مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب اسمبلی کا ہوٹل میں اجلاس، کتنا خرچ آئیگا؟

پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس ،، ایوان کے بجائے نجی ہوٹل کے ہال میں جاری ہے ،،،، ہوٹل میں اجلاس پر یومیہ عوامی جیب پر کتنا بوجھ پڑے گا  اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا معاملہ  اسمبلی بلڈنگ میں کرانے کے بجائے شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔

پنجاب کے بجٹ سیشن کے دوران یومیہ کتنا خرچہ آئے گا ،،،، ،، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق سب سے سستے نرخوں پر ہوٹل میں اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا

پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس ،، ایوان کے بجائے نجی ہوٹل کے ہال میں جاری ہے ،،،، ہوٹل میں اجلاس پر یومیہ عوامی جیب پر کتنا بوجھ پڑے گا  اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کے مطابق اجلاس کیلئے تین جگہوں کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ،،، ایوان اقبال انتظامیہ نے تین لاکھ آٹھ ہزار روپے یومیہ کی کوٹیشن دی ،،، پی سی ہوٹل نے ابتدائی طور پر بیس لاکھ روپے یومیہ کے حساب سے ہال مہیا کرنے کی کوٹیشن دی،، جو بعد میں گفت و شنید کے بعد چھ لاکھ تیس ہزار میں ہال دینے پر راضی ہوئے

پنجاب اسمبلی سیکرٹری کے مطابق ،،، فلیٹیز ہوٹل نے ابتدائی طور پر چار لاکھ پینسٹھ ہزار روپے یومیہ کے حساب سے ہال کا کرایہ طلب کیا،، جو بحث کے بعد کم کر کے دو لاکھ پچیس ہزار روپے کر دیا گیا ،،، محمد خاں بھٹی کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے سب سے کم ریٹس کی فلیٹیز ہوٹل کی آفر کو قبول کیا

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق اسمبلی سے باہر اجلاس منعقد کرنے کیلئے پیپرا کے قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا۔ ہوٹل کے ہالز اور دیگر اعزازی کمرے پانچ جون سے انتیس جون تک بک رہیں گے،، ہفتہ وار تعطیلات کی ادائیگی نہیں کیا جائے گی

%d bloggers like this: