مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کا آغاز

اب covid.gov.pk پر پروازوں کا شیڈول موجود ہوگا۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کا آغاز

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے ویب سائٹ پر معلومات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیاہے ۔ اب covid.gov.pk پر پروازوں کا شیڈول موجود ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ یہ معلومات covid.gov.pk پر Air Travel کلک کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔ویب سائٹ پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے حکومتی گائیڈلائنز اور پالیسیاں موجود ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانا چاہتے ہیں۔ اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے عوام حکومتی پالیسیوں سے آگاہ رہ سکے گی۔

%d bloggers like this: