مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نجی اسکول مالکان نے صوبائی وزیر تعلیم کی فیسوں میں کمی کی تجویز مسترد کر دی

صدر آل پاکستان اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق چھوٹے اسکولز پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں،

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی ایک نہ چلی،،، نجی اسکول مالکان نے صوبائی وزیر تعلیم کی پہلے پچاس اور بعد میں بیس فیصد فیسوں میں کمی کی تجویز مسترد کر دی، والدین صورتحال پر بدستور پریشانی کا شکار ہیں،،

اسکولز کی فیسیں کم کرانے کا مشن،،، وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت نجی اسکولز مالکان کا مشاورتی اجلاس ہوا، وزیر قانون راجا بشارت بھی شریک ہوئے

دوران اجلاس پہلے تجویز دی گئی کہ اسکولز بند ہونے پر اپریل اور مئی کی فیسیں پچاس فیصد کم کر لی جائیں، مالکان نہ مانے، پھر محکمہ تعلیم نے بیس فیصد کمی کی درخواست کی، تاہم اس تجویز کو بھی فی الحال مسترد کر دیا گیا

اسکولز کی بندش کے باوجود فیسوں میں رعایت نہ ملنے پر والدین سخت پریشان ہیں، کہتے ہیں کورونا نے کاروبار پہلے ٹھپ کردیا ہے،، پوری فیسیں کیسے ادا کریں گے

مراد راس صرف باتیں کرتے ہیں۔۔۔ مراد راس تحریک انصاف کیلئے شرمندگی کا باعث

صدر آل پاکستان اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف جاودانی کے مطابق چھوٹے اسکولز پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، فیسیں کم کرنا ممکن نہیں

کاشف جاودانی، صدر آل پاکستان اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن،گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا آڈر موجود ہے

فیسوں کے معاملے پر وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولز مالکان حکومتی تجویز پر مشاورت پر فیصلہ کریں گے،

پرائیویٹ سکول اساتذہ کو نوکری سے نکالیں نہ ہی تنخواہوں میں سے کٹوتی کی جائے۔

%d bloggers like this: