اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نممائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان دو روزہ پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ مجاہد شیردل ہمراہ تھے۔کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ

تعمیراتی سیکٹر میں جدت لائی جائے۔ دور جدید کی نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے افسران کے موقع پر وزٹ سے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور کام کی رفتار میں واضح مثبت فرق پڑتا ہے

باقاعدگی سے ترقیاتی منصوبوں کے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ بلڈنگز میں جدت لائی جائے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھنے کے ساتھ باہمی مشاورت جاری رکھی جائے۔

ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے،مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا افسران سنجیدگی سے کام کریں تاکہ بعد میں شرمندگی اور کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے افسران مثالی کردار ادا کریں. منصوبوں میں جدت نظر آنی چاہیئے.

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرائے جائیں۔

ترقیاتی منصوبوں میں عوامی پیسہ کے ضیاع کو روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ اے سی ایس جنوبی پنجاب کے دفتر کو بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے.

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں رجسٹری برانچ کا افتتاح اور معائنہ کیا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بی ایم پی و بلوچ لیوی لائنز کا دورہ کیا

جہاں کمانڈنٹ حمزہ سالک نے بریفنگ دی. اس موقع پر بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے جوانوں نے سلامی دی.ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ڈی جی خان کلب کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی جائزہ لیا.

انہوں نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی سائٹ کا بھی دورہ کیاچیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ مجاہد شیردل نے بریفنگ دی.200

بستر کے حامل انسٹی ٹیوٹ پر چار ارب 28 کروڑ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیاہے اور26 اپریل 2022 منصوبہ کی تکمیل کا ہدف مقررکیا گیا


.

ڈیرہ غازیخان :

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈی جی خان کیلئے تاریخی بڑا پیکج دیا ہے

اور انتظامیہ کیلئے بھی چیلنج ہے کہ اسے مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرائے۔ انہوں نے یہ بات انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہا کہ

ڈی جی خان ترقیاتی پیکج علاقہ کیلئے ٹرننگ آؤٹ ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پرچیئرمین پی اینڈ ڈی نے بھی ڈی جی خان کا دورہ کیا ہے

اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ضروری فنڈز کی یقین دہانی کرائی گئی ہے چیئرمین پلاننگ و ڈویلپمنٹ حامد یعقوب شیخ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو دو سال کے مقررہ مدت میں

تکمیل یقینی بنانے کیلئے اچھی ساکھ کی حامل آئی ڈیپ کوکام دیا گیا ہے۔کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور ڈی جی خان پیکج سمیت جنوبی پنجاب کے منصوبوں کیلئے فنڈز کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈیرہ غازی خان میں 18 ارب روپے خرچ کئے گئے تاہم رواں مالی سال میں زیادہ فنڈز خرچ کیے جائیں گے.

علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے پل ڈاٹ اور چوک چورہٹہ کا بھی دورہ کیا اور منصوبوں کا جائزہ لیا


.

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق کا شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے احسن اقدام،شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ریفلیکٹر بیرئیر کا استعمال کیا جائے گا۔

مخصوص پوائنٹ پر بیرئیر لگا کر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جائے جبکہ عوامی اجتماعات اور سنیپ چیکنگ کے دوران بھی انہی کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔

اور روڈ پر چلنے والی وہیکل کے نظام کو احسن طریقے سے ترتیب دیتے ہوئے لائن میں چلنے میں مدد گار ثابت ہوں گے اور روڈ بلاکیج سے بچا جا سکے گا۔


ڈیرہ غازیخان

کرونا کے مریض کے جاں بحق ہونے پر لواحقین کا ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے وارڈ پرحملہ، وارڈ کے شیشے توڑ دئیے، اندر گھس کر ڈاکٹروں کو زدوکوب کرنے کی کوشش،

ڈاکٹروں نے وارڈ میں چھپ کر جان بچائی، حکومت تحفظ فراہم کرے وائی ڈی اے ڈاکٹرز تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹیچنگ ہسپتال میں موجود بلاک تین کا رہائشی کرونا کے ایک مریض ظفر اقبال چانڈیہ کی

حالت اچانک سریس ہوگئی اور اس کا سانس اکھڑنے لگا ڈیوٹی پر موجودڈاکٹرزفوراً پہنچ گئے اور مریض کو آکسیجن کے ذریعے مصنوعی سانس دینے لگے

اور مریض ظفر اقبال کی حالت تشویش ناک ہو گئی کچھ دیر بعدمریض جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا مریض کے جاں بحق ہو نے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین مشتعل ہوگئے

اور ڈاکٹرز کو زدوکوب کرنے کے لئے ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وارڈ پر حملہ کردیا اور وارڈز کے شیشے اور دروازے توڑ دئیے ڈاکٹر اور دیگر عملہ نے خود کو مشتعل لواحقین کے تشدد سے

محفوظ رکھنے کے لیے دفتر میں چھپ کر دروازے بند کر دئیے اور انتظامیہ، وائی ڈی اے اور ہسپتال سکیورٹی سے مدد کے لئے رابطہ کیاجس کے بعدوائی ڈی اے ڈی جی خان کی بروقت مداخلت سے عملہ محفوظ ہوگیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوسکا

تاہم وہ ہسپتال ڈاکٹرز کے خلاف نعرہ بازی اور احتجاج کرتے رہے اس موقع پر ڈاکٹر مُجاہد لغاری سینئرنائب صدر وائی ڈی اے پنجاب،ڈاکٹر انجم بلوچ سرپرست اعلیٰ وائی ڈی اے،

ڈاکٹر نعمان چوہدری صدر وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر مُحمد شہزاد آغاچئیرمین وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹر ہدایتُ اللہ کھوسہ جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے نے مشترکہ بیان میں کہا کہ

سکیورٹی کے انتہائی مخدوش حالات کی وجہ سے پنجاب بھر میں آئے دن اس طرح کے واقعات رونُمارہے ہیں اور ہمیشہ فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والے عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے

مریض کی موت کا ذمہ دار بیماری کی بجائے عملہ کو قرار دینا زیادتی ہے وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان اور وائی ڈی اے پنجاب کا وزیرِ اعلٰی پنجاب اور وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے

اپنا دیرینہ مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں سکیورٹی بِل کو لاگو کیا جائے تاکہ صحت کا عملہ سُکون سے اپنے فرائض سرانجام دے سکے

اس سلسلے میں رابطہ کر نے پر میڈیافوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ مریض کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر ز نے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے ہو ئے

ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تاہم لواحقین کی طرف سے ٹیچنگ ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے

پر پرنسپل میڈیکل کالج،کمشنر،ڈی سی اور ڈی پی او کو قانونی کاروائی کے لئے تحریری طور پر لیٹر ارسال کر دیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ ہیلتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، جو کہ فیلڈ میں انتھک محنت کررہی ہیں اور کا م کا پریشر دن بدن بڑھایا جا رہا ہے چاہے،ڈینگی سروے،

ای پی آئی پروگرام میزل مہم، پولیو مہم، ڈلیوری ٹارگٹ، 1034سروس ماں اور بچے کی صحت ٹی بی ڈاٹ پروگرام،

کرونا وائرس کوئی بھی مہم ہو اس میں انتھک محنت کر رہی ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ منصفانہ رویے کو ختم کیا جائے،ورنہ محکمانہ امور کا بائیکاٹ کرے گی

اور کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے یہ بات جنرل سیکرٹری لیڈی ہیلتھ ورکرزایسویسی ایشن سلمیٰ نواز نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

ہیلتھ ورکرز کی اتنی محنت کے باوجود بھی ان کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اگر لیڈی ہیلتھ ورکر کے حقوق انہیں بر وقت نہ دیئے گئے اور محکمہ ہیلتھ کے آفیسران نے اپنی روشن نہ بدلی

تو لیڈی ہیلتھ ورکر ہمیشہ کی طرح اپنے حقوق روڈ پر بیٹھ کر جو کہ اس کا آئینی جمہوری حق ہے حاصل کر یگی انہوں نے مطالبہ کر تے ہوئے مزید کہا کہ

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ڈرائیورز کی اپ گریڈیشن جلد از جلد کی جائے،سروس بکس کا کام جلد مکمل کیا جائے جو کہ کئی سالوں سے پینڈنگ ہے،جی پی فنڈز جلد از جلد جاری کیئے جائیں،

تنخواہوں کی درستگی کی جائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بقایا جات کلیئر کیئے جائیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ منصفانہ رویے کو ختم کیا جائے،

ریٹائرڈ اور فوت شدگان کے فنڈز جاری کئے جائیں اگر لیڈی ہیلتھ ورکر حقوق کیلئے لائحہ عمل نہ بنا تو لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرے گی

اور حقوق کی بحالی تک محکمانہ امور کا بائیکاٹ کرے گی اور ڈی سی اور کمشنر آفس کے سامنے اس وقت تک احتجاج کرے گی

جب تک لیڈی ہیلتھ ورکرز کے درج ذیل مسائل حل نہ ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب حکومت کی ہدایت پرختم ہونے والی یونین کونسلوں کے سیکرٹریز گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم اختتام کے وقت یونین کونسلوں کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کے باوجود تنخواہوں کی

ادائیگی نہ کی جاسکی تفصیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور کی جانب سے دو ماہ قبل جاری ہونے والے لیٹر کے مطابق اربن یونین کونسلیں جو کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں

انہیں فی الفور خالی کرکے ریکارڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن یا پھردیگرمتعلقہ سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی

ریکارڈ کی منتقلی کے ساتھ یوسی سکریٹریز کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں اس وقت ڈیرہ غازیخان کی کل 17یونین کونسلوں میں سے پانچ یونین کونسلیں سرکاری جبکہ 12 پرائیویٹ عمارتوں میں قائم تھیں

اور 12 یونین کونسلوں کے سکریٹریز کو پچھلے دو ماہ سے تنخواہواہوں کی ادائیگی نہ کی جاسکی ذرائع کے مطابق جس وقت یونین کونسلوں کو سرکاری عمارتوں میں شفٹ کیاگیا

اس وقت ان یوسیز کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے موجود تھے جس سے سکریٹریز اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جا سکتی تھیں

متاثرہ سکریٹریز نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزداراور کمشنرڈیرہ ساجد ظفر ڈال سے مطالبہ کیا ہے کہ

ڈی جی خان کے ایک درجن سے زائد یونین کانسلوں کے سکریٹریز کو فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی کرائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پانچ جولائی 1977کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی منتخب حکومت کا فوجی ضیا ء الحق نے تخت الٹا پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا

پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف جدو جہد کی اور آج بھی ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نا م تاریخ میں زندہ ہے جبکہ فوجی آمروں کا کو ئی نام لیوا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سینئر نائب صدرمیر شہریار خان تالپور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ

پاکستان میں جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دیں آمر ضیاء الحق مٹ گیا ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے

آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو محنت کش، مزدور،پڑھا لکھا طبقہ، دانش ور، ادیب نہیں بھولے

جس سے شہیدبھٹو کی جو کمی تھی شہید محترمہ نے پوری کی آج پاکستان کی عوام بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بھر پور کوشاں ہیں اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام انتہائی خوش آئندہے جس سے سرائیکی علاقہ کے

لوگوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے یہ بات ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے ڈیرہ غازی خان سے آئے ہو ئے صحافیوں کے وفد چیئر مین پریس کلب شمشاد احمد،

صدر سجاد احمد چنوں،سینئر نائب صدر شیخ طاہر معراج،گروپ لیڈر طارق اسماعیل قریشی،فاروق احمد غوری،شیخ شاہد محمود،زاہد نظام اور محمد شاہد معراج سے ملاقات کر تے ہو ئے کہی

ڈیرہ پریس کلب کے وفد نے جنوبی پنجاب کے صحافیوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے شکیل انجم کی گراں قدر کاوشوں کو سراہتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے

ملتان پریس کلب کے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہو نے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے وفد نے ڈیرہ غازی خان میں صحافی کالونی کے حصول کے لئے

ان سے معاونت و رہنمائی کی درخواست کی جس پر انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ تمام صحافی متحد ہو کر آپس کے اختلافات دور کر کے مشترکہ جدو جہد کے

ذریعے بھر پور کوشش کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد ڈیرہ غازی خان میں بھی صحافی کالونی کے حصول کو یقینی بنایا جا ئے گا۔


ڈیرہ غازیخان

چیئرمین پلاننگ و ڈویلپمنٹ پنجاب حامد یعقوب شیخ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کا دورہ کیا

انہوں نے ایشیاء کے اپنی نوعیت کے پہلے طویل سٹیل پل کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بریفنگ دی۔

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کی ترقی اور کوہ سلیمان میں ٹورسٹ ریزارٹ سمیت سیاحت کے فروغ کےلئے کام کیا جارہا ہے۔

سیاحوں کی سہولیات کےلئے ہرممکن اقدامات کئیے جائیں گے۔

%d bloggers like this: