مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دیہاڑی داروں کو 4ہزار روپے ماہانہ دینگے، سردار عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاؤن کوروزانہ کی بنیاد پرمانیٹرکرتے ہیں، صورتحال کے مطابق چلتے جائیں گے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو 90 دن کی رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی جیلوں میں قید معمولی جرائم والے قیدیوں کو 90 دن کی رعایت دی جا رہی ہے، رعایت کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی میں نئی کٹس آگئی ہیں، پریشانی والی بات نہیں۔ کورونا وارڈرکے علاوہ ہرکسی کوکٹس کی ضرورت نہیں۔ لوکل سطح پربھی حفاظتی کٹس پرکام کررہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاؤن کوروزانہ کی بنیاد پرمانیٹرکرتے ہیں، صورتحال کے مطابق چلتے جائیں گے، صوبہ بھرمیں دیہاڑی دارمزدورطبقے کی امداد کریں گے،وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دارطبقہ مشکلات کا شکارہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 82 مریض سامنے آئے ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبے میں 25 لاکھ خاندانوں کو 10ارب کی لاگت سے 4ہزارروپے ماہانہ امداد دی جائے گی، 18ارب روپے مالیت کے صوبائی ٹیکسزکی چھوٹ ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں امتناع وبائی امراض آرڈیننس آج سے نافذ ہوچکا ہے، کورونا وائرس وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے۔

%d bloggers like this: