کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،

شوہر پر اہل محلہ کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ بستی شادی سنانواں کے رہائشی ارشاد حسین گرمانی سے اس کے تعلقدار یٰسین کھکھ نے13لاکھ50ہزار ادھار لیکر بدلے میں

جعلی چیک تھمادیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے کنڈا سٹاپ پر دوران ناکہ احسان پور کے محمد افتخار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سوا کلو چرس اور پسٹل برآمد کرلیا،

پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت منڈا مائنر چوک میں موٹر سائیکل سوار شادیخان منڈا کے رہائشی منور بھٹی کو گرفتار کرکے

اس کے قبضہ سے 120لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی،مسلح ڈاکوءوں نے سابق کونسلر سے

موٹر سائیکل چھین لیا،حساس ادارے کے ملازم کا نامعلوم موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،شہری کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری،

پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں ،گزشتہ ایک ہی روز میں 3موٹر سائیکلیں غائب کردی گئیں ،

پہلے واقعہ وارڈنمبر1کوٹ ادو کا رہائشی سابق کونسلر چوہدری محمد اقبال گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار گرلز کالج روڈ سے آرہا تھا کہ راستہ میں 3نامعلوم نقاب پوش ڈاکوءوں نے اسے روک لیا

اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر3محلہ قاضی والا کے رہائشی حساس ادارے کا ملازم احمد فاروق ملغانی گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل نمبری3053ایم این زیڈ پر گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب مکان کرایہ پر لینے کیلئے گیا

اور موٹر سائیکل پر کھڑی کرکے مکان اندر دیکھنے گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی،جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،تیسرے واقعہ وارڈنمبر14ای کا رہائشی محمد شہزاد اصغر گزشتہ روز

اپنی موٹر سائیکل نمبری9255ایم ایچ ایل گھر کے باہر کھڑی کرکے گھر گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،

پولیس کوٹ ادو نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کے حوالے،سیاسی مداخلت پر گروہ رہا،سوشل میڈیا پر ایم پی اے کے خلاف موٹر سائیکل چوروں کی سرپرستی کرنے کا الزام ،اس بارے تفصیل کے مطابق سنانواں کے

معروف کاروباری شخصیت نویدسہارن اور طارق سہارن کی رہائش گاہ کے قریب مہر سعید سہارن کا موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے مستوئی برادری کے گروہ کو

عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالہکیا، لیکن کچھ دیر بعد وہ ملزم حولات سے باہر آگئے، معلوم کرنے پر پتہ چلاکہ مستوئی برادری جوکہ

عظمت خان گشکوری موجودہ ایم پی اے نیاز گشکوری کے دست راست اس کے کاروباری شراکت دار ہیں ، اس لئے ایم پی اے کی مدا خلت پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود ایک رات بھی

حوالات میں نہیں ٹھہر سکے،دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایم پی اے خلاف موٹر سائیکل چوروں کی سرپرستی کرنے کا الزام ٹاپ ٹریندبنا ہوا ہے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا کہ لائن سٹاف لائنوں پرکام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں

اوراپنی جانوں کوخطرہ میں نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہاکہ حادثہ لائن سٹاف کے ساتھ ہویاعوام کے ساتھ دونوں کاتدارک انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ

لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ،شٹ ڈؤن اورشکایات کواپنی جان پرفوقیت نہ دیں اور بغیر سیفٹی آلات لائنوں پر ہرگزکام نہ کریں ،

انہوں نے کہاکہ بے احتیاطی نقصان دہ ہے اپنی جان کی حفاظت کویقینی بنائیں ،انہوں نے کہا آپ کی زندگی آپ کے خاندان اورملک وقوم کیلئے قیمتی اثاثہ ہے

لہذاذاراسی بے احتیاطی اورلاپرواہی سے اسے موت کے منہ میں نہ دھکیلیں ،انہوں نے کہاحادثات ہونے کی اہم ترین وجوہات میں حدسے زیادہ خوداعتمادی،;808069;کے استعمال سے گریز،

;808487;نہ لینا اورکام کی جگہ کودنوں اطراف پرعارضی ارتھ نہ کرناشامل ہیں ، انہوں نے یہ باتیں سرکل مظفرگڑھ میں یونین نمائندگان سے سیفٹی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کیں ،

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سرکل مظفرگڑھ محمد نعیم آختر سامٹیہ، ایکسین میپکو ڈویژن مظفرگڑھ محمدعمیرقاسم،

ایکسین میپکوڈویژن علی پورملک یعقوب گدارا،ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادوملک خورشید،

ایکسین میپکو ڈویژن لیہ بلال خان اورزونل چیئرمین ہائیڈروورکریونین سرکل مظفرگڑھ ملک محمد الطاف عرف پیارے بھائی اورسرکل مظفرگڑھ کے یونین نمائندگان بھی موجودتھے

%d bloggers like this: