مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان بہت کم ہے

محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر ہوگی۔

23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود ررہنے کا امکان ہے۔

یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔

%d bloggers like this: