اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے پینتالیس سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ یارک کی حدود چنڈا چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے پینتالیس سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ،

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ تجوڑی لکی مروت کا رہائشی پینتالیس سالہ محمد رمضان ولد ولی محمد قوم بھٹنی موٹرسائیکل پر ڈیرہ آرہا تھا کہ تھانہ یارک کی حدود چنڈا چیک پوسٹ کے قریب وہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ،

زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔
٭٭٭

شہر میں غیر ملکی ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ صحت کی کامیاب کاروائی ،شہر میں غیر ملکی ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ،بھاری مقدار میں غیر ملکی ادویات برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا ،

اورنگ زیب خان چیف ڈرگ انسپکٹر اور عمران خان برکی ڈرگ انسپکٹر نے دیگر سٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی ،ٹیم نے چشمہ شوگر ملز کے قریب ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں میں مختلف میڈیکل سٹورز کو غیر ملکی ممنوعہ ادویات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے

محمد تنویر نامی شخص کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر ملکی ادویات برآمد کرلی ۔ ٹیم نے مزید کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی نشاندہی پر اس کے مکان پر چھاپہ مار ا اوروہاں سے مزید بھاری مقدار میں ممنوعہ غیر ملکی ادویات برآمد کرکے انہیں تحویل میں لے لیاگیا ،

محکمہ صحت حکام کے مطابق مذکورہ شخص طویل عرصہ سے ڈیرہ میں غیر قانونی ممنوعہ ادویات کا دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا ۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔
٭٭٭

عید الفطر کی آمد کے باعث حساس ترین عبادت گاہوں کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الفطر کی آمد کے باعث حساس ترین عبادت گاہوں کے لئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ،عید الفطر کی آمد کے موقع حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں پر پولیس ،ایف سی کی نفری کی تعیناتی کی جائے گی ،

رمضان المبارک کی طرح عید الفطر پر بھی سیکورتی کے موثر انتظامات کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے ڈی پی اوز نے سیکورٹی پلان طلب کیا ہے تاکہ عید الفطر کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کیے جائیں ،

عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لئے حساس اور حساس ترین عبادت گاہوں کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ عبادت گاہوں میں نماز عید ایس او پیز کے تحت ادا کی جائے اور سیکورٹی کے لئے بھی موثر انتظامات ہوں

تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ،عید الفطر پر مساجد کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔
٭٭٭

بازاراور مارکیٹیں تین روز کی بندش کے بعد آج( پیر) سے دوبارہ چار روز کیلئے کھل جائیں گی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے اقدامات کے تحت مختلف بازاراور مارکیٹیں تین روز کی بندش کے بعد آج( پیر) سے دوبارہ چار روز کیلئے کھل جائیں گی ،

حکومت کی اجازت کے بعد شاپنگ مالز ، آٹو انڈسٹری ، پاور لومز کو بھی پیر سے سر گرمیاں کرنے کی اجازت ہو گی ، بین الاضلاعی اور بین الا صوبائی ٹرانسپورٹ بھی چلے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں تین روز تک مکمل طور پر لاک ڈاﺅن کیاگیا ۔

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ہفتے میں چار روز کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی جس کے تحت مختلف مارکیٹیں اور بازار جمعہ ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بند رہنے کے بعد پیر کے رو ز صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک دوبارہ کھلیں گے۔

حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مختلف بازاروںمیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لیکن آج پیر سے کاروبار کھلنے کی صورت میں تاجروں اور خریداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا بصور ت دیگر انتظامیہ کارروائی کرنے میں حق بجانب ہو گی۔

حکومت کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ٹیموں کو بازاروں اور مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے عام آدمی کو سہولت دینے اور آمد و رفت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی ہے

اورمسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔تا ہم پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔مسافروں ، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے –

بسوں میں سینی ٹائزر ز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔بس اڈوں پر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے جاری ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے بعد بس کو ڈس انفیکشن کیا جائے گا۔
٭٭٭

حکومت کی جانب سے جو ایس او پیز متعارف کروائی ہیں ان کی وجہ سے خریداروں کا ہجوم ہوتا ہے ،سہیل احمد اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی سہیل احمد اعظمی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو ایس او پیز متعارف کروائی ہیں ان کی وجہ سے خریداروں کا ہجوم ہوتا ہے مختصر وقت میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی خریداری مکمل کریں جس کے باعث رش میں اضافہ ہو جاتا ہے

، رش کی وجہ سے کورونا کے خدشات بھی ہیں جس پر حکومت کی جانب سے سختی کرنے کی اپیل کی جاتی ہے تاہم اگر حکومت اوقات کار پر پابندی ختم کردی ، تاکہ رش میں کمی ہو۔ ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈان میں نرمی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے تو رش کنٹرول ہو جائے گا ،

عید میں کل آٹھ دن ہیں اور لاک ڈان میں نرمی کی پالیسی میں بھی تین دن مکمل لاک ڈان رکھنے کی ہدایات ہیں جبکہ عید کے دوران خریدارا ور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں ،انہوںنے کہا کہ تاجروں کو دکانیں کھولنے نہیں دی جاتیں پولیس گرفتاریاں کر رہی ہے ،

تاجران کی مشکلات میں کمی کرنے کی بجائے بڑھائی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ابھی تک بروئے کار نہیں لائی گئی اگر اس کو کام پر لگا کر انتظامیہ کیساتھ عوام میں سماجی فاصلوں اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جائے تو تاجر اور خریدار با آسانی مارکیٹ میں آ جا سکتا ہے ،

بازاروں میں انتظامیہ کی جانب سے صرف تاجروں پر سختیاں کی جاتی ہیں ،کیابڑے کاروباری سیکٹر میں کسی قسم کا کورونا نہیں، چھوٹے تاجر طبقے پر کورونا کی وجہ سے سختیاں کی جا رہی ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ لاک ڈان میں دکانیں کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے

اور تین دن دکانیں بند رکھنے کی شرط بھی ختم کی جائے تاکہ تاجروں کو درپیش مسائل ختم ہوں۔
٭٭٭

ماموں بھانجے کو لاتوں مکوں اور ہتھوڑے کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ مسجد امیر حمزہ میںماموں بھانجے کو لاتوں مکوں اور ہتھوڑے کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،مریالی موڑ کے رہائشی مصطفی محسود نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ

وہ جامع مسجد امیر حمزہ مریالی موڑ میں موجود تھے کہ اس دوران ملزمان وہاں آئے جنہوںنے مجھے ،میرے بھائی یٰسین اور بھانجے صمدنور کو لاتوں مکوں اور ہتھوڑے کے وار سے زخمی کیاہے ،وجہ عداوت سابقہ لڑائی جھگڑا بیان کیاگیا ،پولیس نے مصطفی محسود کی رپورٹ پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭

کاشتکار کو 65 ہزار روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گنے کے سی پی آر کے سلسلے میں کاشتکار کو 65 ہزار روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

تحصیل پروآ کے رہائشی اسد اللہ نے تھانہ پروآ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم منظور سکنہ کوٹ جائی نے اسے گنے کے سی پی آر کے سلسلے میں 65 ہزار روپے کا جعلی چیک تھمادیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈیرہ پولیس کا گھیرا تنگ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈیرہ پولیس کا گھیرا تنگ ،ڈی پی او ڈیرہ کی زیر نگرانی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ہیروئن ،چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ،

کینٹ پولیس نے علاقہ ضمیر آباد میں کاروائی کے دوران ملزمان اللہ نواز سکنہ ضمیر آباد ،نعمت اللہ سکنہ عمراڈہ ٹانک اور عبدالطیف سکنہ مریالی کے قبضہ سے آدھا کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی ،

صدر پولیس نے علاقہ ہمت میں کاروائی کے دوران ملزم محمد بلال سکنہ ہمت کے قبضہ سے ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد کرلی ،یونیورسٹی اور درابن پولیس نے دو ملزمان مجیب سلطان اورمحمد خالدکے قبضہ سے دو پسٹل اور 26 کارتوس برآمد کرکے انہیں گرفتاکرلیا،

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔
٭٭٭
نامعلوم موٹرسائیکل پولیس کے روکنے پر بھاگ کھڑے ہوئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ ٹاﺅن کی حدود شیخ آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل پولیس کے روکنے پر بھاگ کھڑے ہوئے ،پولیس کے تعاقب کر موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود علاقہ شیخ آباد میں ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل افراد کو روکنے کی کوشش جوکہ رکنے کی بجائے موٹرسائیکل پر تیزی سے بھاگ کھڑے ہوئے ،پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور وہ موٹرسائیکل ہنڈا125 راستے میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،

پولیس نے موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لے کر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
بستی نادعلی شاہ میں ہومیو کلینک پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں نشہ آور انجکشن اور ادویات برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس کی کاروائی ،بستی نادعلی شاہ میں ہومیو کلینک پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں نشہ آور انجکشن اور ادویات برآمد کرکے ہومیو ڈاکٹر کو موقع سے گرفتارکرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے لئے نشہ آور انجکشن اور ادویات فروخت کرنے کی اطلاع پر

کینٹ پولیس نے علاقہ بستی نادعلی شاہ میں ہومیو پیتھک کلینک پر چھاپہ مارا اورچھاپہ زنی کے دوران پولیس نے وہاں سے 26 عدد نشہ آور انجکشن ،سرنچ اور دیگر مختلف نشہ آور ادویات برآمد کرلیں ،

پولیس نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو موقع سے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
جھوٹا مقدمہ درج کرانا خاتون کے الٹا گلے پڑگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانا خاتون کے الٹا گلے پڑگیا ، کینٹ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر خاتون کے خلاف زیردفعہ 182 کا مقدمہ درج کرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق اسلامیہ کالونی ڈیرہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون(ر ت) نے سال 2019 کے دوران تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ کہ ملزمان قدرت اللہ ،شاہ فیاض اور پولیس اہلکار جمشید میرے مکان میں زبردستی داخل ہوئے مجھے زدوکوب کرکے میرے کپڑے پھاڑے اور میری عفت میں خلل واقع ہوا ،

وجہ عدوات یہ بیان کی کہ میرے شوہر نے ملزمان کی قرض رقم دینی ہے ،مقدمہ درج ہونے پر پولیس اہلکار جمشید اکبر متعینہ پولیس لائن ایف آر پی محکمانہ انکوائری اور عدالت عالیہ سے بے گناہ قرار پایا جس کے بعد پولیس اہلکار جمشید اکبر نے

تھانہ کینٹ میں خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 506.182.211 ت پ درج کرایا کہ ملزمان نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کے بعد اب مجھے مختلف مقدمات میں پھنسانے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں ،پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر کے تجارتی،کاروباری و رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے گندگی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا کاسامنا ہے

شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر بلدیہ ڈیرہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں تو صفائی نہیں ہوسکی لگتا ہے ہمیں عید بھی گندگی میں گذارنی پڑیگی

بلدیہ ڈیرہ کے احکام و دیگر افسران توجہ دیں، گلیوں ،محلوں میں موجود گٹروں نالیوں کچہرے کی صفائی نہیں ہو رہی ہے، شہریوں کی جانب سے ڈیرہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
٭٭٭
لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے کیلئے ڈیرہ انتظامیہ اور پولیس کی مزید سختی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے کیلئے ڈیرہ انتظامیہ اور پولیس نے مزید سختی کرنا شروع کردی ،شہر کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا ، جمعہ سے اتوار تک شہر کے کئی تجارتی و کاروبار مارکیٹ بند، گلی محلوں میں آدھے شٹر کھول کر کاروباری سرگرمیاں جاری،

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ انتظامیہ اور پولیس نے بھی صوبائیحکومت کے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کرانے کیلئے جمعہ سے اتوار تک انتہائی سخت لاک ڈاﺅن کیاگیا اور مزید سختی کرکے دکانوں کو بند کروادیاگیا ،

ڈیرہ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی لاک ڈاون پر عملدرآمد کرانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات سرکلر روڈ ،توپانوالہ چوک ،کمشنری بازار ،پوندہ گیٹ و دیگر مقامات و شاہراو¿ں سمیت کئی تجارتی و کاروباری مارکیٹ کو رکاوٹیں کھڑی اور خارداد تاریں لگا کرکے آمد و رفت کیلئے مکمل سیل کردیا گیا

جبکہ شہر کے مختلف چوراہوں اور مقامات پر ڈیرہ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون ،دفعہ 144 پر عملدرآمد کرانے کیلئے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا گشت جاری رہا جبکہ لاک ڈاو¿ن سختی کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں مکمل سناٹے چھائے رہے

تاہم شہر کی گلی محلوں میں قائم دکانوں میں تاجر برادری کی جانب سے آدھا شٹر کھول کر کاروباری سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔
٭٭٭
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افسران اور ان کی بیگمات رقوم واپس کرنے پررضا مند

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افسران اور ان کی بیگمات نے رقوم واپس کرنے پررضا مندی ظاہرکر دی ہے محکمہ تعلیم ، خیبرپختونخواپولیس ، کے گریڈ 18سے گریڈ 21تک کی خواتین افسران نے اپنے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر رقوم کی واپسی کی ہدایات کی گئی ہے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم حاصل کرنے والے ملازمین اور افسران جن میں گریڈ 16سے گریڈ 20تک کے افسران شامل ہیںنے مشروط شرائط کے تحت رقوم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم شرائط عائد کی ہے ان کے نام اخبارات میں شامل نہ کئے جائیں

اوران کی بیگمات کے نام اخبارات میں شامل کئے جائیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہیں اور ایف آئی کی جانب سے درجنوں ملازمین اور افسران کو نوٹسز بھی جاری کیا ہے

زیادہ تر افسران کی بیگمات نے اپنے خاندان میں بدنام ہونے کے باعث رقوم کی ادائیگی کافیصلہ کیا ہے۔رقوم کی ادائیگی کے لئے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیموںکو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے

محکمہ تعلیم ،پولیس ، ماتحت عدالتوں سمیت مختلف صوبائی محکموں کے افسران اور ان کی بیگمات نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لئے تھے۔
٭٭٭
لاک ڈاﺅن کی آڑ میں میڈیکل سٹور مالکان نے بھی لو ٹ مار کا بازار گرم کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن کی آڑ میں میڈیکل سٹور مالکان نے بھی لو ٹ مار کا بازار گرم کر دیا۔ وٹامن سی، پیرا سٹامول وغیرہ سمیت متعدد ادویات نہایت مہنگے داموں سر عام فروخت کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کا متعلقہ شعبہ ڈرگ کنٹرول خاموش تماشائی بن کر رہ گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور شہر کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے سر عام لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔متعدد ادویات کو جان بوجھ کر شارٹ کر کے انہیں نہایت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ وٹامن سی کی سیرپ و گولیاں، پینا ڈول، ریسو چین وغیرہ سمیت متعدد ادویات کو نہایت مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر محکموں کی طرح ڈرگ کنٹرول کے اہلکار بھی اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے،

جس کا ناجائز فائدہ منافع خور سٹور مالکان اٹھا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے انتظامیہ ایسے اقدام کرے جس طرح اجناس کی مصنوعی قلت پر قابو پایا گیا اسی طرح ادویات کی مصنوعی قلت اور زائد قیمتوں پر بھی فوری کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

محکمہ صحت کا شعبہ ڈرگ کنٹرول کا زیادہ تر عملہ پبلک ڈیلنگ نہیں کر رہا۔ شہریوں نے کہا ہے کہ اگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ اور ڈرگ انسپکٹرز سمیت دیگر عملہ کے ارکان کو ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیں تو شہریوں کو ان مسائل سے ریلیف مل سکتا ہے۔
٭٭٭
جمعتہ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز ارسال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے صوبوں کو ملک بھر میں جمعتہ الوداع اور نمازِ عید کے اجتماعات محدود کرنے کی تجویز ارسال کردی ساتھ ہی عیدالفطر پر 7 روزہ تعطیلات کی تجویز بھی دی ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو تجاویز ارسال کردی ہیں جس میں کہا گیا کہ مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات محدود رکھے جائیں اور ہرمسجد میں الگ الگ اوقات میں چھوٹے چھوٹے اجتماعات کیے جائیں

جب کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 7 روز کی تعطیلات کی بھی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نماز عید کے اجتماعات کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کی مشاورت جاری ہے،

سندھ حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تجاویز پر اپنی آراء سے آگاہ کرے گی۔

%d bloggers like this: