اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ عالمی ادارہ صحت سے تعلقات ختم کرنے پر نظر ثانی کرے۔ یورپی یونین

کورونا وبا ایک عالمی خطرہ ہے اور اس وقت باہمی تعاون اور مشترکہ حل پر توجہ دینی چاہیے۔

امریکہ عالمی ادارہ صحت سے تعلقات ختم کرنے پر نظر ثانی کرے یورپی یونین نے مطالبہ کردیا،،

یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کے سفارتکار جوزپ بوریل نے مشترکہ

طور پر کہا کہ کورونا وبا ایک عالمی خطرہ ہے اور اس وقت باہمی تعاون اور مشترکہ حل پر توجہ

دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقدامات جو بین الاقوامی کوشوں کو کمزور کرتے ہیں

ان سے گریز کیا جانا چاہیے، دوسری جانب یورپی یونین نے اقوام متحدہ کو بھی کورونا وائرس کے

معاملے پر اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔

جبکہ جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی امریکی اقدام کی مذمت کی اور اس مسئلے پر

واشنگٹن سے بات چیت کا وعدہ کیا ہے، امریکہ نے ڈبلیو ایچ او پر چین کی کٹھ پتلی ہونے

کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

%d bloggers like this: