اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پچھلے پانچ برسوں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال صنعتی سرگرمیاں موقوف ہیں اور کم تعداد میں گاڑیاں چل رہی ہیں

پچھلے پانچ برسوں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو اگلے دس برسوں میں مجموعی درجہ حرارت میں ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا،

اقوام متحدہ کے موسمیات کے ادارے نے خبردار کردیا،، عالمی موسمیات کے ادارے کے سیکریٹری جنرل کے مطابق اس درجہ حرارت سے موسموں پر ایسے خطرناک اثرات رونما ہوں گے

جن کا مداوا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال صنعتی سرگرمیاں موقوف ہیں اور کم تعداد میں گاڑیاں چل رہی ہیں۔

جس سے گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں چھ فی صد کمی آئی ہے۔

مگر یہ اچھی خبر عارضی ثابت ہوگی اور جونہی صنعتی سرگرمیاں شروع ہوں گی حالات ماضی کی طرف لوٹ جائیں گے۔

%d bloggers like this: