اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چار اپریل بھٹوکی یاد میں۔۔۔ حسن بیگ

چار اپریل بھٹوکی یاد میں

آج کہنا ھے
تو اس شخص کا نوحہ کہیے
دشت ظلمات میں تاریخ رقم کی جس نے
جس نے سقراط کی سنت کو
سینے پہ سجا کر اپنے
حاکم وقت کو نا شاد کیا
وقت کو آباد کیا

درد اپنے کا نوحہ
اب کہیے بھی تو کس سے؟
ھے اگر کوئی بھی ھم کو
اپنی ھے قسمت سے گلہ
وہ معصوم وہ مقتول
جو پھانسی پہ چڑھا
کوئی بتاۓ نہ بتاۓ
تارا مسیح اس کا گواہ
اب کوئی بتاۓ
کس کے سر ھے یہ گناہ؟

آج کریں بھی تو کریں
کس سے گلہ؟
پوچھیں بھی تو کیا؟
منصف وقت کدھر ھے؟
قاتل ھے کہاں؟
کس نے
اس قوم کو برباد کیا؟؟

حاکم وقت کو کیا اس کی خبر
کتنا بڑا ظلم ھوا
غریبوں سے بھلا کیوں ایسا ھوا؟
یہ قوم جو نادار بھی ھے
یہ قوم جو لاچار بھی ھے
اس کے دامن میں پڑا
ایک شہید وہ سردار بھی ھے

سوچتا ھوں
یہاں وقت نے بخشا ھے کہاں
کس کو وقت نے بخشا ھے یہاں
وقت جو ظالم بھی ھے مظلوم بھی ھے
وقت جو قاتل بھی ھے مقتول بھی ھے
اس نے سب کو بخشی ھے عطاء
تاریخ اس کی گواہ، میری پناہ!!
حسین ابن علی بھی
یزیدوں سے لڑا، قتل ھوا!!!

%d bloggers like this: