مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

8مئی 2020: آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شخص گولیوں سے چھلنی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان :تھانہ یونیورسٹی کی حدود الفتح کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شخص گولیوں سے چھلنی کردیا ،زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا ،دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود الفتح کالونی ڈیرہ میں شب ساڑھے دس بجے نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شاہ باران ولد مٹھو قوم سولہن سکنہ بستی ڈیوالی حال ضمیر آباد کالونی کو گولیوں سے چھلنی کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ،

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا ،مقتول کے دوست فیاض عرف ملنگا ولد ریاض سکنہ ضمیر آباد نے بتایا کہ میں اور مقتول الفتح کالونی کے خالی پلاٹ میں بیٹھے سگریٹ پی رہے تھے

کہ شب ساڑھے دس بجے دو نامعلوم مسلح ملزمان وہاں آئے اور مجھے کہا کہ تم یہاں سے دور ہوجائے ،بعدازاں انہوں نے مقتول شاہ باران پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ،

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے مقتول کے بیٹے بیس سالہ محمد عدنان کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،مقتول کے بیٹے کے مطابق انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔
٭٭٭
اے سی ڈیرہ کا علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین کا علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ۔ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی۔ سرکاری نرخنامے پر مکمل عملدرآمد کے احکامات۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین نے صبح سویرے ڈیرہ اسماعیل خان کی سب سے بڑی سبزی و فروٹ منڈی رتہ کلاچی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد خلیق، تحصیلدار ڈیرہ اکرام اﷲسمیت محکمہ مال اور محکمہ خوراک کے دیگر اہلکار بھی انکے ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاءخوردنی کی نیلامی کے تمام امور کی نگرانی کی اور موقع پر ریٹ لسٹ کا اجراءبھی کیا گیا۔ انہوں تمام بروکرز، ڈیلرز اور ایجنٹس کو متنبہ کیا کہ سرکاری نرخ کے مطابق اشیاءخوردنی کی عوام تک فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

مصنوعی گرانفروشی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کے علاوہ انکے لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔
٭٭٭
پولیس جوانوں کے ساتھ ماہ رمضان میں افطارکا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود کی طرف سے پولیس جوانوں کے ساتھ ماہ رمضان میں افطارکا سلسلہ جاری ہے اسی حوالے سے آ ج تھانہ کینٹ میں پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر ایک ہی دستر خوان پر بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے۔ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے جوانوں کو پیشہ ورانہ خدمات ایمانداری اور خلوص نیت سے ڈیوٹی انجام دینے کی تلقین کی۔ روزہ افطار کرنے سے پہلے پولیس شہداءکے بلند درجات اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ کرونا وائرس کے بچائو کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے جو ایس او پیز جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے۔
٭٭٭
دو نمبر گاڑی برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے کاروائی کے دوران دو نمبر گاڑی برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے ڈیرہ بورڈ کے قریب مشکوک گاڑی کو روک کر اس کے کاغذات کی چانچ پڑتال کی تو اس کے انجن اور چیسز ٹیمپرڈ پائے گئے جو کہ ملزم دھوکہ دہی اور فراڈ سے گاڑی کو استعمال کررہاتھا

۔پولیس نے ملزم عمر قیوم ولد قیوم نواز قوم راجپوت سکنہ محلہ مجاہد نگر کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون بیٹے اور نواسی سمیت شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود وزیر ستان فلنگ سٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون بیٹے اور نواسی سمیت شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،

ڈیرہ بنوں روڈ وزیر ستان فلنگ سٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون ،اس کا بیٹا شاہ زیب سکنہ نصیر آباد کالونی ڈیرہ اور نواسی شدید زخمی ہوگئے ،

گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،پولیس نے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
بدکردار نوجوان کی قریبی رشتہ لڑکی کی عزت داغ دار کرنے کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بدکردار نوجوان کی قریبی رشتہ دار کے گھر میں رہنے کے دوران اس کی سولہ سالہ بیٹی کی عزت داغ دار کرنے کی کوشش ، نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درابن کی حدود علاقہ موچی وال کے رہائشی نے تھانہ درابن میں رپورٹ درج کرائی کہ پہاڑپور کے علاقہ سردارے والا کا رہائشی نوجوان ان کا قریبی رشتہ دار ہونے کی وجہ سے ان کے گھر میں رہائش پزیر تھا،

سحری کے وقت اس نے میری سولہ سالہ بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے اس کی عزت داغ دار کرنے کی کوشش کی ،پولیس نے باپ کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس ،بھنگ ،آئس نشہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یارک پولیس نے چنڈا چیک پوسٹ اور گاﺅں پندرہ میل میں کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس ،بھنگ ،آئس نشہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا کینٹ پولیس نے ٹاﺅن ہال کے قریب ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے چنڈا چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ملزمان محمد اقبال ولد شاہ گل خان سکنہ درازندہ اور مطیع اللہ ولد اللہ نواز سکنہ محلہ جعفر زئی کلاچی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے آدھا کلو گرام سے زائد چرس اور ڈیڑھ کلو گرام بھنگ برآمد کرلی ،

پولیس نے گاﺅں پندرہ میل میں کاروائی کے دوران ملزم خواجہ میر ولد نیاز میر سکنہ اتفاق آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک پسٹل تیس بور ،57 کارتوس ،چالیس گرام آئس نشہ ،پانچ سو بیس گرام چرس اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیے ،

کینٹ پولیس نے ٹاﺅن ہال کے قریب منشیات فروش سجاد حسین سکنہ طارق آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس جبکہ چاہ سید منور شاہ میں ملزم تیمور شاہ سکنہ استرانہ جنوبی سے چار اسی گرام چرس برآمد کرلی،

کینٹ پولیس نے باہو فلور ملز کے قریب ملزم محمد بلال سکنہ اقبال ٹاﺅن سے ایک پسٹل تیس بور اور پندرہ کارتوس برآمد ہونے پر اسے گرفتارکرلیا۔ ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
٭٭٭
اراضی میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے ایک شخص کا سرپھاڑ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود گرہ حیات کے قریب اراضی میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے ایک شخص کا سرپھاڑ دیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے دوافراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ گرہ حیات کے قریب اراضی میں مویشی چھوڑنے سے منع کرنے پر ملزمان نے فقیرمحمد ولد مظفر خان قوم پشاوری سکنہ حال گرہ حیات کو لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے زدوکوب کرکے اس کا سرپھاڑ دیا اور موقع سے فرارہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کی درخواست پر دو افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔
٭٭٭
ڈی ایس بی پولیس اہلکاروں کی زیادتی اور بغیر ایف آئی آر کے چوبیس گھنٹے مجھے حبس بے جامیں رکھا گیا،محمد خالد منیر پہوڑ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈی ایس بی پولیس اہلکاروں کی زیادتی اور بغیر ایف آئی آر کے چوبیس گھنٹے مجھے حبس بے جامیں رکھا گیا جس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ،

محمد خالد منیر ،اخبار فروش یونین ڈیرہ کے صدر محمد خالد منیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںاخبارات فروخت کرنے کے ساتھ ضلع کچہری ڈیرہ میں وثیقہ نویسی کا کام بھی کرتا ہوں ،

ڈی ایس بی ڈیرہ کا اہلکار محمد طفیل شاہ بخاری اور دو نامعلوم اہلکار مورخہ 22 اپریل کو چھ بجے میرے پاس آئے اور میرے کام میں مداخلت کرنا شروع کردی ،محمد طفیل شاہ میر ا کلاس فیلو ہے اور تقریباً2000 میں معطل رہا ہے

اور اس عرصہ میں وہ ٹافیاں اور کریانہ کا سامان فروخت کرنا رہا اور پھر معلوم نہیں وہ کیسے بحال ہوا ،محمد خالد منیر نے میڈیا بتایا کہ میری اس سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے مگر وہ دیگر نامعلوم اہلکاروں کے ہمراہ مجھے زبردستی تھانہ چھاونی میں لے گیا جہاں بغیر کسی جرم وقصور کے مجھے وہاں چوبیس گھنٹے پابند سلاسل رکھا

جس میں تھانہ کینٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت اللہ اور کینٹ محرر نے ڈی ایس بی اہلکاروں کی معاونت کی ،محمد خالد منیر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،آئی جی پی خیبر پختونخوا ،آر بی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میر ے بارے مکمل انکوائری کی جائے

اگرمجھ پر کوئی بھی جرم ثابت ہوجائے تو کچہری چوک میں مجھے کھڑا کرکے سرعام پھانسی دی جائے ،بصورت دیگر مذکورہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انہیں نوکریوں سے برطرف کیا جائے کیونکہ ایسے اہلکار وں کی وجہ سے پولیس ایسے مقدس ڈیپارٹمنٹ سے عوام کاا عتماد اٹھ رہا ہے ،

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ پولیس حکام کا نعرہ عوام دوست پولیس کا ہے اور شہر میں جگہ جگہ اس کے سائن بورڈ موجود ہیں لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں ،
٭٭٭
لاک ڈاﺅن میں نرمی کے باوجود عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں ،علماءکرام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) علماءکرام نے کہاہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے باوجود عوام بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں‘بیماری سے بچنے کیلئے علاج کے ساتھ احتیاط کادرس اسلامتی تعلیمات سے ملتاہے‘

ماہرین طب کے ہدایات کے روشنی میں احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا کرہی ہم کرونا وائرس پرقابوپاسکتے ہیں‘اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں معاشرے کے محروم طبقات کاخاص خیال رکھاجائے‘اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے مخیرحضرات اوراہل ثروت غریبوں کے دل کھول کرمدد کریں‘

مستحق خاندانوں کی مالی مدد کرنا ہماری دینی اورقومی ذمہ داری ہے۔محتاجوں ، غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام میں اپنی ذات اور اہل وعیال کے علاوہ معاشرے میں بسنے والے دوسرے لوگوں پر بھی خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے‘انہوں نے کہا کہ دفاتر ،منڈیوں اوربازاروں میں آنے والوںلوگوں کوکروناوائر س سے بچاﺅ کیلئے ایس اوپیز بنائے جائیں تاکہ اس وباءکا پھیلاﺅ کم سے کم ہوسکے۔
٭٭٭
بینکوں کی صرف مین برانچز کھلی ہونے کی وجہ سے صارفین اپنی ہی رقوم کے حصول کیلئے پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بینکوں کی صرف مین برانچز کھلی ہونے کی وجہ سے صارفین اپنی ہی رقوم کے حصول کیلئے پریشان ، بینکوں کی صرف مین برانچز کھلی ہونے کی وجہ سے صارفین اپنی ہی رقوم کے حصول کیلئے پریشان ہو گئے،

بینکوں میں لمبی قطاریں ہونے کی وجہ سے صارفین روزہ رکھ کر دن بھر کھڑے رہتے ہیں اور بینک کا وقت ختم ہونے کے بعد مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں، بینکوں نے یوٹیلٹی بلز لینے سے بھی انکار کر دیا جس پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

صارفین نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نوٹس لیکر بینکوں کی تمام برانچیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ صارفین کی مشکلات ختم ہو سکیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں کی چھوٹی برانچز عوام کیلئے بند ہیں، صرف مین برانچز کھلی ہیں جہاں پر صارفین کا بے پناہ رش رہتا ہے،

صارفین اپنی ہی رقومات بینکوں سے نکلوانے کیلئے روزہ کی حالت میں دن بھر لمبی قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں، ڈیڑھ بجے بینک کا وقت ختم ہونے کے بعد وہ مایوس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، زیادہ تر صارفین ضلع کے دور دراز علاقوں سے انتہائی مجبوری کی حالت میں آتے ہیں

لیکن انہیں بینکوں کے باہر خوار ہونا پڑتا ہے، اپنے ہی پیسے لینے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈیرہ کے شہریوں نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے اس معاملہ کا نوٹس لیکر بینکوں کی تمام برانچیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات ختم ہو سکیں۔
٭٭٭
درختوںکی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہترانداز میں ہوسکے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کھجورکے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر درختوںکی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشوونما بہترانداز میں ہوسکے۔

انہوں نے دوران ملاقات بتایا کہ کھجورکے پودے اور اسکے پھل کی مناسب اندازمیں نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ سال میں کم ازکم 2 مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عمل زیرگرمی کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافی ‘غیرضروری‘ خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشد ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجورکے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی اور موٹے سائزکی لذیذ کھجوریں حاصل کرنے کے لئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دیناچاہئیے اوریہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہئیے

جب تک پھل کا سائز مٹرکے دانے کے برابرنہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور ہرلحاظ سے انتہائی اکثیر اور منافع بخش پھل کی حیثیت رکھتی ہے
٭٭٭
ٹماٹر کی بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹماٹر کی بہترپیداوار حاصل کرنے کے لئے فصل کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں تاکہ بعدازا ں فصل کو نقصان پہنچنے کی صور ت میں انہیں کسی پریشانی یامالی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے دوران ملاقات صحافیوں کو بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹماٹرکی فصل پرضرررساں کیڑوں کا حملہ ہوسکتاہے اوریہ ضرررساں کیڑے ٹماٹر کی فصل پر اگاﺅ سے لیکر پھل کے پکنے تک کے تمام مراحل میں کسی بھی وقت حملہ آور ہوکر ٹماٹرکے پودوں اور پھل کو سخت نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چور کیڑے کی سنڈی اگتے ہوئے پودوں کو رات کے وقت سطح زمین کے قریب سے کاٹ دیتی ہے اور دن کے وقت پودوں کے قریب چھپی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چورکیڑے کے سنڈی کے نقصان کو کم کرنے کیلئے تازہ کٹے ہوئے پودوں کے قریب زمین میں سے سنڈیاں تلاش کرکے تلف کردینی چاہئیں۔
٭٭٭
کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسراپانی پھول آنے پردینے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کابلی چنے کی فصل کو پہلا پانی کاشت کے 45دن بعد اور دوسراپانی پھول آنے پردینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ چنے کے مرجھاﺅ جھلساﺅ‘ بلائٹ سے بچاﺅ کیلئے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیاں تلف کرنے کا مشورہ بھی دیاگیاہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے اور ویسے بھی چنا زیادہ تر بارانی علاقوں کی فصل ہے اسلئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگرفصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔

ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کی فصل کو کماد کی ضرورت کے مطابق آبپاشی کافی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاش علاقوں میں کثرت کھاد ‘ اگیتی کاشت یا بارش کے باعث اگر فصل کا قد زیادہ بڑھ رہاہوتو مناسب حد تک اسے سوکا دیں اور کاشت کے دو ماہ بعد شاخ تراشی کردیں اگر کھیت میں بیماریوں سے متاثرہ پودے نظرآئیں تو انہیں فو ری تلف کردیاجائے۔
٭٭٭
‘ اسپغول معدے کی بہت سی بیماریو ں کے لئے مفید اور اکسیرہے ۔ڈاکٹر عبداللہ ظفری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) انسانی تاریخ میں صحت کو برقرار رکھنے اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ادویاتی پودوں کا بڑا عمل دخل ہے ‘ اسپغول معدے کی بہت سی بیماریو ں کے لئے مفید اور اکسیرہے۔

ان خیالات کا اظہا رفاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن ڈیرہ ڈاکٹر عبداللہ ظفری نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپغول معدے کی بہت سی بیماریو ں کے لئے مفید اور اکسیرہے

‘ اسپغول کا بیج اور چھلکا دو نو ں استعمال کئے جاتے ہیں ‘چھلکے کو پانی میں ڈال کریا دہی میں ملا کر استعمال کرنے سے دائمی قبض‘ بواسیر‘موٹّاپے اورکولیسٹرول پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
٭٭٭
ٹی وی چینل ” تعلیم گھر ” کی پذیرائی میں روزانہ کی بنیاد میں اضافہ ہو رہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاون کے دوران گھروں میں بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹی وی چینل ” تعلیم گھر ” کی پذیرائی میں روزانہ کی بنیاد میں اضافہ ہو رہا ہے ، نشریات دیکھنے والوں کی تعداد9 لاکھ سے تجاویز کرگئی

. بچوں کی تعلیمی و تدریسی اور نصابی سرگرمیوں کیلئے بنایا جانیوالا ٹی وی چینل ” تعلیم گھر ” کی ٹرانسمیشن تین بڑے کیبل نیٹ ورک پربھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران 9 لاکھ اساتذہ و بچوں نے تعلیم گھر کی نشریات کودیکھا جبکہ7 لاکھ لوگوں نے ویب سائٹ کووزٹ کیا

تعلیم گھر کیبل چینل کا تمام تر تعلیمی مواد ویب سائٹ پر بھی موجود ہی.طلبہ،اساتذہ اور والدین اپنی مرضی کے وقت کا انتخاب کرکے تعلیمی روشنی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ اپنے سسٹم پر” تعلیم گھر“ کی ویب سائٹ سے اسباق ڈاو¿ن لوڈ کر کے اسائنمنٹس اور لیسن پلان کی معلومات حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباوطالبات کی سہولت کیلئے ” تعلیم گھر ” چینل کو یوٹیوب پر بھی لانچ کر دیا گیا ہے،جس سے طلباء اس چینل کو ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر بھی دیکھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

ادھر والدین اور بچوں کا کہنا ہے کہ سکولوں کی بندش کے دوران تعلیم گھر چینل کا آغازوفاق اور صوبائی حکومت کا ایک احسن اور بہترین اقدام ہے۔ بچوں سے بہترین نتائج لینے کیلئے اساتذہ کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے،بعض گھروں میں تو انٹرنیٹ اور ٹی وی کی سہولت ہی موجود نہیں

جسکے باعث بچوں کا تعلیمی نقصان ہوسکتا ہے۔تعلیم گھر ٹی وی نشریات دیکھنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اس کے باوجود محکمہ تعلیم کو بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے انکی کارکردگی کو بھی مانیٹرنگ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کو” تعلیم گھر ” کے عنوان سے آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ کیاگیا تھا جس سے طلبہ ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرکے مقامی کیبل آپریٹرز کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
٭٭٭
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اورمضافات میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ جمعہ کے روز ڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.0اورکم سے کم 2.0سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔

صبح8بجے ہوامیںنمی کاتناسب 54فیصداورشام 5بجے 28فیصدتھا۔آج سنیچر کے روز ڈیرہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،

آج بروز سنیچر طلوع آفتاب صبح 5بجکر23منٹ پراورغروب آفتاب شام 7بجکر02منٹ پرہوگا۔
٭٭٭
صارفین کو پرائز بانڈز کے حصول میں شدید مشکلات لاحق ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) صارفین کو پرائز بانڈز کے حصول میں شدید مشکلات لاحق ہوگئیں ، بنک ملازمین نے پرائز بانڈڈیلر شپ شروع کردی ،بنک کا صارفین کو پرائز بانڈز کی فراہمی سے انکار ،

ذرائع کے مطابق ڈیرہ سمیت متعدد شہروں میں سٹیٹ بنک ملازمین نے مبینہ طور پر پرائز بانڈڈیلر شپ کاکاروبار شروع کردیاہے اور یہ ملازمین بنک آنے والے صارفین کو پرائز بانڈز فراہمی سے انکاری ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پرائز بانڈڈیلرزصارفین سے اضافی رقم لے کر پرائز بانڈز فراہم کرنے لگے ہیں اور اس کاروبار میں مبینہ طور پر عملہ شریک ہے جوکہ بنک آنے والے صارفین کو پرائز بانڈز نہیں دیتا تاکہ وہ ڈیلرز سے خریداری کریں۔

سٹیٹ بنک صارفین نے بتایاکہ وہ 7500روپے والے پرائز بانڈز سمیت دیگر مختلف قیمتوں کے پرائز بانڈز کے حصول کے لیے کئی ہفتوں سے خوار ہورہے ہیں۔

بنک عملہ نے پرائز بانڈز سیل پیریڈ کے دوران ہی صارفین کو بتایاکہ 25ہزار اور 15ہزار کے پرائز بانڈز کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور فی الوقت یہ بانڈز فروخت نہیں کیے جارہے

جبکہ دوسری جانب 7500روپے اور کم مالیت کے پرائز بانڈز بھی صارفین کو نہیں دیئے گئے صرف 100اور 200روپے کے پرائز بانڈز فروخت کیے جارہے ہیں۔
٭٭٭
دھان کے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کے کاشتکار 20 مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ زرعی پیسٹ آرڈیننس 1959 ءکے تحت دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی سے قبل ممنوع ہے

کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاںموسم سرما مڈھوں میں سرمائی نیند سو کر گزارتی ہیں اور ان کے پروانے مارچ کے آخر اور اپریل کے شروع میں نکلتے ہیںاگر اس وقت پنیری کاشت کی گئی ہو تو پروانے اس پر انڈے دے کر اپنی نسل کا آغاز کر دیتے ہیں

جو کہ علاقہ میں وبائی صورت بھی اختیار کر لیتے ہیں لہذٰا دھان کے کاشتکار قبل از وقت پنیری کی کاشت سے گریز کریں۔کاشتکار دھان کی زیادہ پیداوار کے لئے منظور شدہ اقسام کا بیج اورفی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لئے ترقی دادہ اور موٹی اقسام کے ایس282 ،نیاب اری9 ،اری6 ،

کے ایس کی133 ،کے ایس کی434 اور نیاب213 جبکہ باسمتی اقسام سپر باسمتی،باسمتی515 ،سپرگولڈ،سپر باسمتی2019 ،شاہین باسمتی،پی کی1121 ایرومیٹک،کسان باسمتی،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،نیاب باسمتی2016 اور نور باسمتی فائن کے علاوہ

غیر باسمتی قسم پی کی386 اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کے بیج کاا نتظام کریں۔کاشتکارغیر منظور شدہ اور ممنوعہ اقسام ہر گز کاشت نہ کریںکیونکہ ا±ن کے چاول کا معیار ناقص ہوتا ہے۔ان اقسام کی ملاوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں چاول کی قیمت کم وصول ہوتی ہے۔
٭٭٭
پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے۔ پنجاب میں پھل کی مکھی کی چار اقسام پائی جاتی ہیںاوریئنٹل پھل کی مکھی،آڑو کی مکھی ،خربوزہ کی مکھی اوربیر کی مکھی۔تمام مکھیوں کا دوران زندگی تقریبا ایک جیسا ہوتا ہے۔

مارچ سے لے کر نومبر تک ان کی تعدادزیادہ ہوتی ہے۔مادہ مکھی پھل کے چھلکے میں انڈے دینے والی سوئی چبھو کر بھورے سفید رنگ کے انڈے دیتی ہے۔کچھ دنوں کے بعد ان انڈوں میں سے سفید اور لمبوتری سنڈیاں نکل آتی ہیں جوگودے میں داخل ہو کر اسے کھاتی ہیں۔

جب یہ سنڈیاں پورے قد کی ہو جاتی ہیں تو پھل کے چھلکے میں سوراخ کر کے با ہر نکل آتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں بعدازاںیہ سنڈیاں زمین میں داخل ہو کر کو یا کی شکل میں تبدیل ہو جا تی ہیں۔

کو یا سے پر دار مکھیاں نکل کر زمین سے با ہر آجاتی ہیںاور اس طرح اس کیڑے کی افزائش نسل جاری رہتی ہے اوریئنٹل مکھی آم، سنگترہ، مالٹا، گریپ فروٹ، چکوترہ،لیموں، سیب، خوبانی، انار، کیلا، آلوبخارا، جاپانی پھل اورامرودکو نقصا ن پہنچا تی ہے۔

مادہ مکھی4 سے 31 تک انڈے دیتی ہے ان انڈوں میں سے موسم گر ما میں2 سے 4 دن اور موسم سرما میں 4 سی8 دن میں بچے نکل آتے ہیںجو کہ گر میوں میں5 سی19اور سردیوں میں9 سے 20 دن میںکویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ان کویوں میں سے گر میوں میں 2 سی4 دن اور سردیوں میں12سی30 دن میں پر دار مکھیاںنکل آتی ہیں۔

آڑو کی مکھی آڑو،آم،امرود،آلو بخا را ،شہتو ت ،انار،بیر، کنو،سنگترہ،مالٹا اورچکوترہ کے پھل کو زیا دہ نقصا ن پہنچا تی ہے۔مادہ مکھی 44 سی55 تک انڈے دیتی ہے جن میں سے گرمیوں میں7 اور سردیوں میں 8 سے 9دن میں بچے نکل آتے ہیں

جوکہ گرمیوں میں 7دن اور سردیوں میں 13 سے 22دن میں کویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔کویوں سے گر میوں میں8دن میں اور سردیوں میں 20 سے 44دن میں پر دار مکھیا ں نکل آتی ہیں۔خربوزہ کی مکھی خربوزہ، ککڑی، تر بوز،پیٹھا کدو، کھیرا ، کریلا اور انجیر کے پھل پر بھی حملہ کر تی ہے۔

مادہ مکھی 54سے 83 تک انڈے دیتی ہے۔ جن میں سے گرمیوں میں 6سے 12 اور سر دیوں میں 6سی 11دن میں بچے نکل آتے ہیںاوریہ بچے گرمیوں میں6 سے 12 اور سردیوں میں 15سے 28 دن میں کوئے کی شکل اختیا ر کر لیتے ہیں۔

کویوں میں سے گر میوں میں 7سے 11دن اور سردیوں میں 27 سی52 دن میں پر دار مکھیاں نکل آتی ہیں۔پردار مکھیاں 27 سے 52 دن تک زندہ رہتی ہیں۔بیر کی مکھی خو درو اور ہر قسم کے کاشتہ بیری کے درختوں کو نقصان پہنچا تی ہے۔

مکھی کے انڈے ، سنڈ یا ں اور کوئے با لتر تیب 4,10سے 9اور 8سے 12دن میں اپنی نشوو نما کر لیتے ہیں۔اس طرح بیر کی مکھی کا دورانِ زندگی 31سی36 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ ترشاوہ پھل کی نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے فیرومون (میتھائل یوجینال) استعمال کیاجاتا ہے جو ترشاوہ پھل کی نر مکھی کے لیے بے حد کشش رکھتا ہے۔

نر مکھی کو کنٹرول کرنے کے لئے سپینوسیڈ2 فیصد اورمیتھائل یوجینال51فیصد کا پیسٹ بحساب5 سے 6گرام فی پودا تنے کے اوپر ایک میٹر کی اونچائی پر ایک ایکڑ میں 5سے10 پودوں پر لگائیںاور یہی عمل 3سے 4 ہفتوں کے بعد دوبارہ دوہرائیں۔میتھائل یوجینال10حصے اور میلاتھیان یا سپینوسیڈ زہر کا ایک حصہ اکٹھے ملاکر محلول تیار کیاجاتا ہے۔ مربع شکل کے پلائی لکڑی کے بلاکس(سینٹی میٹر x 5سینٹی میٹر x 5سینٹی میٹر) اس محلول میں24گھنٹے کیلئے ڈبویا جاتاہے

اور ان تیار شدہ بلاکس کو جولائی سے اپریل تک ترشاوہ باغات میں پودوں کے تنوں پر2سے3 فٹ کی اونچائی تک کیل کی مدد سے لگایا جاتا ہے۔ایک ایکڑ میں 6بلاکس لگائے جاتے ہیں اور ان بلاکس پر 15دن کے وقفہ سے دو ملی لٹر میتھائل یوجینال کا محلول لگایا جاتا ہے۔

جس سے ان بلاکس کی پھل کی مکھیوں کو کشش کرنے کی صلاحیت دوبارہ شروع ہوجاتی ہے۔ نر مکھیاں ان بلاکس پر یا ان کے قریب فیرومون (میتھائل یوجینال) کی خوشبو پر بیٹھی ہوئی مر جاتی ہیں۔ خربوزہ کی مکھی کے نر کے لئے Cue Lureکشش رکھتا ہے اس لئے سبزیوں میں Cue Lure والے پھندے استعمال کئے جائیں۔

Cue Lureکی مقدار 95فیصداور سپینوسیڈ کا 5فیصد محلول تیار کیا جائے۔ اس محلول میں سی1سی2ملی لٹر روئی پر لگا کر پھندے کے اندر ڈال دیا جائے اورایک ایکڑ میں پانچ پھندے لٹکا دئیے جائیں۔ہر 15سے 20دن کے بعد اس روئی پر1سی2ملی لٹر محلول دوبارہ ڈال دیا جائے۔

مادہ مکھیوں کوانڈے دینے کیلئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ کی قلیل مقدار بھی مادہ مکھی کو بہت زیادہ کھینچتی ہے۔پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ میں کسی زہر کو ملا دیا جاتا ہے اور مادہ مکھیاں اس زہرآلود پروٹین ہائیڈرولائی سیٹ کوکھاتے ہی مر جاتی ہے۔

سپینوسیڈ0.02فیصد اور پروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ99.8 فیصد کا بیٹ (Bait)آدھا لٹر 3.5سی4.5لٹر پانی میںملا کر ایک ایکٹر میں ہر دوسرے پودے پر ایک سے ڈیڑھ مربع میٹر جگہ پر سپاٹ سپرے کریں۔

پھل لگنے سے پکنے تک 10سے 15دن کے وقفہ سے 3 سے 4 مرتبہ سپرے کریں یاپروٹین ہائیڈرو لائی سیٹ 300ملی لٹر + میلاتھیان 30ملی لٹر+پانی9.67 لٹر ملا کرکل 10 لٹر محلول تیار کر لیا جاتا ہے جس سے 100 پودوں پر سپرے کیا جا سکتاہے۔

کسی بھی باغ میں اس محلول کا استعمال صرف پچاس فیصد پودوں پر کیا جاتا ہے۔ ایک پودے پر غیر ثمر آور شاخوں کے تقریباً ایک مربع میٹر رقبہ پر 100 ملی لٹر محلول سپرے کیا جاتاہے۔ یہ سپرے ہینڈسپریئر اور فلیٹ فین نوزل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

آم کے باغات میں اس محلول کاہر دس دن کے وقفہ سے پھل کی توڑائی تک سپرے جاری رکھنا ضروری ہے جبکہ ترشاوہ باغات میں 10 دن کے وقفہ سے جولائی سے دسمبراور فروری سے اپریل تک کیا جاتا ہے۔

ضروری ہے کہ

باغ یا کھیت میں زمین پر گر ے ہوئے متا ثرہ پھلوں اور سبزیوں کوہر دوسرے دن اکٹھا کرکے زمین میں کم از کم 2 فٹ گہر اگڑھا کھود کر دبا دیا جائے۔تیا ر شدہ پھل اور سبزی کو جلد ی تو ڑ لیں اور جنسی پھندے لگا کر مکھیوں کو تلف کریں۔

چنائی کے بعد پھل کو 60 منٹ کے لئے 5 فیصد نمک کے محلول میں رکھیں جس سے پھل کی مکھی کے انڈے مر جائیںگے۔
٭٭٭
(ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں لاک ڈاون ختم کرنے کی مخالفت کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں لاک ڈاون ختم کرنے کی مخالفت کردی۔ پاکستان میں وائرس ختم نہیں ہوا، لاک ڈاون ختم کیا تو وائرس خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ اور ذیلی اداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کا جائزہ لیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وائرس ختم نہیں ہوا۔

جبکہ پاکستان میں لاک ڈاون ختم کرنے کی صورت وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔ مزید برآں نیویارک میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر کو بھی خبردارکیا ہے کہ مختلف ممالک میں لاک ڈاون کی خاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ حکومتوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے قبل مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈز، ٹیسٹ اور علاج کی موثر سہولتیں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ نرسنگ ہوم اورعلاج معالجے کی جگہوں پر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کے خاتمے سے قبل کام کی جگہوں، اسکولوں اور دیگرعوامی مقامات پر مکمل احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے حکومتوں کو ہدایت کی کہ یہ بھی دیکھیں کہ کورونا وائرس کی باہر سے منتقلی کو روکنے کا بندوبست کیا جا چکا ہو۔

ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کورونا وائرس سے متعلق کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو مکمل آگاہی اور شعور دیا جا چکا ہو۔
٭٭٭
ملک بھر میں صارفین کو آگاہی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) اور موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر میں صارفین کو آگاہی ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں موبائل فون استعمال کنندگان کو 19 مارچ 2020ءسے اب تک اردو، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں ایک ارب 2 کروڑ 85 لاکھ (1028.5ملین) پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔اردو اور انگریزی میں آگاہی کے ایس ایم ایس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں اور دوران سفر کورونا وائرس کے مریضوں سے رابطے میں آنے والے افراد کو بھی بھیجے گئے۔

19 مارچ 2020ءسے اب تک ایسے 5 لاکھ 80 ہزار(0.58 ملین)سے زائد پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔اسی طرح 13 کروڑ 17 لاکھ (131.7 ملین) یعنی 79.4 فیصدصارفین کے موبائل فونز پر کورونا آگاہی رنگ بیک ٹون (آر بی ٹی) کا آغاز کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے آن لائن تعلیم کی سہولت اور فروغ کیلئے ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ساتھ مشترکہ طور پر بھی کام کر رہا ہے۔ طلباءکو فاصلاتی تعلیم اور آن لائن کلاسوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تعلیمی بنڈل کے اجراءکے حوالہ سے پی ٹی اے، ایچ ای سی اور موبائل آپریٹروں کے مابین مختلف اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔

مزید یہ کہ پاکستان میں کوویڈ 19 کے پیش نظر موبائل آپریٹرز پہلے ہی رعایتی بنڈل اور پیکیج متعارف کروا چکے ہیں۔تمام موبائل فون آپریٹروں نے لوگوں کو گھر پر رہنے اور کام کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لئے نئے پیکیجز/آفرز(اضافی ڈیٹا اور آن نیٹ وائس منٹس) متعارف کرا دیئے ہیں (تفصیلات آپریٹرز اور پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں)۔

ٹیلی سکول جو کہ طلباء کیلئے پاکستان کا پہلا تعلیمی چینل (پاکستان ٹیلی ویڑن لمیٹڈ اور وزارت تعلیم کا مشترکہ پروجیکٹ) ہے کے حوالے سے آگاہی کیلئے 9کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار (93.15ملین) ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ تعلیمی اداروں، کال سنٹرز وغیرہ کی سہولت کے پیش نظر19 مارچ 2020ء سے اب تک120 آئی پیزوائٹ لسٹ کر دی گئیں ہیں۔ اس دوران پی ٹی اے کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے کام کرنے والے سرکاری اداروں کو 14 مختلف شارٹ کوڈ زاور 6 یو این (ٹول فری) نمبر بھی دئیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل صارفین سے ”وزیر اعظم ریلیف فنڈ 2020 برائے عالمی وبائ کووڈ۔19“ میں عطیات جمع کر نے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے ہیں۔ صارفین کو14کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار (142.08 ملین)ایس ایم ایس بھیجے گئے ہیں تاکہ اس نیک مقصد میں حصہ لیا جا ئے۔ موبائل صارفین 6677پر ایس ایم ایس بھیج کر 20روپے عطیہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
ملک بھر میں ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھر میں ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان، وفاقی حکو مت نے مسافر گاڑیوں کے لئے رہنما اصول جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکو مت نے ٹریفک کے لیے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک کی سہولت کا استعمال انتہائی ضرورت پڑنے پر کریں، دورا ن سفر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازم ہو کریں۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز سواری بٹھانے سے پہلے اور اتارنے کے بعد گاڑی کو ڈس انفیکٹ کریں۔ اس کے علاوہ جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق مسافر گاڑی میں میڈیکل ماسک ا ور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے،

گاڑیوں میں ایئر کنڈیشننگ کا استعمال نہیں ہونا چاہئے، ونڈوز اسکرینوں کو تازہ ہوا کے گزر کے لئے کھلا رکھنا ضروری ہے۔حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ایک دوسرے کے قریب قریب نہیں بٹھائیں، جسمانی حرارتی اسکیننگ کو یقینی بنایا جائے۔

ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ماسک اور دستانے پہننے چاہئیں، بسوں کے اندر ٹشو پیپر اور سینیٹائزرکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی بروز ہفتے سے لاک ڈاون کھولنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں مرحلہ وار لاک ڈاون کھول دیں گے، صوبوں کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا کہ اب کچھ آسانیاں پیدا کرنی ہیں، پاکستان میں شرح اموات بڑ ھ رہی ہے، لیکن نچلا طبقہ بڑی مشکل میں، حکومت تمام متاثرین کو پیسا نہیں دے سکتی،

لہذ اعقلمندی سے لاک ڈاون کھولنا ہے۔ انہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 26 فروری کو پہلا کورونا کیس رپورٹ ہوا، پھر 13مارچ کو ہم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا،

کیونکہ اس وائرس کی دو تین کوالٹی ہے ، ایک یہ کہ یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اس وائرس کی طرح کوئی دوسرا وائرس اتنی تیزی سے نہیں پھیلتا، دنیا نے سماجی فاصلے کیلئے لاک ڈاو¿ن کیا، ہم نے بھی دنیا کی طرح پاکستان میں لاک ڈاو¿ن کیا۔

ہمیں لاک ڈاو¿ن کرتے وقت خوف تھا کہ ملک میں 80 فیصد طبقہ غریب ، دیہاڑی اور مزدوروں کا کیا بنے گا؟ہم دنیا میں اس کو فالو کررہے تھے،
٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: