اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئر کی جارہی ہے

فیس بُک ایپ کے ذریعے ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔

سماجی رابطوں کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کی لوکیشن تحقیقاتی اداروں سے شیئر کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا مقصد یہ پتا لگانا ہے کہ لوگ گھروں میں بیٹھ رہے ہیں یا نہیں۔

فیس بُک ایپ کے ذریعے ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں لوگوں کا میل جول زیادہ ہو اور کورونا پھیل سکتا ہو۔

فیس بک کا کہنا ہے اس اقدام سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی اور ابتدائی طور پر سیکیورٹی اداروں کوصرف امریکی صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: