مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ترسیلی نظام میں خلل پڑنے سے اشیا مہنگی ہونا شروع ہوگئیں

سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ترسیلی نظام میں تعطل سےسپلائی متاثرہورہی ہےجسکا اثرمارکیٹوں میں قیمت پردیکھا جارہا ہے

سندھ میں لاک ڈاؤن کے باعث ترسیلی نظام میں خلل پڑنے سے اشیا مہنگی ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

کراچی میں دو روز میں انڈوں کی فی درجن قیمت 15 روپے تک بڑھ گئی۔

کراچی شہراوراندرون سندھ میں لاک ڈاؤن کےباعث جگہ جگہ ناکےاورغیرضروری باہرآںیوالوں کوپابندی کا سامنا ایسےمیں ناشتےکا لازمی جزوانڈہ بھی مہنگا ہوگیا۔

سندھ ایگ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ترسیلی نظام میں تعطل سےسپلائی متاثرہورہی ہےجسکا اثرمارکیٹوں میں قیمت پردیکھا جارہا ہے اور انڈوں کی قیمت بڑھی ہے۔

کراچی میں دوروزمیں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 15 روپےاضافےکوشہریوں نےمسترد کردیا کہتےہیں ایک جانب لاک ڈاؤن تودوسری جانب مہنگائی انھیں پریشان کررہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہےکہ مارچ کےمہینےمیں گرم موسم کےباوجود انڈوں کی فی درجن قیمت 145 روپےتک پہنچ چکی ہے۔

%d bloggers like this: