مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 سو سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کے 1949 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جب 11901 نمونے ٹیسٹ کیے گئے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 سو سے تجاوز کرگئی سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 سو 43 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے ہیں

کورونا وائرس کے 1949 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جب 11901 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 38 مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1243 ہوگئی۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 11901 ٹیسٹ جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں ، کرائے گئے

جن سے 1949 کورونا کے نئے کیسز کا پتہ چلا جوکہ 22 فیصد شرح بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک پورے سندھ میں 426149 ٹیسٹ کئے گئے

جس سے 78267 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے 55.5 فیصد یعنی 43444 مریضوں صحتیاب ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے 1452 افراد شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 38 مزید مریضوں کی اموات کے بعد تعداد 1232 ہوگئی ہے جوکہ 1.5 فیصد شرح ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق اس وقت 33580 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 32127 گھروں میں ، 78 قرنطینہ مراکز میں اور 1375 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ 696 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 116 افراد کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا ۔ ۔

حیدرآباد میں 99 ، گھوٹکی 93 ، خیرپور 68 ، سکھر 54 ، شکار پور 46 ، شہید بینظیرآباد 45 ، سانگھڑ 32 ، میرپورخاص 27 ، لاڑکانہ 25 ، جامشورو 17 ،

نوشہرہ فیروز 16 ، دادو 15 ، بدین 12 ، کشمور 9، عمرکوٹ 7، سجاول 6، ٹنڈو الہیار اور جیکب آباد 3-3، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری میں 2-2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کو رضاکارانہ طور پر حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

%d bloggers like this: