اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈیرہ غازی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریزاور ملازمین کا محکمہ انہار میں احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈ ی جی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی۔

احتجاجی جلسہ و احتجاجی ریلی سے صوبائی صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن مقصود احمد جلبانی،ڈویژنل صدر سرفراز اللہ والا،صدر محکمہ انہار یونٹ حاجی گڈو دستی،صدرمحکمہ پبلیک ہیلتھ اینڈ انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ سرفراز احمد خان،یوسف ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

یہی وزیر خزانہ 2010میں تھا جس نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا تھا اور آج بھی یہی ہے ہمیں تو لگتا ہے کہ

عمران خان کو اس کی کابینہ اور قریبی ساتھی مس گائیڈ کر کے حکومت ناکام کرنا چاہتے ہیں کیو نکہ عمران خان الیکشن سے پہلے کچھ اور دعوے کر رہا تھا اور اب کچھ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ

اگر ریاست مدینہ بنانی ہے تومہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں

اور پنشن میں اضافہ کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اورپنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں ہم

احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔حتجاجی جلسہ میں ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔


ڈیرہ غاز یخان

واپڈا ترجمان کے مطابق ضروری کام کے سلسلہ میں 25جون سے 27جون تک صبح 07:30تا 11:30تک انڈسٹریل فیڈر ڈی جی خان گرڈ اسٹیشن سے بند رہے گی

جبکہ 27جون سے 02جولائی تک صبح 07:30تا 11:30بجے تک کوٹ موہی فیڈر،کریم والافیڈر،کا لا فیڈر،شادن لُنڈسٹی فیڈر اور اٹامک فیڈر کی بجلی شادن لُنڈ گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند رہے

اور 27جون سے 30جون تک صبح 07:30تا 11:30بجے تک شاہ سلمان فیڈر،تونسہ شہر فیڈر،نظام آباد فیڈر،جپسم فیڈر،ناڑی فیڈر،نیو کوٹ قیصرانی فیڈر،

جت والا فیڈر،اولڈ کوٹ قیصرانی فیڈر،محمودیہ فیڈر کی بجلی تو نسہ گرڈ اسٹیشن سے بند رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے معروف قانون دان مرزا محمد ادریس ایڈووکیٹ کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی انسانی حقوق کمیٹی کا چیئر مین نامزد کردیا گیا

گزشتہ روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طاہر محمود نے انہیں ہائیکورٹ بار کے دفتر میں ایوارڈ بھی دیا اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر ہائیکورٹ بار امجد فاروق ڈاہا،

امیدوار پنجاب بار کونسل راجن پور سیٹ ملک عامر منظور اعوان و دیگر موجود تھے مرزا ادریس نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھر پور انداز میں آواز بلند کی جائے گی

اور مظلوموں کی ہر ممکن قانونی امداد کی جائے گی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ان کا مشن ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بن گئی ہیں

جس کے خاتمہ کے لئے وہ مظوم انسانوں کی آواز ہیں انہوں نے ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری طاہر محمود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے مرزا ادریس کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی انسانی حقوق کمیٹی کا چیئر مین نامزدہونے

پر سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری، چیف میٹروکارپوریشن آفیسر ملتان اقبال فرید ملک، ایکسین سید عباس سرور نقوی، چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،

سینئر نائب صدر طارق اسماعیل ودیگر نے مبادک باد دی۔


ڈیرہ غازیخان

چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد کاشف صدیق دیگر عہدیداران محمد آصف صدیق،

حاجی گدا حسین شمسی،رانا محمد ایوب،محمد صفدر خٹک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ماہ جون میں ڈالر کے ریٹ میں 10روپے اضافہ ہوا ہے

اور سونے کا ریٹ 10000فی تولہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے صرافہ برادری بہت پریشان ہیں اتنی مہنگائی میں کام بالکل ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں

صرافہ برادری کا مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہو گیا ہے آٹا اور پٹرول مہنگا اور نایاب ہو گیا ہے ان حالات میں حکومت کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ

اب تاجر برادری کے مالی حالات بری طرح متاثر ہیں اور کرایہ،یوٹیلٹی بلز اور دیگر معاملات کے علاوہ ہمارے جیولری کے کاروبار سے وابستہ دیہاڑی دار

مزدور اور چھوٹے تاجر بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ خدارا ان مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کرے اور عوام کو ریلیف دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاڈی پی او اختر فاروق نے آئے ہوئے سائلین کے براہ راست مسائل سنے۔جہاں پر مختلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔

جس میں سائلین نے ڈی پی او اختر فاروق کو اپنی اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائیلین کی شکایت کو بغور سن کر

موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد براہ راست سائلین کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ پولیس میں دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری تاکہ فوس کا مورال بلند ہو اور وہ زیادہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کے فرائض سر انجام دیں۔

ڈی پی او اختر فاروق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے ٹریفک وارڈن کانسٹیبل محمد امین کو بہترین ڈیوٹی کرنے پر نقد انعام سے نوازا۔ڈی پی او نے کہا کہ

انعام کی مالیت معنی نہیں رکھتی اصل میں انعام محکمے کی خدمت کا اعتراف کرنا ہے میں محمد امین ٹریفک کانسٹیبل کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس انعام کا مقصد باقی پولیس کے جوانوں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف مائل کرنا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ

کورونا وباء کے ہوتے ہو? فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرنے والے پولیس کے افسران و جوان جہادی جذبہ سے کام کر رہے ہیں۔

دن رات کام کرنے والی پوری فورس کو مزید تندہی اور فرض شناسی سے اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے۔

آخر میں ڈی پی او نے محمد امین ٹریفک کانسٹیبل کو شاباس دی اور مزید کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب پانچ سالہ نیو بزنس ماڈل کیٹل مارکیٹ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے

یکم جولائی سے نیو بزنس ماڈل پر کام شروع کردیا جائیگا نیو بزنس پلان کے تحت مویشیوں کے منڈیوں میں داخلے پر فیس مقرر کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پل قمبر اور چوک اعظم کی منڈیوں کو پہلے مرحلے کے دوران ماڈل منڈیوں میں تبدیل کیا جائیگا۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہدایات جاری کردیں

کمشنر و چیئرمین ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت بورڈ اف ڈائریکٹرز کے 13 واں اجلاس منعقد ہوا ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی یونس کھتران نے بریفنگ دی۔ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں یکم ستمبر سے

نیو بزنس پلان کے تحت چھوٹے جانور پر 100 اور بڑے جانور کے داخلے پر 500 روپے فیس مقرر کی جائے گی فیس کی وصولی منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کام پر خرچ ہوگی

منڈیوں میں چاردیواری،سی سی ٹی وی کیمرے،آئی ٹی آلات،سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم ہوں گی ماڈل منڈی کیلئے 12 سے 20 ایکٹر رقبہ درکار ہوگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

کمپنی کی آمدن اور اخراجات کا آڈٹ کرایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی عید الاضحی کے لئے انتظامات اور سہولیات ابھی سے شروع کردے۔

بیوپاریوں،خریدار اور مویشی مالکان کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر محمد یونس کھتران نے کہا کہ ڈویژن میں 18 رجسٹرڈ کیٹل منڈیاں کام کررہی ہیں۔اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا


.

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار صوبہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں.

ان کی ذاتی دلچسپی سے ڈیرہ غازیخان میں غازی یونیورسٹی کے کیمپس کا تعمیراتی کام مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائے گا.

900ایکڑ پر محیط یونیورسٹی کے کیمپس کے تعمیراتی منصوبے پر تین ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے.

کورونا وائر س کی وجہ سے تعطل کا شکار تعمیراتی منصوبہ زیادہ افرادی قوت لگا کر مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائے گا.

انہوں نے یہ بات وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی طرف سے غازی یونیورسٹی کا منصوبہ علم دوستی کا ثبوت ہے.

وعدے کی تکمیل سے ڈیرہ غازیخان سمیت بلوچستان، سندھ کے مضافاتی علاقوں کے طلباؤطالبا ت کی تعلیمی پیاس بجھائی جاسکے گی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے بتایاکہ

سٹی کیمپس اور نیو کیمپس کے تعمیراتی منصوبے پر کام کیا جارہاہے. سٹی کیمپس میں نئے اکیڈمک بلاکس، سکل ڈویلپمنٹ سنٹر، پارکنگ شیڈ، مین گیٹ اور نیو کیمپس پر چاردیواری و گیٹس تعمیر کیے جائیں گے.

ایئر پورٹ کے نزدیک یونیورسٹی کے مین کیمپس کی چار دیواری، داخلی گیٹ، چوکیوں اور ایڈمن بلاک کی تعمیر کے ساتھ پہلے سے تعمیر شدہ بلڈنگ کی تزئین وآرائش کی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ چار دیواری او رمین گیٹ کی تنصیب کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے قواعد و ضوبط سکیورٹی کو موثر بناتے ہوئے یونیورسٹی کی دو فیکلٹی کی کلاسز کو

جلد نیو کیمپس منتقل کر دیاجائیگا. ایڈمن بلاک پہلے ہی کام کررہا ہے. دریں اثنا وائس چانسلر نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.

انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تعمیراتی کام تیز کریں تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا


.

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے معاملات سے متعلق گزشتہ شب اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، چیف آفیسر کارپوریشن اوردیگر افسران موجو دتھے. کمشنر نے کہاکہ شہر کی 17یونین کونسلوں میں صفائی، سیوریج،

واٹر سپلائی اوردیگر معاملات کی بہتری کیلئے افسران کو سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا. ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آنے سے کارپوریشن پر بوجھ کم ہو گا

میٹروپولیٹن کارپوریشن ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ فوکس کر سکے گی

تاہم کمپنی کے فعال ہونے تک متعلقہ افسران کو مل کر کام کرنا ہوگا. اجلا س میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن کے معاملات کا جائزہ لیاگیا


.

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیر ہ غازیخان میں 59معذور افراد کو پانچ لاکھ نوے ہزار روپے کی مالی امداد کے ساتھ چھ افراد کو وہیل چیئرز تقسیم کر دی گئیں

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظہر عباس نے معذور افراد میں مالی امدا دکے چیک اور وہیل چیئرز تقسیم کیں. ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رضوان جمیل،

سوشل ویلفیئر آفیسرز محمداکرم او رمحمد ابراہیم کے علاوہ دیگر افسران موجو دتھے. سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

ڈائریکٹر مظہر عباس نے کہاکہ 59مستحق معذور افرا دکو دس ہزارروپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی گئی.

ضرورت مندوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ مستحق افراد کا تعین کیا گیا. ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان جمیل نے کہاکہ معذور افراد کی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا


.

ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کہا ہے کہ امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء اور امن کمیٹی کے اراکین کا اہم کردار ہے.

بھائی چارے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا. انہو ں نے یہ بات تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ علماء محراب و منبر سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی آواز بلند کریں.

کسی بھی فرقے کی دل آزاری سے اجتناب کیاجائے


.

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان کے عمران مہدی نے بتایا ہے کہ

اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے 24جون کو دانش سکول کے نزدیک انڈس ہائی وے پر دو

ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ڈی فیوز کر دیئے


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت قتل کے مقدمات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد،سنگین مقدمات کی تفتیش کو جدیدخطوط پراستوار کرکےجلداز جلد حقائق پر یکسو کریں،

تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔میٹنگ میں ڈی پی اختر فاروق ،

ایس پی آر آئی بی طاہر مصطفٰی ڈی جی خان ضلع کے تما ایس ڈی پی از ایس ایچ اوز اورقتل کے مقدمات کے تفتیشی آفیسران نے شرکت کی

۔میٹنگ میں قتل جیسے سنگین مقدمات کی تفتیش میں درپیش سنگین مسائل ، نقائص کو دور کرنے اور ملزمان کو جدید سائنسی طریقہ کار کی مدد سے گرفتار کرکے مقدمات کو حقائق پر یکسو کرنا

معاملات زیر بحث لائے گئے ۔آرپی او عمران احمر نے میٹنگ میں قتل کی امثلہ جات اور ریکارڈ کا بغور ملاحظہ کیا اور تفتیشی افسران سے حقا ئق اور نقائص کے متعلق بھی دریافت کیا ۔

اس موقع پر آر پی عمران احمر نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ قتل کےمقدمات کو جلداز جلد حقائق پر یکسو کریں۔ ۔اندھے قتل ،

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جدید سائنسی طریقہ کار کی مدد سےٹریس آوٹ کرکے گرفتار کریں ۔ مجرمان اشتہاریوں کےخلاف پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے

زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔مقتولین ورثان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے

ان کےمسائل ہمدردانہ رویہ سے سن کر فوری حل کیے جائیں۔جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان سی آئی اے سٹاف میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں زیر تفتیش کارپوریشن ملازم کی پر اسرار ہلاکت پر ورثا اور اہل علاقہ کانعش چوک چورہٹہ کے مقام پر رکھ کر

دوسرے روز بھی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلی پنجاب کا واقعہ پر فوری نوٹس،آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا

حکم دے دیا۔انچارج سی آئی اے سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان میں تھانہ سی آئی اے سٹاف میں موٹرسائیکل کی ڈکیتی کے

مقدمہ میں زیر تفتیش ملزم زریاب کھکھل نامی کارپوریشن کی واٹر سپلائی پر ملازم کی پر اسرار ہلاکت کے بعد مقتول کے ورثا کا غم و غصہ کم نہ ہوا تو انہوں مقتول کی نعش کو بین الصوبائی شاہراہ چوک

چورہٹہ کے مقام پر رکھ کر دوسرے روز بھی پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انڈس ہائی وے پر ملتان تونسہ روڈ سمیت شہری کی تمام داخلی و خارجی شاہراوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اس کو بند کردیا

اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے وزیر اعلی ہاوس کے سامنے مظاہرے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان عمران احمر سے

48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

جس پر تھانہ سٹی میں انچارج سی آئی اے عبدالروف،کانسٹیبل ریاض،محرر صفدر گجر اور خالد وڈانی کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینئر پی ٹی آئی رہنما سردار سیف الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ مقتول کے ورثا کا جو مطالبہ تھا

پولیس ایلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کا وہ پورا ہوچکا ہے لہٰذا وہ اب اس احتجاج کو ختم کررہے ہیں

جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے بعد ازاں جاں بحق ہونے والے نوجوان ملک زریاب کی نماز جنازہ چوک چورہٹہ مرکز التوحید میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں سینکڑوں شہریوں اور عمائدین، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے اہم رکن قیصر عباس کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزم علاقہ میں دہشتگردی کی کاروائی کرنا چاہتا تھا ،گرفتار مبینہ دہشت گرد سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی،

ملزم کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر6/20 درج کر کے سے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

جبکہ برآمد ہونے والے ہینڈ گرنیڈ کو سول ڈیفنس کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا ہے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

%d bloggers like this: